SM TV

SM TV بیداری شعور انٹرویوز نیوز اسٹوریز انٹرٹنمنٹ ڈاکومنٹریز مذہب دین سیاست ساٸنس اشتہارات بزنس ایجوکیشن

15/08/2025

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل، آرگنائزر عدنان رؤف انقلابی پر مشتمل وفد نے سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی جہاں پر اقلیتی قائدین فادر شکیل اور فادر ماریو و دیگر نے PAT قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سینٹ پیٹرک کے طلباء اور اساتذہ نے یوم آزادی کی تقریب میں مختلف خاکوں،ملی نغمات اور تقاریر سے چار چاند لگائے۔ رنگارنگ تقریب میں آتش بازی کے رنگ بھی بکھیرے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اقلیتوں کا اہم اور بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا آزادی ایک عظیم نعمت ہے جسکی قدر ان اقوام سے پوچھیں جو آزادی کی نعمت سے محروم اور محکوم ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باوجود ہم مایوس نہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں امید کی کرن ہمارے سامنے موجود ہے۔ان قائدین نے کہا ہم آزادی کی روح سے انحراف کر کے مسلسل بھٹک رہے ہیں۔ ہمارا چالاک اور مکار ہمسایہ بھی ہمارے لیے مصائب پیدا کر رہا ہے۔ قائداعظم نےفرمایا تھا”اے میرے ہم وطنو پاکستان بیش بہا وسائل کی سرزمین ہے لیکن اس کو ایک مسلم قوم کے شایان شان ملک بنانے کے لئے ہمیں اپنی تمام توانائیوں کی ضرورت ہوگی“ ۔ آج بیش بہا وسائل کے باوجود پاکستان زوال پذیر ہے۔حکمرانوں کی ناکام غلامانہ پالیسیوں نااہلیوں اور رائج کرپٹ نظام کی وجہ سے 78سال بعد بھی مایوسی عدم استحکام سے دوچار قوم سسک رہی ہے۔حکمرانوں نے قوم کو زندہ لاش بنا رکھا ہے قوم کو پاکستان کے مقاصد سے دور رکھ کر نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان سے غداری کی گئی۔قوم قائد کے پاکستان کو تلاش کرے اور ان مقاصد کو ھاصل کرے جس کیلئے بیس لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔
#جمیل اختر بٹ
انفارمیشن سیکرٹری پی اے ٹی کراچی

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل، آرگنائزر عدنان رؤف انقلابی پر مشتمل وفد...
15/08/2025

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل، آرگنائزر عدنان رؤف انقلابی پر مشتمل وفد نے سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی جہاں پر اقلیتی قائدین فادر شکیل اور فادر ماریو و دیگر نے PAT قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سینٹ پیٹرک کے طلباء اور اساتذہ نے یوم آزادی کی تقریب میں مختلف خاکوں،ملی نغمات اور تقاریر سے چار چاند لگائے۔ رنگارنگ تقریب میں آتش بازی کے رنگ بھی بکھیرے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اقلیتوں کا اہم اور بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا آزادی ایک عظیم نعمت ہے جسکی قدر ان اقوام سے پوچھیں جو آزادی کی نعمت سے محروم اور محکوم ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باوجود ہم مایوس نہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں امید کی کرن ہمارے سامنے موجود ہے۔ان قائدین نے کہا ہم آزادی کی روح سے انحراف کر کے مسلسل بھٹک رہے ہیں۔ ہمارا چالاک اور مکار ہمسایہ بھی ہمارے لیے مصائب پیدا کر رہا ہے۔ قائداعظم نےفرمایا تھا”اے میرے ہم وطنو پاکستان بیش بہا وسائل کی سرزمین ہے لیکن اس کو ایک مسلم قوم کے شایان شان ملک بنانے کے لئے ہمیں اپنی تمام توانائیوں کی ضرورت ہوگی“ ۔ آج بیش بہا وسائل کے باوجود پاکستان زوال پذیر ہے۔حکمرانوں کی ناکام غلامانہ پالیسیوں نااہلیوں اور رائج کرپٹ نظام کی وجہ سے 78سال بعد بھی مایوسی عدم استحکام سے دوچار قوم سسک رہی ہے۔حکمرانوں نے قوم کو زندہ لاش بنا رکھا ہے قوم کو پاکستان کے مقاصد سے دور رکھ کر نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان سے غداری کی گئی۔قوم قائد کے پاکستان کو تلاش کرے اور ان مقاصد کو ھاصل کرے جس کیلئے بیس لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔
#جمیل اختر بٹ
انفارمیشن سیکرٹری پی اے ٹی کراچی

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟کلائوڈ برسٹ نے جموں و آزاد کشمیرخیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر ی...
15/08/2025

