Baldia Update

Baldia Update BaldiaTown Update Follow

عوامی مینڈیٹ چور مصطفی کمال کیا اپ کا ضمیر گوارا کرتا ہے کہ ایک مینڈیٹ چور کو اپ مبارکباد دے میرا ضمیر تو گوارا نہیں کرت...
28/02/2025

عوامی مینڈیٹ چور مصطفی کمال کیا اپ کا ضمیر گوارا کرتا ہے کہ ایک مینڈیٹ چور کو اپ مبارکباد دے میرا ضمیر تو گوارا نہیں کرتا ہے لیکن میرا ضمیر یہ گوارا کرتا ہے کہ میں اس مرد مجاہد کو سلام پیش کرتا ہوں دوا خان صابر جو حقیقی معنوں میں نمائندہ ہے



نیوز اپڈیٹ بلدیہ ٹاؤن PS 112 کیماڑیایڈیشنل سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کراچی (ریجن) سابقہ ؤ حقیقی MPA ملک سربلندخان ...
25/02/2025

نیوز اپڈیٹ بلدیہ ٹاؤن PS 112 کیماڑی

ایڈیشنل سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کراچی (ریجن) سابقہ ؤ حقیقی MPA ملک سربلندخان PS 112 کی جانب سے وکیل رہنما ایڈوکیٹ حسنین علی چوہان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا وکیل بننے پر مبارکباد

یہ ایک شاندار کامیابی ہے جو ایڈوکیٹ حسنین علی چوہان کی لگن، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے۔

ان کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری وکلاء برادری کو فخر کا احساس دیا ہے۔

دعا گوہ ہے کہ اللہ تعالی وکیل رہنما ایڈوکیٹ حسنین علی چوہان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کی محنت کا میٹھا پھل انہیں ہر قدم پر ملے۔ آمین۔

اس کامیابی کا حصول وکلاء کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس سے وکلاء کی برادری کو مزید تقویت ملے گی۔




25/02/2025

نیوزاپڈیٹ بلدیہ ٹاؤن PS 112 کیماڑی

ایڈیشنل سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کراچی و حقیقی MPA ملک سربلندخان PS 112 کی بلدیہ ٹاون میں منقعد قومی امن جرگہ میں شرکت

قومی امن جرگہ کی میزبانی جمعیت علماء اسلام کی جانب سے کی گئی


جرگہ بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ دن شہید ہونے والے عمرکی شہادت اور آیے دن بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے کی گئی

جرگہ میں عمرشہید کی بلنددرجات کی دعا کی گئی اور لاواحقین سے اظہار تعزت کا اظہار بھی کیا گیا

آوراس جرگے کا مقصد بلدیہ ٹاؤن میں بڑھتے ہوئے جرائم ، منشیات فروشوں ، گیس ، بجلی ، پانی کی بندش اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔

اس جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مقامی مشران اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی

جرگے کی بنیاد حالیہ دنوں میں بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں عمر کے قتل کے بعد رکھی گئی تھی، جس نے علاقے کے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا
ملک سربلندخان

ایم پی اے ملک سربلند خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گی

ہم اس بات کامطالبہ کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہ 72 گھنٹوں کے اندر عمرشہید کے قاتلوں کو گرفتار کرے اگر نہیں کیا تواگلا لاح عمل احتجاج ہوگا۔

حقیقی ایم پی اے ملک سربلند خان نے اپنے خطاب میں اس بات کی وضاحت کی کہ اس جرگے کا مقصد صرف باتوں تک محدود نہیں، بلکہ عملی طور پر عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف قدم اٹھانا ہے۔
یہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے کہ ہم ہر قسم کی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائیں، اور جب تک ہم یہ آواز بلند نہیں کریں گے، حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس جرگے کی اہمیت کو سراہا اور مختلف مسائل پر مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جرگے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 25 فروری 2025 کو ایک اور اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ان تمام مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔



اس جرگے نے بلدیہ ٹاؤن میں امن و امان کی بحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہونے کی امید پیدا کی ہے۔

اس کے علاوہ، علاقے کے لوگوں نے اپنے اتحاد کا عہد کیا اور اعلان کیا کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں گے۔

مذمتی ٹکرشہر کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی پی ٹی ائی کے سابق  رکن سندھ اسمبلی ملک سر بلند خان شدید الفاظ میں مذمت،سابق رکن ...
22/02/2025

مذمتی ٹکر

شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی پی ٹی ائی کے سابق رکن سندھ اسمبلی ملک سر بلند خان شدید الفاظ میں مذمت،

سابق رکن سندھ اسمبلی ملک سر بلند خان نےکہا ہے کہ کراچی کو ڈکیٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،

ائے دن نوجوان شہید ہو رہے ہیں سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،

