21/07/2026
میرے جوانو!
ان لگڑبھگوں سے ہوشیار رہو، یہ عقل سے پیدل مخلوق صرف بات کا بتنگڑ بنانا جانتی ہے
کیا اپنی اموات پر ہم مصائب و نوحہ اہل بیت علیہم السلام نہیں پڑھتے؟
یقیناً! باپ کی میت پر مولا علی علیہ السلام و مولا حسین علیہ السلام کے مصائب و نوحہ، ماں کی میت پر سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مصائب و نوحہ، بھائی کی میت پر مولا عباس علیہ السلام، بہن کی میت پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا، بیٹی کی میت پر سیدہ سکینہ سلام اللہ علیہا، بچے کی میت پر مولا علی اصغر علیہ السلام، جوان کی میت پر مولا علی اکبر علیہ السلام، نوجوان کی میت پر مولا قاسم علیہ السلام کے مصائب و نوحہ پڑھا جاتا ہے۔
میت کے ایصال ثواب و ترحیم و بلندی درجات کےلیے
مگر عقل سے اندھے اور فکر سے بہرے لگڑبھگے آج کل ایک سچے اور حقیقی راہی راہ حسینی اور اس عصر میں حسینی کردار و حسینی انکار و حسینی للکار کی صورت میں وقت کے ظالموں کے منہ پر تمانچہ مارنے والے ش ہ ید سید علی خام نہ ای کی میت پر مولا علی علیہ السلام کے مصائب و نوحہ پڑھنے پر واویلا مچا رکھا ہے
افسوسناک ہے یہ تعصب یہ کج فکری اور یہ بےوقوفانہ سوچ !
اب کیا تم نے اپنی اموات پر ان اموات کے نام کے نوحے پڑھنے ہیں؟ میرے جوانو!! ان لگڑبھگوں سے ہوشیار رہو جو دفاع دین کے لبادے میں اپنی خودساختہ و خود باختہ سوچ کو پھیلانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔
ابوالمہدی محمد احمد فاطمی
Markaz Ahya Amr AhleBayt as Pakistan