08/03/2026
یو اے ای نے 6 ایرانی میزائل اور 125 ڈرون مار گرائے، ملبے سے 6 پاکستانی زخمی
متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل اور 125 ڈرون تباہ کر دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ چوکنا ہیں۔ ایران کے 7 میں سے 6 بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اندر گرنے والے میزائل سے بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی طرح ایران کے 131 ڈرونز میں سے 125 کو کامیابی سے مار گرایا گیا جبکہ 6 ڈرون یو اے ای کی حدود میں آ کر گرے۔
دوسری جانب دارالحکومت ابوظہبی کی انتظامیہ نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرون ت*باہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ 2 مختلف مقامات پر گرا جس میں 6 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ لگنے سے زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انھیں معمولی اور درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
یو اے ای حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔
Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources.(Gulf News) It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.