JAMIA ABI BAKR AL-Islamiyyah

JAMIA ABI BAKR AL-Islamiyyah Abi Bakr AL-Islamiyyah is a renowned and one of the best Islamic Studies Institutes in the world. It offers an entire education in Arabic.

It's been over four decades (around 42 years) since Jamia has been spreading knowledge all over the world. This is an official page of Jamia Abi Bakr Al-Islamiyyah ,other than this page no other page would be considered an official page .

23/09/2025
19/09/2025

📌 تاریخِ میلادﷺ

🎙️ فضیلۃ الشیخ عبدالجبار راشد حفظہ اللہ
(مدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ
فاضل الجامعۃ الاسلامیہ بالمدینہ النبویہ)

🖋️ نبی کریم ﷺ کی پیدائش کس دن، کس تاریخ اور کس مہینے میں ہوئی؟
🖋️ کیا رسول اللہ ﷺ کی ولادت 9 ربیع الاول کو ہوئی تھی یا 12 ربیع الاول کو؟
🖋️ دولتِ فاطمیہ کے دور میں کون کون سی عیدیں منائی جاتی تھیں؟
🖋️ ملک مظفر کون تھا اور اس نے جشنِ میلاد کس طرح منایا تھا؟
🖋️ پاکستان میں سب سے پہلے "عید میلاد النبی" کب منائی گئی؟

اس ویڈیو میں ہم "تاریخِ میلاد النبی ﷺ" پر روشنی ڈالیں گے۔
آپ ﷺ کی ولادت کے وقت کے حالات، اسلامی تاریخ میں میلاد کے حوالے سے اقوال، اور مختلف مکاتبِ فکر کے نقطہ نظر کو بیان کیا جائے گا۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ جان سکیں گے کہ میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کیا ہے، اس کی حقیقت کیا ہے اور اس کا امت مسلمہ کی روحانی و دینی زندگی پر کیا اثر ہے۔
قرآن و سنت اور معتبر اسلامی روایات کی روشنی میں اس موضوع پر ایک جامع رہنمائی حاصل کریں۔

#تاریخمیلاد #میلادالنبی #سیرتالنبی #ولادتنبوی

19/09/2025

خطبۃالجمعۃ | فضیلۃالشیخ ڈاکٹر شاہ فیض ابرار حفظہ اللہ

َالسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

خطبہ جمعہ | September 19, 2025
موضوع : مثبت اور منفی سوچ

فضیلۃالشیخ ڈاکٹر شاہ فیض ابرار حفظہ اللہ
سینئر مدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ

مثبت سوچ کیسے امید، ہمت اور کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے اور منفی سوچ کیسے مایوسی، ناکامی اور محرومی کی طرف لے جاتی ہے۔
آئیں سنتِ نبوی ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی زندگیوں سے سیکھیں کہ مشکلات میں صبر، حوصلہ اور مثبت رویہ کس طرح کامیابی کی کنجی بنتا ہے۔
یہ خطبہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو اپنی سوچ کو بہتر بنا کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

#خطبہجمعہ #مثبتسوچ #منفیسوچ #اسلامیخطبہ #خطبات #اسلامیلیکچر #قرآنوسنت #سیرتنبوی #سیرتصحابہ #مسلمان #اسلامیکانفرنس #خطباتجمعہ

15/09/2025

تلاوت قرآن مجید سورة الطارق
(86) سورۃ الطارق (مکی — کل آیات 17)

🎙️ قاری حافظ محمد افتخار المديني
📖 مدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ
✨ شعبہ تحفيظ القرآن

✨ سورة الطارق قرآن پاک کی ایک نہایت بابرکت اور ایمان افروز سورت ہے جو اللہ تعالیٰ کی عظمت، آسمان و ستاروں کی گواہی اور انسان کی حقیقت کو واضح کرتی ہے۔
اس ویڈیو میں آپ کو سورة الطارق کی خوبصورت تلاوت سننے کو ملے گی۔

🔹 برکت کے لیے روزانہ سنیں
🔹 ایمان میں اضافہ اور سکون قلب حاصل کریں
🔹 اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ سب کو فائدہ ہو

