Kabhi Khushi kabhi gham

Kabhi Khushi kabhi gham Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kabhi Khushi kabhi gham, Digital creator, Karachi.

12/09/2023

آنکھوں سے مری اس لیے لالی نہیں جاتی
یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی

اب عمر نہ موسم نہ وہ رستے کہ وہ پلٹے
اس دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی

مانگے تو اگر جان بھی ہنس کے تجھے دے دیں
تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں جاتی

آئے کوئی آ کر یہ ترے درد سنبھالے
ہم سے تو یہ جاگیر سنبھالی نہیں جاتی

معلوم ہمیں بھی ہیں بہت سے ترے قصے
پر بات تری ہم سے اچھالی نہیں جاتی

ہم راہ ترے پھول کھلاتی تھی جو دل میں
اب شام وہی درد سے خالی نہیں جاتی

ہم جان سے جائیں گے تبھی بات بنے گی
تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی

وصی شاہ

12/09/2023

احمد فرازؔ کی ایک بہت خوبصورت غزل

رسمِ الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے
ہر طرف آگ ہے دامن کو بچائیں کیسے

دل کی راہوں میں اُٹھاتے ہیں جو دُنیا والے
کوئی کہہ دے کہ وہ دیوار گرائیں کیسے

درد میں ڈوبے ہوئے نغمے ہزاروں ہیں مگر
سازِ دل ٹوٹ گیا ہو تو سنائیں کیسے

بوجھ ہوتا جو غموں کا تو اُٹھا بھی لیتے
زندگی بوجھ بنی ہو تو اُٹھائیں کیسے

وہ بھی رو دے گا اُسے حال سنائیں کیسے
موم کا گھر ہے چِراغوں کو جلائیں کیسے

دور ہوتا تو اُسے ڈھونڈ بھی لیتے فرازؔ
روح میں‌چُھپ کر جو بیٹھا اُسے پائیں کیسے

26/08/2023

مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے

خوش ہوتے ہیں پر وصل میں یوں مر نہیں جاتے
آئی شب ہجراں کی تمنا مرے آگے

مرزا غالب

26/08/2023

بچھڑ کر تم سے خزاں ہوگئے تو جانا
ہمارے حسن میں سب دلکشی تمھاری تھی

گلہ نہیں کہ میرے حال پر ہنسی دنیا
گلہ تو یہ ہے کہ پہلی ہنسی تمھاری تھی

26/08/2023

اک ناز بھرے دل میں یہ عشق کا ہنگامہ
اک گوشۂ خلوت میں یہ دشت کی پہنائی

اوروں کی محبت کے دہرائے ہیں افسانے
بات اپنی محبت کی ہونٹوں پہ نہیں آئی

صوفی تبسم

26/08/2023

سرِ خیال بھی تُو ہے___ پسِ خیال بھی تُو
تِری مِثال کہاں ہے___ کہ بے مِثال بھی تُو

تِری ہی ذات سے منسُوب ___روز و شب میرے
کہ میرا دِن، میرا لمحہ بھی، ماہ و سال بھی تُو

26/08/2023

تم مرے پاس نہیں ہو مجھے اس کا غم ہے
تم خیالوں میں تو آئے ہو یہی کیا کم ہے
مری تنہائی پہ ٹپکا ہوا آنسو تم ہو
میرا چہرہ، میری آنکھیں، میرے گیسو تم ہو
دور ہو مجھ سے مگر پاس نظر آتے ہو
میرا جذبہ، مرا احساس نظر آتے ہو
زندگی بن کے جو چھایا ہے وہ جادو تم ہو

26/08/2023
26/08/2023

ہر روز دبے پاؤں چلے آتے ہیں شب کو
باتیں تری ، قہقہہ تیرا ، ہنسنا ترا اور تُو

دن کو بھی اُڑے آتے ہیں یادوں کے پروں پر
گجرا ترا ، آنچل تیرا، گیسو ترے ہر سو

ہر لمحہ ستانے کو سدا دیتے ہیں دستک
حدت تری، قربت تیری سانسوں کی وہ خوشبو

آفتاب شاہ

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kabhi Khushi kabhi gham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share