AOI Social Media

AOI Social Media AOI social media

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی15 دسمبر ، 2023  وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ک...
16/12/2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی
15 دسمبر ، 2023

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے21 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

12/11/2023

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں گزری فٹبال گراؤنڈ میں آمد لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور بلاول بھٹو زرداری نے لوگوں سے خطاب کیا اس موقع پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ اے ایم قریشی بانی پاکستان فاؤنڈر اسلامیہ کالج کی پوتی حرا قریشی بھی ان کے ساتھ موجود تھی حراقریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور حرا قریشی دونوں مل کر 2014 سے پاکستان میں تبدیلی اور معاشی حالات میں بہتری کے لیے نئے پلان کے ساتھ ا رہے ہیں

الخدمت نے غزہ میں 15کروڑ کا امدادی سامان تقسیم کرلیا، مزید 50 کروڑ مختصویب ڈیسک 21 اکتوبر ، 2023   فوٹو: الخدمت  ملک کی ...
21/10/2023

الخدمت نے غزہ میں 15کروڑ کا امدادی سامان تقسیم کرلیا، مزید 50 کروڑ مختص
ویب ڈیسک 21 اکتوبر ، 2023
فوٹو: الخدمت

ملک کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کیلئے 15 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم اور مزید 50 کروڑ مختص کردیے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہاہے کہ الخدمت کا بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے 7 اکتوبر سے غزہ میں ریلیف آپریشن جاری ہے، غزہ اِس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں پانی، خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایاکہ الخدمت نے فوری طورپر غزہ میں موجود بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سےمیسر اور موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور اسکولوں میں قائم کیمپوں میں پکے پکائے کھانے اور موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج کی تقسیم کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، اِسی طرح آبادیوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید 50 کروڑ روپے بھی غزہ متاثرین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں، غزہ کے محاصرے کے باعث فی الحال غزہ کے اندر سے دستیاب امدادی سامان کے ذریعے ریلیف کاکام جاری ہے، اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن بین الاقوامی اداروں کے ذریعے امدادی سامان رفح بارڈر پر پہنچا چکی ہے جہاں بارڈر کچھ وقت کے لیے بھی کھلا تو امدادی سامان کے ٹر ک متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی مدد کو آگے بڑھے گی، دیگر این جی اوز اور ادارے ہمارے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیں تو ہم ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر نازک ترین حالات میں فلسطینی متاثرہ عوام کی خدمت کریں گے۔

*اورنگی سوشل یونٹی فورم (OSUF) کے وفد کی ٹاون چیرمین حاجی جمیل ضیاء سے ملاقات**عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں ۔حاجی جم...
21/07/2023

*اورنگی سوشل یونٹی فورم (OSUF) کے وفد کی ٹاون چیرمین حاجی جمیل ضیاء سے ملاقات*

*عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں ۔حاجی جمیل ضیاء*

*ٹاون چیرمین کو عیدالضحی کے موقع پر بہترین خدمات پیش کرنے پرایوارڈ سے نوزا کیا گیا*

*کراچی ( کراچی پ ر) اورنگی سوشل یونٹی فورم (OSUF) کے وفد کی ٹاون چیرمین حاجی جمیل ضیاء سے ملاقات ٹاون چیرمین منتخب ہونے پر تمام سوشل اداروں کے سربراہان نے مبارکباد دی اور عیدالضحی کے موقع پر بہترین خدمات پیش کرنے پرایوارڈ سے نوازا گیا اورنگی سوشل یونٹی فورم کے وفد نے حاجی جمیل ضیاء سے مستقبل میں اورنگی ٹاون کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے گزارشات پیش کیں جسے نہ صرف انہوں سنجیدگی سے سنا بلکہ جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی حاجی جمیل ضیاء کا کہنا تھا میں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں عوام کی خدمت میں دن و رات مصروف عمل ہیں انشااللہ آپ سب کے تعاون سےاورنگی ٹاون کو مثالی ٹاون بنائیں گے جس کے لیے میں اور میری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے ۔ اورنگی سوشل یونٹی فورم(OSUF) کے صدر سہیل خان , نائیب صدر محمد نوید شیخ , سید غلام محی الدین , یاسین علی,اشرف وارثی ، ندیم شیخ ، رمیز میر ، فرازعلی, فہیم انصاری ، فیصل قادری اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں*

*اورنگی سوشل یونٹی فورم (OSUF) کے وفد کی ٹاون چیرمین حاجی جمیل ضیاء سے ملاقات**عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں ۔حاجی جمیل ضیاء**ٹاون چیرمین کو عیدالضحی کے م...

ٹاؤن ناظم جمیل ضیا کا شاہرا اورنگی کا دورہ
04/07/2023

ٹاؤن ناظم جمیل ضیا کا شاہرا اورنگی کا دورہ

ٹاؤن ناظم جمیل ضیا کا شاہرا اورنگی کا دورہ صفائی ستھرائی کی ناقص انتظامات کو دیکھتے ہوئے عملے پر برہمی کا اظہار کیا ..Aoi social mediaFacebook :https://www.f...

Happy mother day
13/05/2023

Happy mother day

30/04/2023
دس روپے میں عید کی شاپنگ ویڈیو اچھی لگے تو چینل کو سبسکرائب کر دیں
25/04/2023

دس روپے میں عید کی شاپنگ
ویڈیو اچھی لگے تو چینل کو سبسکرائب کر دیں

دس روپے میں عید کی شاپنگ جس میں ہزاروں لوگوں نے شاپنگ کیا اور یہ کام کیا ہے صراط مستقیم ویلفیئر نے ..Aoi social mediaFacebook :https://www.facebook.com/AOIMe...

اورنگی ٹاؤن میں پہلی بار پلیٹر صرف 500 سو روپے میں مزید ویڈیوز کے لیے چینل کو سبسکرائب کردیں
23/04/2023

اورنگی ٹاؤن میں پہلی بار پلیٹر صرف 500 سو روپے میں
مزید ویڈیوز کے لیے چینل کو سبسکرائب کردیں

*اورنگی ٹاون کے مشہور کھانوں میں مشہور نام ذائقہ پکوان جو اپنے لزید کھانوں کی وجہ سے کسی تعارف کا محتاج نہیں بریانی ہو ۔ یکہنی پلاو ہو یا بہاری کباب باربی کی...

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AOI Social Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share