📖 Quran Recitation | Surah At-Tariq
👉 Like 👍 | Share 🔁 | Subscribe 🔔

Surah At-Tariq, Surah At Tariq with Urdu Translation, سورة الطارق, Surah At Tariq Tilawat, Quran Recitation, Surah At Tariq Tafseer, Surah At Tariq in Urdu, Surah At Tariq with English Translation, Surah At Tariq Benefits, Islamic Videos, Quran Tilawat, Surah At Tariq Full















12/09/2025

خطبۃالجمعۃ | فضیلۃالشیخ ڈاکٹر شاہ فیض ابرار حفظہ اللہ

َالسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

خطبہ جمعہ | September 12, 2025
موضوع : اولیاء اللہ قرآن و سنت کی روشنی میں

فضیلۃالشیخ ڈاکٹر شاہ فیض ابرار حفظہ اللہ
سینئر مدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ

قرآن کریم کی روشنی میں اولیاء اللہ

سورہ یونس (62-63):
"أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ"

ایمان اور تقویٰ کو ولایت کی بنیاد قرار دینا

القرآن:
أَلا إِنَّ أَوْلِيَاء اللّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ
ترجمہ:
سنو! بے شک اللہ کے ولیوں کو کوئی خوف نہیں اور نا ہی وہ غم کرتے ہیں.
(سورہ یونس آیت62)
القرآن:
إِنْ أَوْلِيَآؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ
ترجمہ:
اللہ کے اولیاء وہی ہیں جو تقوی و پرہیزگاری والے ہیں
(سورہ انفال آیت34)

اولیاء کرام بڑے نیک باعمل متقی پرہیزگار ہوتے ہیں، چرسی موالی بے نمازی، بے عمل، منافق ڈرامے باز مکار جھوٹے گستاخ جعلی پیر شعبدہ باز اور ان جیسے دیگر لوگ ولی اللہ نہیں...!!

#اولیاءاللہ #قرآن #سنت #اسلام #روحانیت #علم #ہدایت #اخلاقیات #دینیات #محبت
#تقویٰ #ایمان

11/09/2025

📌 صحابہ کرام کا اتباعِ رسول کا انداز

🎙️ الشیخ خالد حسین گورایہ حفظہ اللہ
سینئرمدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ

🖋️ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ ﷺ سے محبت کیسی تھی؟

🖋️ کیا نبی کریم ﷺ سے محبت کے لئے کسی ایک دن کو خاص کرنا درست ہے؟

🖋️ ایک مسلمان کو رسول اللہ ﷺ سے حقیقی محبت کس طرح کرنی چاہیے؟

🖋️ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے والوں کو قرآن و سنت میں کیا انعامات ملنے کی بشارت دی گئی ہے؟




















10/09/2025

السّلامُ علیکم ورحمةُ اللہ وبركاته
خطبہ جمعہ 05؍ ستمبر 2025ء
ربیع الاول فضائل ، مسائل اور رسومات و منکرات

مسئلہ عید میلاد النبیﷺ اور دین میں بدعت کے حوالہ سے ایک مختصر اور جامع تحریر !

بدعت کی تعریف ، حکم ، اقسام ، بدعات سے متعلقہ احادیث و آثار ، بدعت کی ہولناکیاں ، بدعات کے پھیلنے کےاسباب ، شبہات اور انکا ازالہ ، مسئلہ عید میلاد النبی ﷺ ، میلادکی ابتداء ، میلاد منانے والو کی اقسام اور انکا حکم ، میلاد کے جواز میں پیشکیے جانے والے شبہات اور انکا ازالہ ، میلاد النبی منانا ناجائز و باطل کیوں ؟ میلادوں ک ااہتمام کرنے والے ۔

تمام تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے رسول کودین حق اورہدایت کے ساتھ بھیجا تاکہ اس دین کوتمام ادیان پرغالب کرے گرچہ کافراسے ناپسندکریں.اوردرودوسلام ہواللہ کے بندے ورسول ہمارے نبی محمد صلى اللہ علیہ وسلم پرجوشرک وگمراہی کومٹانے والے ،حق كوظاهرکرنے والے اوراسکی طرف دعوت دینے والےتھے–اللہ کا درود وسلام نازل ہوان پراورانکے آل واصحاب پر أمابعد: سب سے بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اوربہترطریقہ نبی پاک صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اورسب سے بری چیزنئی چیزوں کا ایجاد کرنا ہے اورہرنئی چیز بدعت ہے اورہربدعت گمراہی ہے اورہرگمراہی آگ میں لے جانے والی ہے

