01/07/2026
السلام علیکم عزیز طلباء و طالبات!
*رزلٹ آنے کے بعد بہت سے طلباء FER اور FAIL کے بارے میں سوال کر رہے ہیں، لہٰذا مکمل وضاحت درج ذیل ہے۔*
🔹 FER 1 اور FER 2 کیا ہے؟
*اگر کسی طالب علم کے رزلٹ میں FER 1 یا FER 2 لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ فائنل پیپر میں مطلوبہ 40 نمبر حاصل نہیں ہوئے، جبکہ اسائنمنٹس/کوئز (اگر جمع کروائے گئے تھے) کلیئر ہیں پاس ہیں۔*
- اگر آپ نے اسائنمنٹس اور کوئز مکمل کیے تھے تو صرف ریپئر (Repair) کروانا ہوگا۔
- ریپئر میں صرف فائنل پیپر دینا ہوتا ہے، نہ اسائنمنٹ اور نہ ہی کوئز۔
- ریپئر کا پیپر Spring 2026 کے امتحانات کے ساتھ ہوگا،جو یکم ستمبر 2026 سے شروع ہوں گے۔
*نوٹ:* اگر کسی طالب علم نے اسائنمنٹس یا کوئز جمع ہی نہیں کروائے، تو اسے متعلقہ کورس میں دوبارہ داخلہ (Re-admission) لینا ہوگا یہی بہتر آپشن ہے وہ سٹوڈنٹ ریپئر نا کروائیں۔
*🔹 FAIL کا کیا مطلب ہے؟*
*فیل کا مطلب ہے کہ پورا سبجیکٹ فیل ہوگیا ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب: فائنل امتحان میں 40 یا اس سے زیادہ نمبر ہوں، لیکن مجموعی نمبر (Assignments + Quiz + Final) 50 فیصد سے کم رہ جائیں۔اور مجموعی 50% کم ہونے کی وجہ کوئز یا اسائمنٹ کا مس ہو
مکمل رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔
03404772924
https://chat.whatsapp.com/G9gabPAwGsW2AfHFyL0W8Y