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟

کلائوڈ برسٹ نے جموں و آزاد کشمیرخیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟

بادل پھٹ پڑے،جموں کشمیر کشتواڑہ،آزاد کشمیر نیلم ویلی رتی گلی،جاگراں،مظفرآباد، بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، باجوڑ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستان بکھری پڑی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی اور وجہ ہے کلائوڈ برسٹ۔

جب آسمان سے گھنٹوں میں برسنے والا پانی چند منٹوں میں برس پڑے اسے کلائوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ کلائوڈ برسٹ ایسا موسمی واقعہ ہے جس میں محدود علاقے میں بہت ہی کم وقت میں کئی گنا بلکہ کئی سو گنا بارش ایک ساتھ برس پڑے۔ اس کے باعث صرف سیلاب نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف تباہ کاریاں جنم لیتی ہیں۔ بپھرا ہوا پانی بالخصوص پہاڑوں سے آنیوالا سیلاب کسی سمندری طوفان سے بھی زیادہ طاقتور بن جاتا ہے جو گائوں کے گائوں اجاڑ دیتا ہے، راستے میں آنیوالی عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

اسکی وجہ کیا ہوتی ہے؟

موسمی تبدیلی، بڑھتی گرمی اور ماحولیاتی توازن کا بگڑنا مرکزی وجوہات میں شامل ہے۔ عام طور ہر پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم اور مرطوب ہوائیں پہاڑوں سے ٹکرا کر بادلوں تک پہنچتی ہیں اور ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ ملکر بارش کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو بادل ایک ساتھ سارا پانی زمین پر انڈیل دیتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ مختصر دورانیے میں ہونیوالا ایسا واقعہ ہوتا ہے جسے سیٹلائٹ یا موسمی ریڈارز کے ذریعے پکڑا نہیں جا سکتا۔

پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ایک خوفناک اور تباہ کن طوفان بن جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قدرت کیساتھ چھیڑ چھاڑ اچھی نہیں ہوتی، قدرت جب انتقام لیتی ہے تو انسان بے بس ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہاڑ سے آنیوالا سیلاب یا پانی صدیوں سے ایک ہی راستے اترتا ہے۔ جب انسان قدرتی راستوں پر بسیرا کر لیتا ہے، عمارات، ہوٹل اور گائوں بس جاتے ہیں جو ایسے سانحات کو المناک بنا دیتے ہیں۔ سیلاب اپنی راہ میں آنیوالی بلند و بالا عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

15/08/2025

وادی نیلم

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وادی نیلم کے ضلعی
ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں یوم سیاح ریلی نکالی گٸی
زیر قیادت چٸرمین آل پارٹی حریت کانفرنس غلام محمد سفی

🇵🇰 Pakistan Independence Day 🇵🇰On the occasion of Independence Day, U J A L A organized a short ceremony at Winsome Scho...
15/08/2025

🇵🇰 Pakistan Independence Day 🇵🇰
On the occasion of Independence Day, U J A L A organized a short ceremony at Winsome School. The ceremony was beautifully hosted by Principal Winsome School Mr. Imran Raza.
The participants of the ceremony expressed their views and said that every citizen must fulfill their responsibilities well to make Pakistan the Pakistan of Quaid-e-Azam. Pakistan is a special gift of Allah, rich in resources, which is the responsibility of all of us to protect.
The special participants of the ceremony, Scout Leader Trainer Asif Mahmood, Advocate High Court Makhdoom Javed Hasnain, Noor Rehman, Faraz Khan, Muhammad Waqar, appreciated the efforts of *Ujala* and expressed their commitment to serve the civil society.
In addition to the President and General Secretary, the officials of U J A L A were also present at the ceremony, including Vice President Syed Latif Shah, Secretary Education Wing Khawaja Shabir Hussain, Secretary Social Media Naqeeb Alam, Member Executive Council Mahmood Qureshi.

15/08/2025
15/08/2025

مرد عورت کی عزت اس کے
کردار یا خوبصورتی
کی وجہ سے نہیں کرتا
مرد عورت کی عزت
اپنے ظرف کے مطابق کرتا ہے
کم ظرف انسان کسی
عورت کی بھی عزت نہیں کرتا
جبکہ ایک اعلیٰ ظرف
انسان اس عورت کو بھی
عزت دیتا ہے ...
جس کی بظاہر معاشرے
میں کوئی عزت نہیں۔..✨♥️😊

