ہمارا مقصد آگاہی، نہ کہ نفرت
💡 سوچیں، سمجھیں اور پھر رائے بنائیں
12/06/2026
Haji charya or BHola ba izzat bari 🖤🙏
02/06/2026
ختلافِ رائے ہر کسی کا حق ہے، لیکن کسی قوم، زبان یا ثقافت کی توہین درست نہیں۔ سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے، اور سندھی، اردو، پنجابی، پشتون، بلوچ سمیت سب پاکستانی قومیتیں قابلِ احترام ہیں۔ دلیل کا جواب دلیل سے ہونا چاہیے، نفرت کا نہیں۔"
02/06/2026
Parhii Likhi Qoum k prhy likhy Nojwan 🥲
27/05/2026
“قربانی کا اصل پیغام تقسیم نہیں، دلوں کو جوڑنا ہے۔
جو لوگ برسوں سے کراچی میں رہ رہے ہیں، محنت کر رہے ہیں، وہ بھی اسی شہر کا حصہ ہیں۔ اسلام تو یہ سکھاتا ہے کہ پڑوسی، مسافر اور ضرورت مند کے ساتھ احسان کرو، نہ کہ نسل اور زبان پر نفرت پھیلاؤ۔
عید کے دن اگر گوشت بانٹنے کے بجائے انسانوں کو بانٹنا شروع کر دیں، تو پھر قربانی کی روح کہاں باقی رہتی ہے؟”
26/05/2026
اسلام ہمیں یہ نہیں سکھاتا کہ کسی قوم، زبان یا علاقے کے لوگوں کو “یاجوج ماجوج” جیسے الفاظ سے پکارا جائے۔
رسول ﷺ نے فرمایا کہ کسی مسلمان کو حقیر جاننا بھی گناہ ہے۔ کراچی صرف ایک قوم نے نہیں بنایا، اس شہر میں ہر زبان اور ہر علاقے کے لوگوں نے اپنی محنت، خون اور پسینہ دیا ہے۔
نفرت کے لفظ آگ لگاتے ہیں، جبکہ اسلام بھائی چارہ، عدل اور احترام سکھاتا ہے۔
اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن پوری قوم یا غیر مقامی لوگوں کی توہین کرنا نہ اخلاق ہے نہ دین۔
اللہ ہمیں زبان اور دل دونوں کی پاکیزگی عطا فرمائے۔❤️✨
26/05/2026
رزق بانٹنے سے کم نہیں ہوتا، دل تنگ کرنے سے برکت اٹھ جاتی ہے۔
عیدِ قرباں صرف گوشت کی نہیں، اخلاص، سخاوت اور بھائی چارے کی بھی عید ہے۔
غیر مقامی ہو یا مقامی، اگر کوئی ضرورت مند دروازہ کھٹکھٹائے تو اسے خالی ہاتھ نہ لوٹائیں۔
اسلام نے مہمان، مسافر اور محتاج سب کے حق کی تعلیم دی ہے۔
اصل عزت بڑے فریزر میں نہیں، بڑے دل میں ہوتی ہے❤️
26/05/2026
عوام خود قربانی کے جانور سڑکوں پر باندھ کر گندگی پھیلاتی ہے، اور پھر اسی صورتحال پر حکومت کو گالیاں دیتی ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when The Daily PoinT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.