16/06/2023
SEVERE CYCLONIC STORM "BIPARJOY" LANDFALL PROCESS MIGHT STARTED AT SINDH-GUJARAT BORDER!
⚫ سمندری طوفان "بائے پر جوائے" جو تقریباً 9 روز تک سمندر میں سفر کرنے والا بحیرہ عرب کی تاریخ کا طویل ترین سمندری طوفان بن چکا ہے، تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق سمندری طوفان "بائے پر جوائے" کیٹگری 01 کی شدّت کے ساتھ سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی سرحد سے ٹکرانا شروع ہوچکا ہے اس وقت ان حصوں میں شدید ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سمندری لہروں کی بلندی 18 سے 20 فٹ تک رکارڈ کی جارہی ہے، جس کے باعث ساحل کے قریب واقع بیشتر گاؤں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔
موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھیں تو سمندری طوفان "بائے پر جوائے" کے سندھ اور گجرات کی ساحلی سرحد پر ٹکرانے کا عمل زیادہ سے زیادہ 3 سے 4 گھنٹوں تک جاری رہے گا جس کے بعد ممکنہ طور پر سمندری طوفان جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر کی جانب بڑھنا شروع ہوجائے گا جس کے سبب اگلے 2 روز کے دوران تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں تیز سے انتہائی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار جبکہ کہیں کہیں انتہائی تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
اللّٰہ پاک صحرائے تھر میں رہنے والوں کی جان و مال کی حفاظت فرمائے آمین۔
Cyclone "Bye Per Joy" which has become the longest cyclone in the history of the Arabian Sea to travel in the sea for about 9 days, according to the latest weather conditions, Cyclone "Bye Per Joy" with the intensity of category 01 Sindh. And it has started hitting the coastal border of the Indian state of Gujarat, at that time, strong winds are continuing in these parts, while the maximum wind speed is 130 to 150 km per hour, while the height of sea waves is being recorded up to 18 to 20 feet. , due to which most of the villages located near the coast are feared to be submerged.
Taking into account the current weather conditions, the impact of Cyclone "Bye Par Joy" on the coastal border of Sindh and Gujarat will continue for a maximum of 3 to 4 hours, after which Cyclone Tharparkar is likely to hit Southeast Sindh. It will start increasing due to which, during the next 2 days, there is a possibility of heavy rains with strong to very strong winds in different areas of Tharparkar, due to which there is a possibility of flood situation. May Allah protect the lives and property of those living in the Thar desert, Ameen.