22/08/2026
اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا، اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر جائیں گے۔
ہنگو میں اسٹریٹ موومنٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریی نے کہا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق تین ججز کے فیصلے کو حکومت اور انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر ججز کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ ایک دفعہ پھر اس ملک کے " ان ٹچیبل" نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ پی ٹی آئی خواتین پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے ، عمران خان کی بہنوں کی بے توقیری کی گئی، اب ان کے پاس عورت کارڈ کا پتا بھی ختم ہوگیا، عمران خان سے ہم جنون کی حد تک عشق کرتے ہیں، ہم خان کی بہن کے ایک ایک آنسو کی قیمت چکائیں گے۔