Karachi News HD

Karachi News HD Karachi News HD Is a Social Media Infotainment Channel For Karachi People's.

06/08/2025

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران و ملازمین کو اضافہ کی گئی تنخواہ دینے کی خوشخبری سنا دی۔

06/08/2025

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پر جشن آزادی کی تیاریوں کا عمل بھرپور انداز سے جاری

03/08/2025

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان سے معروف باکسر جمال خان کی ٹاؤن آفس میں ملاقات، ملک عارف اعوان نے باکسر جمال خان کو کراچی میں چیلنجنگ کپ جیتے ہر کیش انعام بھی دیا۔

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے ہدایت جاری کی ہے کہ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے یکم اگست سے 14 اگست 2025ء...
01/08/2025

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے ہدایت جاری کی ہے کہ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے یکم اگست سے 14 اگست 2025ء تک تمام تقریبات کو قومی جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹاؤن کے تمام ڈائریکٹرز، افسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ دفاتر، سڑکوں اور عوامی مقامات کو قومی پرچم، جھنڈیوں، برقی قمقموں اور ملی نعروں سے سجایا جائے اور بھرپور تیاریوں کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔

چیئرمین گوہر علی خٹک نے کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی ہمیں قربانیوں، اتحاد، ایمان اور قربانی کی یاد دلاتا ہے، اس موقع پر ہمیں اپنے محسنوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے۔ شاہ فیصل ٹاؤن میں جشن آزادی کا ماحول بھرپور قومی جذبے کے ساتھ اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن کی سطح پر تعلیمی، ثقافتی اور تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ملی نغموں، تقاریر، بچوں کے پروگرامز اور فلیگ مارچز شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی، روشنی، سیکیورٹی، اور ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

آخر میں انہوں نے تمام شعبہ جات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کا پیغام ہر گلی، ہر چوراہے اور ہر دل تک پہنچایا جائے تاکہ شہریوں میں وطن سے محبت، یکجہتی اور جذبۂ قربانی کو مزید فروغ حاصل ہو۔

29/07/2025

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آپریشن کے نام پر شہریوں کے گھر تباہ کر رہی ہے، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے موقع کر پہنچ کر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو بے نقاب مردیا۔

27/07/2025

5 اگست جیل کا تالا ٹوٹے گا خان ہمارا چھوٹے گا، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان پر جوش، میمبر صوبائی اسمبلی محمد اویس و دیگر رہنما بھی موجود

رہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے ماجی ہسپتال حیدرآباد میں سیدہ کشف نامی خاتون اور نومول...
25/07/2025

رہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے ماجی ہسپتال حیدرآباد میں سیدہ کشف نامی خاتون اور نومولود بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد نیوز پر نشر کی جانے والی ویڈیو دیکھ کر دل افسردہ ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے آئے دن اموات جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ بھی مریضوں کے اہل خانہ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی جس کی وجہ سے مریض اور اس کے اہل خانہ کو مشکلات پیش آتی ہیں، گوہر خٹک نے مزید کہا کہ سیدہ کشف نامی خاتون، ان کے بچے اور امریکن ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی ہے اللّٰہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ آف سندھ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں سے ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اہل خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

25/07/2025
24/07/2025

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر سے حلیہ بدل کر ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے...
24/07/2025

کراچی کے علاقے ملیر سے حلیہ بدل کر ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان بھی کوٹا تھا۔

22/07/2025

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مشیر امان اللّٰہ مسعود، عبدالرزاق باجوا، خان ریاضت علی، راشد خان، سردار رحمان، ارمان باجوا و دیگر نے کویٹہ کے شہر کلات میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے قوال خاندان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔

Address

Clifton Block 9 Near Bombay Lites
Karachi

Telephone

+923332651747

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share