سندھ حکومت صرف پی ٹی ائی کے کارکنان کو گرفتار اور رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچ جاتی ہے،

اصل ڈکیٹ کھلے عام گھوم رہے ہیں صوبے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے،

VOICE OF BALDIA TOWN Baldia Update

مذمتی ٹکربلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر نوجوان محمد عمر کی شہادت کی شدید مذمتایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف...
22/02/2025

مذمتی ٹکر

بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر نوجوان محمد عمر کی شہادت کی شدید مذمت

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کراچی (ریجن) سابقہ ؤ حقیقی ایم پی اے ملک سربلندخان کا فوری تحقیقات اور مجرمانہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

بلدیہ ٹاؤن کے آفریدی چوک میں ڈکیتی کی مزاحمت پر نوجوان محمد عمر شہید ہوگیا۔

28 سالہ محمد عمر نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کی، جس پر مجرمانہ عناصر نے فائرنگ کر دی۔

ایم پی اے ملک سربلند خان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے۔

ملک سربلند خان نے حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ مجرمانہ عناصر کو پکڑا جا سکے۔

محمد عمر کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایم پی اے ملک سربلند خان نے اس واقعہ کو بلدیہ ٹاؤن کے شہریوں کی حفاظت کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بیان کیا۔

حکومت کو سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اس افسوسناک واقعے میں نرمی برتا جانا ملک کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

ایم پی اے ملک سربلند خان نے بلدیہ ٹاؤن کے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایم پی اے ملک سربلند خان نے اس واقعے کو شہر بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی اہمیت کا نکتہ قرار دیا۔

پریس ریلیزکراچی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کمیٹی کا شاندار استقبال۔ عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے حق میں نعرے۔کراچی، 22 ...
22/02/2025

پریس ریلیز

کراچی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کمیٹی کا شاندار استقبال۔ عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے حق میں نعرے۔

کراچی، 22 فروری 2025 –

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کراچی (ریجن) سابقہ ؤ حقیقی ایم پی اے ملک سربلند خان کراچی کابینہ اور دیگر رہنماؤں نے کراچی ایئرپورٹ پر کمیٹی کے ارکان کا والہانہ استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔*

کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والی اس عظیم الشان استقبال میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما، ایم پی اے، ایم این ایز اور کراچی ڈویژن کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اس استقبال میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے اپنی موجودگی کا اظہار کیا اور عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے حق میں بلند آواز میں نعرے لگائے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کمیٹی ممبران اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، محمود اچکزئی، لطیف کھوسہ، حامد رضا کی کراچی ایئرپورٹ آمد پر پارٹی رہنماؤں کا والہانہ استقبال کیا گیا،

جس میں کارکنوں نے گل پتے نچھاور کیے اور نعرے لگائے: "رہا کرو، رہا کرو، عمران کو رہا کرو!"

اس موقع پر پارٹی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ملک سربلند خان نے اس موقع پر کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کمیٹی کا کراچی میں شاندار استقبال اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے آئین اور قائد کے حقوق کے لئے متحد ہیں۔ انشاء اللہ، سندھ بھر میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ایک واضح لائحہ عمل طے کریں گی اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار ہوگی۔

اس استقبال میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام میں اس تحریک کے حوالے سے جوش و جذبہ برقرار ہے۔

21/02/2025

ہماری معاشرتی تنزلی کا یہ عالم ہے کہ ہم چوروں ڈکیتوں کسی کا حق کھانے والوں کو کھڑے ہوکر عزت دیتے ہیں معاشرے میں خود ناانصافی کا بیج بو کر پھر روتے ہیں ہمارے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے جبکہ ہم خود اپنے قاتل ہیں۔😡

21/02/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن آفریدی چوک پر 26 سالہ نوجوان عمر افریدی کو ڈکیتی کی واردات میں شہید کر دیا عمر گزشتہ چند دن پہلے شادی کے لیے دبئی سے کراچی آیا تھا امجد آفریدی
اہل محلہ اور گھر میں صف ماتم ہے اس سے پہلے بھی وارداتوں میں کئی نوجوان جان کی بازی ہار گئے جب کہ سندھ پولیس صرف سیاسی لوگوں کو پروٹوکول میں مصروف ہے امجد آفریدی
شہید عمر کے والد سے تعزیت کی پی ٹی ائی کی جانب سے ایم این اے فارم 45 کے عطا اللہ خان صاحب ایم پی اے فارم 45 سعید افریدی ایم پی اے سر بلند خان قاری فضل الہی اور بلدیہ ٹاؤن سے تاج بھائی خان محمد جنت گل وقاص وہاب بھائی عبید عوان ایاز بنگش اور باقی سینیئر دوستوں نے شرکت کی
Amjad Iqbal Afridi

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baldia Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baldia Update:

Share