The Post

The Post Realty | Humanity | Naturally | Independent
(2)

Breaking news, latest updates & in-depth stories from Pakistan & the world 🌐 | Digital media | Stay informed, stay ahead | Entertainment

07/06/2026

جی بی اے 12 شگر میں عمران ندیم نے اپنی فتح کا اعلان کر دیا، جس کے بعد حسینی چوک میں پیپلز پارٹی کارکنان اور حامیوں نے جشن منایا۔ کارکنان نے نعرے بازی، مٹھائیاں تقسیم اور آتش بازی کرتے ہوئے کامیابی کی خوشی کا اظہار کیا۔
رپورٹ: عابد شگری، شگر

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کا پہلا مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، حلقہ جی بی 7 اسکردو ون کے تمام 31 پولن...
07/06/2026

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کا پہلا مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، حلقہ جی بی 7 اسکردو ون کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار توقیر مہدی شاہ 4,337 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ جلال 3,891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ مختلف اضلاع میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کا خاصا رش دیکھنے میں آیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پورے گلگت بلتستان میں 1,391 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جہاں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

اداکار یاسر حسین نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے معاشرے می...
07/06/2026

اداکار یاسر حسین نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے لباس کو تشدد کی وجہ قرار دینے والی سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے کوئی غیر مناسب لباس نہیں پہنا تھا، اس کے باوجود انہیں سفاکانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق ایسے واقعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مجرمانہ ذہنیت اور معاشرتی رویوں میں ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر کوئٹہ کے ایک اسپتال میں تیزاب حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

07/06/2026

"ووٹنگ سست پڑی تو عوام ایکشن میں آ گئی!"
"گلگت بلتستان دیا میر میں پولیس اور عوام آمنے سامنے"

07/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر سرگودھا میں وزیراعلیٰ شکایات سیل کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ: طاہر کمبوہ، سرگودھا

07/06/2026

کشمور سے تعلق رکھنے والی خاتون شہناز شر نے حیدرآباد پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے سابق شوہر پر ہراسانی، تشدد اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔

رپورٹ: تیمور بلوچ، حیدرآباد

07/06/2026

ندیم نانی والا مشکل میں!
عدالت میں پیشی، مقدمہ درج

اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے پر شدید ردِعم...
07/06/2026

اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ایک خاتون دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے گئی تھی، مگر کسی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ ماہرہ خان نے اس واقعے کو وحشیانہ، انسانیت سوز اور انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خبر پر غصے سے کانپ رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزم نے ایک ایسی خاتون ڈاکٹر کو تقریباً زندہ جلا دیا جو لوگوں کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے انسان کی زندگی اور مستقبل تباہ کرے۔ اداکارہ نے مردوں اور خواتین دونوں سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، اپنے غصے کا اظہار کریں اور متاثرہ ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کریں۔

ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے

کراچی میں پولیس نے معروف سوشل میڈیا انفلوینسر ندیم مبارک عرف نانی والا کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک پولیس ا...
07/06/2026

کراچی میں پولیس نے معروف سوشل میڈیا انفلوینسر ندیم مبارک عرف نانی والا کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک پولیس اہلکار فہد الرحمٰن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف غفلت سے ڈرائیونگ، سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کالے شیشوں والی غیر رجسٹرڈ گاڑی میں سفر کر رہا تھا اور رکنے کا اشارہ ملنے پر تیز رفتاری سے ون وے سڑک پر فرار ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعاقب کے دوران اس نے ٹریفک اہلکاروں کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی جبکہ ڈیفنس فیز 7 میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، غیر معیاری نمبر پلیٹس اور غیر قانونی بتیوں کے استعمال کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے بھارت میں قائم ہونے والی نئی سیاسی جماعت "کاکروچ جنتا پارٹی" کے احتجاجی مظاہرے کی ...
07/06/2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے بھارت میں قائم ہونے والی نئی سیاسی جماعت "کاکروچ جنتا پارٹی" کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے اس احتجاج میں امتحانات اور بھرتی کے ٹیسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پرکاش راج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے احتجاج میں شرکت اور یکجہتی کے اظہار کی بھرپور کوشش کی، تاہم پہلے سے طے شدہ ناگزیر مصروفیات کے باعث وہ وہاں نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تحریک کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ "کاکروچ چھا گئے"۔ دوسری جانب ہفتے کے روز سیکڑوں طلبہ، نوجوانوں اور سماجی کارکنوں نے جنتر منتر پر احتجاج میں شرکت کی۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طویل جدوجہد ہے اور نوجوانوں کو خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنے مطالبات کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے۔ معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھی نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مظاہرے میں شرکت کی۔

ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Post:

Share