06/03/2026
مسجد عریش تاریخی اہمیت کی حامل مسجد ہے جو غزوہ بدر کے مقام پر بنائی گئی، جہاں نبی کریم ﷺ نے جنگی قیادت کے دوران اپنا خیمہ لگایا اور فتح کی دعا مانگی تھی۔ یہ مسجد مدینہ منورہ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور جبل الطبول کے دامن میں واقع ہے۔
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مشورے سے غزوہ بدر کے دوران آپ ﷺ کے لیے ایک عریش (خیمہ/چھپر) تعمیر کیا گیا۔
یہ مقام غزوہ بدر کی رات سرکار دو عالم ﷺ کی دعا اور جنگ کے دوران ہدایات جاری کرنے کا جگہ تھا۔
یہاں آپ ﷺ نے انتہائی عاجزی سے دعا فرمائی: "یااللہ! یہ مٹھی بھر لوگ اگر ختم ہوگئے تو روئے زمین پر تیرا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا"۔
اس مقام پر جہاں آپ ﷺ کا خیمہ تھا، بعد میں مسجد تعمیر کی گئی، اور اس کا نام بھی مسجد عریش رکھا گیا ۔