Discover Sindh

Discover Sindh Exclusive,News,stories,interviews,political & current affairs Sindh Karachi Pakistan Digital Tv Channel

29/07/2026

بھٹ شاہ

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رح کا ۲۸۳ واں عرس مبارک

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے سندھی ثقافتی گوٹھ کا افتتاح کردیا

گورنر پنجاب اور وزیر ثقافت سندھ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو اسٹالز پر سندھی اجرک دنبورا پیش کیا گیا،

25/07/2026

کراچی ڈی ایچ اے گالف کلب میں پاکستان کی بلند ترین عمارت برج قائد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں برج قائد کے نام سے 82 منزلہ دو ٹاور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی، بڑی تعداد میں بلڈر اینڈ ڈیولپرز بھی موجود تھے۔ انتظامیہ نے تقریب میں بتایا گیا کہ برج قائد کل چھ ایکڑ رقبے پر تعمیر ہوں گے جبکہ پاکستان کے بلند ترین ٹاورز کی تعمیر کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سے منظوری بھی لی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈئیر کاشف نعیم نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے معاشی انجن کو چلانے میں کردار ادا کرنے کے لیے سب جمع ہیں، یہ منصوبہ طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔

#

25/07/2026

بھارتی نوجوانوں کی تحریک “کاکروچ جنتا پارٹی” کا احتجاج کامیاب ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا، جسے وزیرِ اعظم نے قبول کر لیا ہے

21/07/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بڑا اعلان۔

ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتؐ چوک رکھنے کا اعلان۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ۔

ربیع الاول کے موقع پر ختمِ نبوتؐ چوک کی ازسرِنو تعمیر و آرائش کی جائے گی۔ میئر کراچی

ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں خصوصی صفائی، روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔ میئر کراچی

کراچی بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور مذہبی احترام کی روشن مثال ہے۔ میئر کراچی

کراچی وہ شہر ہے جہاں تمام مذہبی تہوار اور مقدس مواقع باہمی احترام، امن اور بھائی چارے کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ میئر کراچی

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کیے، ربیع الاول میں بھی شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ میئر کراچی

ربیع الاول کے جلوسوں اور اجتماعات کے راستوں پر صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ میئر کراچی

ربیع الاول کے مقدس مہینے کے دوران تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں گے۔ میئر کراچی

19/07/2026

کراچی /وزیراعلیٰ ہائوس/19جولائی 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچ گئے؛

وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز، پارٹی عہدیداران اور جیالوں نے استقبال کیا ؛

وزیراعلیٰ سندھ جیالوں کے ساتھ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھیں گے؛

وزیراعلی کے پہنچنے پر جیئے بھٹو کے نعروں سے اسٹیڈیم گونج اٹھا ؛

وزیراعلیٰ سندھ جیالوں کے ساتھ گھل مل گئے؛

15/07/2026

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 15 جولائی 2026ء بمطابق 29 محرم الحرام 1448ھ

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات*

وفد کی سربراہی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کورآرڈینیٹر مولانا طاہر محمود اشرفی کر رہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

ملاقات میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر محنت سعید غنی، صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، اور دیگرحکام شریک

وفد میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر، سیکریٹری قومی پیغامِ امن کمیٹی عاشق حسین شیخ، صوبائی و قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین بڑی تعداد میں شامل

علامہ سید اطہر حسین مشہدی، مفتی محمد جان نعیمی، پنڈت مہاراج گوسوامی گیر اور، سردار رمیش سنگھ اور دیگر شخصیات کی خصوصی شرکت

*وزیراعلیٰ سندھ کا مولانا طاہر اشرفی کی قیادت میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد کا خیرمقدم*

امن، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے قومی پیغامِ امن کمیٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ صوفیائے کرام، محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے، سید مراد علی شاہ

امن، برداشت، قانون کی بالادستی اور باہمی احترام ہی پائیدار ترقی اور قومی استحکام کی ضمانت ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیࣿ سندھ نے کہا سندھ میں ہندو برادری، سکھ برادری ، عیسائی اور پارسی برادری اور دیگر اپنے تہوار آزادانہ اور اپنے عقائد سے مناتے ہیں

قومی پیغامِ امن کمیٹی اور صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کا قیام قومی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت قومی اور صوبائی پیغامِ امن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی، سید مراد علی شاہ

آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے جان، مال، عزت، مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کا تحفظ حکومت ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

محرم الحرام، عید میلاد النبی ﷺ، چہلم، کرسمس، ایسٹر، دیوالی، ہولی اور دیگر مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بناتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

انتہاپسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے علماء، میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، سید مراد علی شاہ

علماء کرام اور مشائخ اسلام کے حقیقی پیغامِ امن، اعتدال، اخوت اور انسان دوستی کو عام کریں، وزیراعلیٰ سندھ

