Unofficial Sindh Police News

Unofficial Sindh Police News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Unofficial Sindh Police News, Media/News Company, Sindh, Karachi.

13/02/2025
13/02/2025
13/02/2025

13/02/2025

پولیس کی بہترین اور بروقت کاروائی،نسوانی آواز پہ اغواء کاروں کے اغواء کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز۔

آج ایس ایچ او کھمبڑا امام الدین چانڈیو بمہ بھاری نفری نے دورانِ چیکنگ گڈو لنک روڈ نزد کراس بند سے قاضی احمد ضلع شھید بینظیر آباد (نوابشاھ) کے رہائشی
سید محرم شاھ ولد محمد شاھ کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔

پولیس پارٹی نے دورانِ چیکنگ ہائی ایس میں بیٹھے مسافروں سے پوچھ گچھ کی تو ایک شخص نے بتایا کہ میں قاضی احمد ضلع شھید بینظیر آباد کا رہائشی ہوں
ایس ایچ او نے اس شخص سے مزید پوچھ گچھ کی تو اس شخص نے بتایا کہ میں ایک لڑکی سے ملنے ضلع کشمور کے کچہ میں جا رہا ہوں،جس پر پولیس نے اسے روکا اور اغواء ہونے سے بچا لیا۔

اس شخص نے مزید پولیس کو بتایا کہ کچھ دنوں سے مجھے نامعلوم موبائل فون نمبروں سے لڑکی کی کالیں آتی تھیں اور دوستی رکھنے کے لئے کہتی تھی جس سے دوستی ہو گئی تھی اور آج میں اس سے ملنے کشمور جا رہا ہوں۔

اس شخص نے ایس۔ایس۔پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اسکو بروقت اغوا ہونے سے بچا لیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے اس کامیاب اور بروقت کاروائی پہ پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیغام

13/02/2025

*DIGP SBA RANGE *OFFICE*
*DATE 12.02.2025*

*پریس ریلیز*

*شب برات کے موقع پر شھید بینظیر آباد رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ.*

*مساجد و امام بارگاہوں، مزارات اور قوالیوں مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی، آتش بازی و پٹاخوں کی خرید و فروخت کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے ڈی آئی جی پی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو نے ایس بی اے کے ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردیے۔*

ڈی آٸی جی پی ایس بی اے رینج پرویز احمد چانڈیو نے شب برات کے روح پرور موقع پر ایس بی اے رینج کی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں پولیس حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنانے، آتش بازی اور پٹاخوں کی خرید و فروخت سمیت ہوائی فائرنگ و ون وہیلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں مساجد امام بارگاہوں مزارات اور قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے علاوہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ اس مقدس شب کے حوالے سے عبادت کرنے والے اور قبرستان و مزارات پر جانے والے شہریوں و زائرین کی سیکیورٹی کو بھرپور اور موثر بنایا جاسکے -

ڈی آئی جی پی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو نے رینج کے ایس ایس پیز کو مزید ہدایات جاری کی کے رینج کے تینوں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں گنجان آباد علاقوں شاپنگ سینٹرز، اہم مساجد و امام بارگاہوں، قبرستانوں، مزارات، پر پیٹرولنگ، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ کے عمل کو یقینی و موثر بناتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کریں۔
ڈی آئی جی پی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کا مزید کہنا تھا شب برات کے موقع پر ایس بی اے رینج میں امن و امان، مذہبی ہم آہنگی ، اور باہمی یگانگت و قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا - آتش بازی کو فروخت کرنا یا اس کا استعمال . ھواٸی فاٸیرنگ ون ویلنگ خطرناک عمل ھے عوام اس سے اجتناب کریں قانون کا احترام کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ گی

*PRO DIGP SBA RANGE*

13/07/2024

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر

پریس ریلیز
مٹھی:- *13 جولائی 2024*

*تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،1330 گرام چرس، 60 پینٹ شراب اور 3300 پڑی سفینا گٹکا برآمد ، 05 ملزماں گرفتار، مقدمات درج۔*

ایس پی تھرپارکر جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

*پولیس تھانہ ڈپلو*
ایس ایچ او ڈیپلو بمع اسٹاف کارواٸی۔ ملزم اسداللہ ولد فقيرمحمد لاشاری سکنہ قمبر شہدادکوٹ اور ملزم ابوبکر ولد عبداللہ سمیجو سکنہ ڈھینکاریو،اسلامکوٹ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1330 گرام چرس برآمد۔ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ ڈپلو پہ مقدمہ درج۔

*ماڈل پولیس تھانہ چیلھار*
انچارج سی آء ای بمع اسٹاف کارواٸی۔ ملزم سلیمان ولد احمد دل سکنہ دلن جو تڑ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 48 پنٹ شراب برآمد۔ملزم کے خلاف پولیس تھانہ چیلھار پہ مقدمہ درج۔

*پولیس تھانہ مٹھی*
ایس ایچ او مٹھی بمع اسٹاف کارروائی ملزم گھنشام ولد ٹیکم داس مالہی سکنہ مٹھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 12 پینٹ شراب برآمد ۔ملزم کے خلاف پولیس تھانہ مٹھی پہ مقدمہ درج۔

*پولیس تھانہ چھاچھرو*
ایس ایچ او چھاچھرو بمع اسٹاف کارروائی ملزم کریم ڈنو ولد مہراب رند سکنہ سمون رند کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 3300 پڑی سفینا گٹکا برآمد ۔ملزم کے خلاف پولیس تھانہ چھاچھرو پہ مقدمہ درج۔


*ترجمان تھرپارکر پولیس*

13/07/2024
13/07/2024

*لاڑکانہ: 13 جولائی 2024.*

*لاڑکانہ پولیس کی وڈا مہر والے علاقے دادو کینال برج پر کامیاب کارروائی۔*

*ڈکیتی کیس میں مطلوب دو ملزمان دو عدد پسٹلز اور گولیوں سمیت گرفتار۔*

گرفتار ملزمان کی شناخت شعبان مہر اور باسط مہر کے طور پر ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف بغیر لائسنس پسٹلز+ گولیاں برآمد ہونے پر شہید الاھی بخش سیال تھانے میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ملزمان سے تفتیش سمیت مزید ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

*ایس ایس پی لاڑکانہ*
*میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے شہید الاھی بخش سیال پولیس کے لیے شاباشوں کے پیغامات جاری۔*

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔

Address

Sindh
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unofficial Sindh Police News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share