ab ghaffar

ab ghaffar Allah is great everything.

05/12/2025

#

04/12/2025

*Bash ❤️‍🩹💯*

02/12/2025

Allah Almighty💕💕❤️🤲🤲❤️ #

30/11/2025

29/11/2025

💕💕💕💕

28/11/2025

↬♡♥️🌙°•

*- JuMMa MuBarAk.. 🫠🤍°*

- _»°_ 🦢💖🥹𓂂𓏸•

27/11/2025

Surah Al- fatiha ❤️

24/11/2025

🤐🤐🤐🤐

23/11/2025

*🔥💫✍🏻‏لاہور این اے 129 میں واضح برتری ملنے کے بعد جشن شروع*

🫵🏻🔥🫵🏻

22/11/2025

22/11/2025

*اپنی زندگی میں اصل دشمن پہچانیے*

دشمن کا لفظ جب ذہن میں آتا ہے تو جنگیں اور ذات کی بڑائی پر مبنی خاندانوں کی لڑائیاں ہی آتی ہیں لیکن سورۂ الشعراء میں ابراہیم علیہ السلام کے جواب نے تو دشمنی کا تصور ہی بدل کر رکھ دیا۔

قرآن مجید میں آتا ہے:
*فَإِنَّهُمْ عَدُوّٞ لِّيٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ* (الشعراء ۷۷)
“یہ سب میرے دشمن ہیں، سوائے ربّ العالمین کے”

ابراہیم علیہ السلام نے جب اپنی قوم کے معبودوں کو دیکھا تو فرمایا: “یہ سب میرے دشمن ہیں…”
یعنی *جو چیز بھی اللہ سے دور کرے، وہ میرا دشمن ہے۔*

یہاں ایک نہایت لطیف نکتہ ہے:
*بت پتھر کے ہوتے ہیں، نہ نفع دے سکتے ہیں اور نہ نقصان۔ مگر ان کے پیچھے جو نظریہ ہوتا ہے وہ انسان کو اللہ سبحانہ و تعالی سے دور کرنے کا نقصان دیتا ہے۔ اسی طرح بہت سی چیزیں بظاہر بے ضرر، معمولی اور دل کو بہت اچھی لگتی ہیں، مگر آہستہ آہستہ وہ انسان کو اپنے رب سے دور لے جاتی ہیں۔ یہی اصل دشمنی ہے۔*

قیامت کے دن بتایا جائے گا کہ *بہترین دوست بھی اگر اللہ سبحانہ و تعالی کی یاد سے غافل کردیتا تھا تو وہ دوستی پچھتاوے میں بدل جائے گی۔*

اس لیے دنیا میں ہر وہ چیز، تعلق، مشغلہ یا خواہش جو ہمیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دور کر دے وہ دراصل ہمارا “دشمن” ہے۔

*کچھ چیزیں براہِ راست دور کرتی ہیں،*
*کچھ بالواسطہ اور چھپ کر۔*
انسان کو محسوس بھی نہیں ہوتا لیکن وہ اللہ سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔

سوچیے… غور کیجیے…
*ہماری زندگی میں کون سی چیزیں ہیں جو ہمیں اچھی لگتی ہیں مگر ہمیں اللہ سبحانہ و تعالی سے دور کرتی ہیں؟*

قرآن مجید نے خبردار کیا: *“مال اور اولاد تمھیں اللہ سے غافل نہ کردیں”* لیکن ہم اکثر روزمرہ میں انہی چیزوں کے پیچھے اتنا دوڑتے ہیں کہ خود کو تھکا دیتے ہیں۔ *بچوں اور شوہر کو خوش کرنے کی خواہش جائز ہے، مگر کب یہ ضرورت سے آگے بڑھ کر ہماری توانائیاں کھا جاتی ہے اور اسراف کی طرف لے جاتی ہے؟*

پھر جب نماز، تلاوت، ذکر یا صدقہ کا وقت آتا ہے تو انسان تھکا ہوا ہوتا ہے — اللہ کے لئے تھکا ہوا!
مال سے خالی ہوتا ہے — اللہ کے لئے مال نہیں ہوتا!

ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنا ہے کہ:

* کون سے کام ہیں جن کی وجہ سے نماز دیر ہوتی ہے؟
* کن عادتوں کی وجہ سے وضو جلدی جلدی اور بے دھیانی میں ہوتا ہے؟
* کن رسم و رواج، کن خواہشات یا کس انٹرٹینمنٹ نے دل کو اتنا مصروف رکھا ہوا ہے کہ عبادت “بعد میں” رہ جاتی ہے؟
* گھر کی ڈیکوریشن، خریداری، سوشل میڈیا — کیا یہ واقعی ضرورت ہیں یا “چھپے ہوئے بت” ہیں؟

ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا:
*“یہ سب میرے دشمن ہیں… میں انہیں دیکھنا بھی نہیں چاہتا۔”* ایسا انہوں نے کیوں کہا؟
کیونکہ دشمن صرف وہ نہیں جو نقصان پہنچائے،
دشمن وہ بھی ہے جو *اللہ سبحانہ و تعالی تک پہنچنے سے روک دے۔*

اپنی زندگی میں اصل دشمن پہچانیے:

* کون سی چیزیں اللہ سبحانہ و تعالی سے روکتی ہیں؟
* عبادت سے روکتی ہیں؟
* دل کی پاکیزگی سے روکتی ہیں؟
* مفید اور productive کاموں سے روکتی ہیں؟*

یہ سب وقتی طور پر خوشنما، خوبصورت اور دل کو بھانے والی ہو سکتی ہیں لیکن اگر انجام میں اللہ سے دوری ہے تو یاد رکھیں: *یہی “بت” ہیں، یہی دشمن ہیں۔*

اللہ سبحانہ و تعالی حقیقی توحید اور کامل ایمان کی توفیق دیں۔ آمین۔

Address

District Noushero Feroz Talkka Mehrabpur P/o Mehrabpur Live In Vellege Chibher Banbhan Near City Mehrabpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ab ghaffar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share