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کا مقابلہ مثبت قومی بیانیے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے کیا جا سکتا ہے، سید مراد علی شاہ

نوجوانوں میں برداشت، آئینی اقدار، قومی ذمہ داری اور مثبت شہریت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، علماء اور اقلیتی رہنماؤں کے درمیان مؤثر رابطہ امن و امان کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

’پیغامِ پاکستان‘ انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تشدد کے خلاف قومی اتفاقِ رائے کی مؤثر دستاویز ہے، سید مراد علی شاہ

بین المذاہب مکالمے اور اقلیتی برادریوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

مجوزہ صوبائی علماء، مشائخ اور بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی، سید مراد علی شاہ

ہم آئین کی بالادستی، مذہبی آزادی، قومی یکجہتی، برداشت اور پائیدار امن پر مبنی پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مشن پاکستان میں امن، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے: مولانا طاہر محمود اشرفی

علماء کرام، مشائخ، اقلیتی رہنما، ریاستی ادارے اور سول سوسائٹی مل کر انتہاپسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کا مؤثر مقابلہ کریں، مولانا طاہر اشرفی

سندھ کی روایات، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پورے پاکستان کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں، مولانا طاہر محمود اشرفی

سندھ حکومت کی جانب سے امن، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ قابلِ تحسین ہیں، مولانا طاہر محمود اشرفی

مولانہ طاہر اشرفی نے وزیراعلیٰ سندھ کا مذہبی رواداری کے لیئے مثبت اور جاندار انداز میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا

عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

07/07/2026

Discover Sindh UHD

کراچی / *محکمہ پلانگ اینڈ ڈولپمینٹ سندھ چار مختلف پوسٹوں پر ایک ہی آفیسر برجما آخر سندھ گورنمینٹ ایک ہی آفیسر پر اتنی مہ...
07/07/2026

کراچی / *محکمہ پلانگ اینڈ ڈولپمینٹ سندھ چار مختلف پوسٹوں پر ایک ہی آفیسر برجما آخر سندھ گورنمینٹ ایک ہی آفیسر پر اتنی مہربان کیوں سوال تو بنتا ہے*؟؟؟

*جی ہاں یے ہے الطاف ساریو ہے جسکی ایکچوئل پوسٹنگ ڈی جی مانیٹرنگ ہے اسکے ساتھ ایڈیشنل چارج سیکریٹری الطاف ساریو پی این ڈی ، اسپیشل سیکریٹری الطاف ساریو پی اینڈ ڈی*
*پہر سے الطاف ساریو ڈی جی آر ٹی ونگ پلانگ اینڈ ڈولپمینٹ مقرر ہیں*

سندھ گورنمینٹ کی بیحسی کہیں یا مجبوری ایک ہی آفیسر کو ایک ہی محکمے میں ایک پوسٹنگ کے ساتھ باقی تین پوسٹنگ اسکی اہلیت دیکھہ کر دی گئی یا مجبوری باقی سندھ کے سینئر اور اہل آفیسرز پوسٹنگ کے *انتظار میں مگر سندھ حکومت کو وہ نظر نہیں آتے بس یہاں جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا سین ہے اس آفیسر کی یے خوبیاں ہے کے جسکے عیوض سندھ گورنمینٹ اس پر مہربان ہے پہلا کے یے سندھ گورنمینٹ کے وزیر اور اعلا آفسران کو پوچھتا تک بھی نہیں ہے کیوں کے یے موصوف تو وفاق کو سلامی بھرتا ہے اوپر سے مبینہ طور پر وفاق کو برائے راست اچھی بری خبر سندھ گورنمینٹ کی پیپرس کے ساتھ سب سے پہلے پہچاتا ہے بڑی بدقسمتی یے بھی ہے کے جتنے آفیسر پوسٹنگ ویٹنگ میں پیٹھے یے موصوف ان سب سے جونیئر ہے جسکو سینئر پوسٹگنس پر بٹھایا گیا ہے
جناب سی ایم سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ ،جام خان شورو منسٹر پی این ڈی ڈیپارٹمینٹ نوٹیس لیں

*شھریار جوکھیو پولیٹیکل اینڈ انویسٹیگیٹو رپورٹر ڈسکور سندھ کراچی*

#سوال

03/07/2026

شہید آیت علی خامنہ ای کا سفر آخرت فیلڈ مارشل وزیراعظم کی خصوصی دعا

27/06/2026

ٹکرز برائے نشر / 27 جون 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا موسمیات چورنگی کے پاس دھماکے کی آواز سننے اور فائرنگ کے مبینہ واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، ترجمان

واقعہ کس طرح کا ہے، فوری طور پر پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور ضروری اقدامات کرے ، وزیراعلیٰ سندھ

Address

Karachi Sindh
Karachi
74000–75990

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category