09/06/2026
*واٹر کارپوریشن افسران کے وارے نیارے*
*ادارے کے 13 کلیدی افسران کی تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ*
*چیف ایگزیکٹیو کی تنخواہ 20لاکھ ماہانہ*
*چیف آپریٹنگ آفیسر کی تنخواہ 14لاکھ ماہانہ*
*چیف کمرشل آفیسر کی تنخواہ 12لاکھ ماہانہ*
*چیف فنانس آفیسر کی تنخواہ 12 لاکھ ماہانہ*
*چیف کمیونیکیشن آفیسر کی تنخواہ 12لاکھ ماہانہ*
*سیکریٹری بورڈ کی ماہانہ تنخواہ 8لاکھ ماہانہ*
*جی آئی ایس اسپیشلسٹ کی 6 لاکھ ماہانہ*
*پروکیورنمنٹ اسپیشلسٹ کی 10 لاکھ ماہانہ*
*چیف انٹرنل آڈٹ کی 8 لاکھ ماہانہ*
*ادارے کے ہزاروں ملازمین2021ء سے اپنے واجبات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں*
*کراچی۔۔۔*
*واٹر کارپوریشن میں سی ای او احمد علی صدیقی سمیت کلیدی عہدوں پر تعینات 13 افسران کی تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے ،یہ اضافہ بورڈ کی منظوری سے کیا گیا ہے جس کے سیکریٹری کی تنخواہ بھی آٹھ لاکھ روپے ماہانہ تک بڑھا دی گئی ہے،دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے دو ہزار اکیس سےاب تک ریٹائر ہونے والے ہزاروں ملازمین کےواجبات دو ارب 65 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکے ہیں اور وہ اپنے ہی پیسوں کیلئے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں،لاکھوں روپے ماہوار پر ہونے والی پرتعیش تقرریوں اور اصلاحات کے نام پر کرپشن کےخلاف واٹر کارپوریشن کی سوداکار یونین اور مزدور تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی واٹر کارپوریشن کے سن دو ہزار بیس میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی واجب الادا رقوم دے دی گئی ہیں تاہم دو ہزار اکیس سے اب تک ریٹائر ہونے والے ہزاروں ملازمین اپنے واجبات کیلئے واٹر کارپوریشن کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن میں خدمات انجام دینے والے کلیدی افسران کی تنخواہیں بیس لاکھ روپے ماہانہ تک بڑھا دی گئی ہیں ۔ پے رول سیکشن سے جاری ماہ اپریل 2026 کے دستاویزات کے مطابق کلیدی عہدوں پر تعینات چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد علی صدیقی کی تنخواہ بیس لاکھ ،چیف آپریٹنگ آفیسراسد اللہ خان کی تنخواہ 14 لاکھ جبکہ چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز ، چیف فنانس آفیسر عمار علی خان اور چیف کمیونیکیشن آفیسر نوید صدیقی کی تنخواہیں 12لاکھ روپے فی کس ہوگئی ہیں،سیکریٹری بورڈ عبدالرقیب کی تنخواہ آٹھ لاکھ روپے ماہانہ ، جی آئی ایس اسپیشلسٹ اقبال خان رحمانی کی تنخواہ چھ لاکھ روپے ماہانہ ، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ رانا طلال زا