05/10/2025
Italian Activist Tommaso Bortolazzi Embraces Islam After Release from Israeli Detention
اطالوی انسانی حقوق کے کارکن تومّاسا بورتولاتزی، جو "گلوبل صمود فلوٹیلا (GSF)" مشن کے ساتھ غزہ جا رہے تھے، اسرائیلی حکام کی حراست کے بعد اسلام قبول کرلیا۔
بورتولاتزی، جو بحری جہاز ماریا کرسٹِن کے کپتان ہیں، نے اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے استنبول پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
"میرا عملہ ترکی سے تھا اور تقریباً سبھی مسلمان تھے، اسی ماحول میں میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔"
بورتولاتزی نے کہا کہ وہ فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے اس مشن میں شامل ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا:
"میں نے یہ قدم فلسطینی عوام کے لیے اور اپنے ملک کے لیے اٹھایا کیونکہ ہم ایک اور قتلِ عام کو دیکھتے ہوئے خاموش نہیں رہ سکتے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی جیل میں آخری دن انتہائی مشکل تھے، تاہم
ترکی سے تعلق رکھنے والے ان کے مسلمان ساتھیوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