Shah Faisal Rapid Update

Shah Faisal Rapid Update Breaking faster than the moment �
Real stories from Shah Faisal to Karachi

25/08/2026
22/08/2026

شاہ فیصل ٹاؤن کی اپوزیشن کا اہم پریس کانفرنس

شاہ فیصل ٹاؤن میں اپوزیشن یوسیز ایک بار پھر متحرک — ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف اہم پریس کانفرنس!

شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف اپوزیشن یوسیز سے تعلق رکھنے والے چیئرمینز کی اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جماعتِ اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی یوسیز کے نمائندگان اور چیئرمینز نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس کی سرپرستی اپوزیشن چیئرمین ندیم اختر نے کی، جہاں شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر علی خٹک کی کارکردگی، ٹاؤن کے انتظامی معاملات اور مبینہ کرپشن سمیت مختلف اہم عوامی و سیاسی معاملات پر سخت سوالات اور الزامات سامنے رکھے گئے۔

اپوزیشن چیئرمینز نے ٹاؤن کے موجودہ معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے مالی اور انتظامی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مبینہ بے ضابطگیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

یہ پریس کانفرنس اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ شاہ فیصل ٹاؤن کی اپوزیشن یوسیز نے مشترکہ طور پر اپنے مؤقف کو سامنے رکھا اور ٹاؤن انتظامیہ سے متعلق اپنے تحفظات عوام کے سامنے پیش کیے۔

📍 مقام: UC-02، شاہ فیصل ٹاؤن
🎙️ قیادت: اپوزیشن چیئرمین ندیم اختر
🏛️ شرکت: شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف اپوزیشن یوسیز کے چیئرمینز و نمائندگان

اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ ان الزامات اور سوالات کا کیا جواب دیتی ہے؟

22/08/2026

ایک ماہ سے گٹر کا پانی، آخر کب تک؟ 💔🚨

حفیظیہ مسجد روڈ کے آخر میں سیوریج کا انتہائی سنگین مسئلہ!

تقریباً ایک ماہ سے گٹر کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے۔ گھروں کے دروازوں کے سامنے پانی کھڑا ہے، گلی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں اور صورتحال دن بدن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ 😔

مین سیوریج لائن کا ڈھکن بھی اندر گر چکا ہے جبکہ گلیوں سے آنے والا گندا پانی آگے مین لائن میں جانے کے بجائے واپس گلیوں میں پھیل رہا ہے۔ بتایا گیا کہ صفائی کا عملہ بھی آیا تھا، لیکن مسئلہ حل نہ ہو سکا کیونکہ آگے لائن ڈیمیج ہونے کی وجہ سے پانی کا اخراج نہیں ہو رہا۔

ہم چیئرمین صاحب، وائس چیئرمین صاحب اور متعلقہ ذمہ داران سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے، متاثرہ سیوریج لائن کی مکمل صفائی اور مرمت کروائی جائے اور اہلِ علاقہ کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔

📍 حفیظیہ مسجد روڈ / فیض الغفور مسجد روڈ، شاہ فیصل ٹاؤن

17/08/2026

⚠️ سیوریج کا مسئلہ کب حل ہوگا؟

یو سی ون، وارڈ ون کے مکین ایک ہی سیوریج کے مسئلے کی دو سے تین مرتبہ شکایت کر چکے ہیں، مگر تاحال کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا۔
یوسی 1 وارڈ1 چیئرمین صاحب اور
exchange KMC صاحب
سیوریج کے مسائل گٹر آر نئی لائن
آپ سے گزارش یہ ہے کہ اپ کو ایک عدد درخواست پہلے سے دی ہوئی ہیں جس پر آپ کے ملازمین خاک روبہ معائنہ کرنے آیا گلی کے کچھ افراد سے چائے پانی کے نام سے نقدی رقم کی بات کی پہلے بھی یہ یہ افراد کے KMC جب بھی گٹر کھلوانے کی کمپلین ہوتی ہے چائے پانی کے نام پر 2000یا 2500 ڈیمانڈ کرتے ہیں ان میں سر فہرست اسلم نام کا شخص ہے جو کہ یوسی 1 وارڈ1 KMC خاک روبہ ملازم ہے
06/08/2026
اس تاریخ کے معائنے کے بعد سے گلی میں دوبارہ سے
گٹر ار
بھرنا شروع ہو گئے ہیں

سر اپ سے گزارش ہے ایسے افراد کو چیک لازمی کریں شکریہ
یوسی 1 وارڈ1

17/08/2026

وعدے، خدمت اور عوامی ذمہ داری 🤝💧

جب نیت میں اخلاص ہو تو خاموش جدوجہد بھی اپنا اثر دکھاتی ہے۔
آج کی پیش رفت اُن تمام لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو کئی دنوں سے اس بنیادی سہولت کے منتظر تھے۔

میری سیاست آج نہیں، میرا امتحان آج ہے؛ اور میرا یقین ہے کہ عوامی بھلائی کے کام میں کریڈٹ سے زیادہ نتیجہ اہم ہوتا ہے۔

میں کسی عہدے کا محتاج نہیں، نہ کسی منصب کا سہارا ہے—میرے پاس صرف جذبہ، وقت اور اپنے لوگوں کے لیے کھڑے رہنے کا حوصلہ ہے۔

آنے والے وقت کے فیصلے عوام کریں گے، مگر آج بھی میرا راستہ وہی ہے:
جہاں ضرورت ہوگی، وہاں آواز بھی ہوگی اور کوشش بھی۔

— ندیم سواتی

16/08/2026

Gulshan Sports vs Hazara Muhammadan

16/08/2026

رضا چوک، 4 نمبر پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن کی مرمت

آخرکار 4 نمبر پمپنگ اسٹیشن، رضا چوک پر پانی کی ڈیمیج لائن کے جوائنٹ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر ندیم سواتی نے چیئرمین عتیق الرحمن سے لائن کے مسئلے، کام میں تاخیر اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم سوالات کیے، جبکہ بجلی کے حوالے سے بھی تازہ ترین اپڈیٹ طلب کی گئی۔

چیئرمین عتیق الرحمن نے موقع پر موجود شہریوں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آخر اس لائن میں مسئلہ کیا تھا، تقریباً ڈیڑھ ہفتے تک کام کیوں رکا رہا، اور اب مرمت کے بعد پانی کی فراہمی کے حوالے سے کیا پیش رفت متوقع ہے۔

💧 پانی کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت — شہریوں کے لیے مکمل صورتحال جاننا ضروری ہے۔

Address

Shah Faisal Colony Karachi
Karachi
75230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Faisal Rapid Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share