08/09/2025

📌 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ گفتگو

🎙️ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فراز الحق حفظہ اللہ
🎓 پی ایچ ڈی علوم حدیث مدینہ یونیورسٹی

✨ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ نبی کریم ﷺ کی گفتگو کا انداز کیسا تھا؟
✨ آپ ﷺ کو جوامع الکلم عطا کیے گئے تھے، یعنی مختصر الفاظ میں وسیع ترین معانی سمو دینے کی صلاحیت۔
✨ آپ ﷺ ہمیشہ ٹھہر ٹھہر کر، باوقار اور دل نشین انداز میں بات کرتے تھے۔
✨ جب کسی کی اصلاح فرماتے تو اس کا نام نہیں لیتے، بلکہ سب کو خطاب کر کے ایسی نصیحت کرتے جو دل پر اثر چھوڑ جائے۔
✨ آپ ﷺ کی زبان ہمیشہ خیر پر جاری رہتی، کبھی لغو اور بے مقصد بات نہ فرماتے۔
✨ کیا ہم بھی اپنی محفلوں کو خیر سے مزین کرتے ہیں، جیسے رسول اللہ ﷺ نے کیا؟
✨ نبی ﷺ ہر سنی سنائی بات کو آگے نہیں بڑھاتے تھے، بلکہ تحقیق اور حکمت کو معیار بناتے۔
✨ اور اگر دورانِ گفتگو کوئی نامناسب کلمہ آ بھی جاتا تو آپ ﷺ فوراً اس کی اصلاح فرما دیتے تاکہ امت کے لیے سبق بن جائے۔

07/09/2025

📌 لباس کے آداب سیرتِ طیبہ کی روشنی میں

🎙️ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فراز الحق حفظہ اللہ
🎓 پی ایچ ڈی علوم حدیث مدینہ یونیورسٹی

✨ کیا آپ جانتے ہیں نبی کریم ﷺ کا لباس کیسا تھا؟
✨ آپ ﷺ کو کون سا رنگ سب سے زیادہ محبوب تھا؟
✨ آپ ﷺ کی چپل کس انداز کی تھی اور آپ کی انگوٹھی پر کیا لکھا ہوا تھا؟
✨ کیا لباس پہننے میں صرف خوبصورتی دیکھنی چاہیے یا سادگی اور اعتدال بھی شرط ہے؟
✨ اور آخر وہ عورتیں کون ہیں جن کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا: "نہ وہ جنت میں جائیں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی"؟

04/09/2025

📌 نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے مقامِ سید الانبیاء کیسے پایا؟

🎙️ فضیلۃ الشیخ عبدالجبار راشد حفظہ اللہ
(مدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ
فاضل الجامعۃ الاسلامیہ بالمدینہ النبویہ)

🖋️صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم ﷺ کے حسن و جمال کا کس طرح تذکرہ فرمایا؟

🖋️وہ کون سی حقیقت تھی جس نے ابن عبداللہ ﷺ کو محمد رسول اللہ بنایا؟

🖋️کیا نبی ﷺ کے حسن و جمال کا تذکرہ اُن کی دعوتِ توحید و سنت سے الگ کیا جا سکتا ہے؟

🖋️میلاد النبی کے نام پر کی جانے والی رسومات اور بدعات کو چھوڑنا کیوں لازم ہے؟

🖋️کیا وحی پر عمل کے بغیر نبی ﷺ کی محبت اور ذکرِ میلاد مکمل ہو سکتا ہے؟

Address

ST7/1-A, GULSHAN-E-IQBAL, BLOCK-5, PO. BOX-11106
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAMIA ABI BAKR AL-Islamiyyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAMIA ABI BAKR AL-Islamiyyah:

Share