
12/10/2024
کبھی کبھی نا مجھے اپنے دل پہ بہت پیار آتا ہے کیوں کہ یہ معصوم ہے ... جو ہوا اس میں اس بیچارے کا بھلا کیا قصور تھا ،اور کبھی کبھار ترس آتا ہے بہت زیادہ ،کیونکہ اب یہ کوئی ضد نہیں کرتا ۔ اب اس کی کوئی مرضی ہی نہیں ۔بس اپنی موج میں رہتا ہے چپ چاپ مصروف سا رہتا ہے ..... یہ جتنا لاڈلہ ہوتا تھا نہ اب اتنا ہی سہما ہوا رہتا ہے ... بے جا ضد بھی نہیں کرتا کہ یہ چاہیے وہ چاہیے ... کبھی بھی کچھ بھی ڈیمانڈ نہیں کرتا ... میری ہر بات چپ چاپ مان لیتا ہے ... اگر کبھی کبھار گھٹے سے لہجے میں کچھ کہتا بھی ہے تو میں بے دردی سے گلہ دبا دیتا ہوں اسکا، کہ آئندہ کہنے کی جرات ہی نہیں کرے ... عین مرنے والا ہوتا ہی ہے پھر چھوڑ دیتا ہوں ....اس لیے اپنی اوقات میں رہتا ہے ... سہما سا ... ڈرا سا .... چپ سا ... اسکی ساری شوخ مزاجی کو میں نے نوچ کے پھینک دیا ہے ... دل ایسے ہی ہونے چاہیے ... ہمارے کنٹرول میں ... کیونکہ جب دل آوارہ ہو جاۓ نا تو بڑے بڑے قرض چکانا پڑتے ہیں ... بڑے بڑے دکھ اٹھانا پڑتے ہیں ... ساری بات ہی اس دل کی ہوتی ہے ... جب یہ کنٹرول میں ہو گا تو سب ٹھیک رہے گا .... لیکن یہ بھی کہوں گا ۔ کہ اے اللہ کبھی کسی دشمن پر بھی ایسا وقت نا لانا کہ اسے اپنا دل ہی مارنا پڑ جائے ....یقین مانو یہ دل مر جائے نا تو کچھ بھی نہیں رہتا۔۔!!!💔