💞

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑی...
11/08/2025

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑیا آیا اور بولا:
“مجھے ایک بھیڑ دے دو!”
چرواہے نے حیران ہو کر جواب دیا:
“یہ بھیڑیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی ملکیت ہیں، میں تو بس ان کا رکھوالا ہوں!”
بھیڑیا بولا:
“تو جا کر حضرت سلیمان سے پوچھ لو کہ کیا وہ مجھے ایک بھیڑ دینے کی اجازت دیتے ہیں؟”
چرواہے نے کہا:
“مجھے ڈر ہے کہ اگر میں چلا گیا تو تم بھیڑوں پر حملہ کر دو گے۔”
بھیڑیا ہنسا اور بولا:
“جب تک تم واپس نہ آ جاؤ، میں خود بھیڑوں کی نگرانی کروں گا، الله نہ کرے کہ میں خیانت کروں لیکن اگر میں نے خیانت کی تو میں آخری امت کا قربِ قیامت والا ایک آدمی بن جاؤں” (یعنی اپنے آپ کو بد دعاء دی کہ ہم یعنی موجودہ مسلمانوں کی طرح ہو جاؤں، جو کہ افسوسناک ہے)
یہ سن کر چرواہا روانہ ہو گیا۔
راستے کی حیرت انگیز نشانیاں
چلتے ہوئے چرواہے نے تین عجیب و غریب مناظر دیکھے:
1️⃣ پہلی نشانی: اس نے ایک گائے کو اپنی ہی بچی کا دودھ پیتے دیکھا! حیران ہو کر اس نے سوچا: “سبحان الله! میں نے اس جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟”
2️⃣ دوسری نشانی: آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جو بوسیدہ کپڑے پہنے ہوئے تھے، مگر ان کے ہاتھوں میں سونے کی تھیلیاں بھری پڑی تھیں! چرواہے نے سوچا: “یہ بھی بڑی عجیب بات ہے، ان کے پاس سونا ہے مگر یہ پھر بھی فقیر نظر آ رہے ہیں!”
3️⃣ تیسری نشانی: کچھ اور آگے بڑھا تو ایک بہتا ہوا چشمہ نظر آیا، پیاس کی شدت میں جیسے ہی قریب پہنچا، تو بدبو نے اسے روک دیا۔ پانی کی بدبو اتنی شدید تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا اور حیران ہو کر بولا: “یہ کیسی بات ہے؟ بہتا ہوا پانی اور اتنا گندا؟”
حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکمت بھری وضاحت
بالآخر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پہنچا اور بھیڑیے کی درخواست بیان کی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
“ٹھیک ہے ، میں نے اسے اجازت دی کہ وہ ایک بھیڑ چن کر کھا لے۔”
چرواہے نے عرض کیا:
“حکم بجا لاتا ہوں، مگر راستے میں تین عجیب چیزیں دیکھی ہیں، ان کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں۔”
✦ پہلی نشانی کا جواب:
“یہ آخری زمانے کی نشانی ہے۔ مائیں اپنی بیٹیوں کو فتنہ میں مبتلا کریں گی تاکہ خود فائدہ حاصل کر سکیں۔”
✦ دوسری نشانی کا جواب:
“یہ لوگ ڈاکو اور چور ہیں۔ جو مال حرام سے آتا ہے، اس میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔ آخری زمانے میں حرام کمائی عام ہو جائے گی، قناعت ختم ہو جائے گی اور برکت اٹھا لی جائے گی۔”
✦ تیسری نشانی کا جواب:
“یہ بھی آخری زمانے کے نام نہاد دیندار ہیں۔ دور سے دیکھو تو ان کا لباس دین داری کا ہوگا، مگر جب قریب جاؤ گے تاکہ کچھ سیکھ سکو، تو پاؤ گے کہ وہ دنیا اور خواہشات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔”
یہ سن کر چرواہے نے تڑپ کر کہا:
“میں اس زمانے کے فتنے سے الـلــَّـه کی پناہ مانگتا ہوں!”
بھیڑیے کی حیران کن دیانتداری
چرواہا واپس آیا تو دیکھا کہ بھیڑیا واقعی بھیڑوں کی نگرانی کر رہا تھا۔
اس نے کہا:
“حضرت سلیمان نے تمہیں اجازت دے دی ہے کہ تم کسی بھی بھیڑ کو چن کر کھا سکتے ہو۔”
بھیڑیے نے بھیڑوں پر نظر دوڑائی اور ایک کمزور، بیمار بھیڑ کو چن لیا۔
چرواہے نے حیرت سے پوچھا:
“تم نے یہی بھیڑ کیوں چنی؟”
بھیڑیا بولا:
“کیونکہ یہ اپنے رب کی تسبیح سے غافل تھی! جو اپنے رب کے ذکر سے غافل ہو، وہ بہت بڑی آزمائش میں ہوتا ہے۔۔

10/08/2025

Gojri Cultural item at BHSs Kupwara

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SM TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share