Jelly Times

Jelly Times Jelly Times is your one-stop destination for the best entertainment content and the latest cine-scoop. Run by Media Admin.

Here we provide all the latest news, covering fashion, music and much more from the Entertainment Industry.

🔥 Jungkook & Winter Dating Rumors Are Going Viral! 🔥Social media is going wild after a post claimed that BTS’s Jungkook ...
09/12/2025

🔥 Jungkook & Winter Dating Rumors Are Going Viral! 🔥

Social media is going wild after a post claimed that BTS’s Jungkook might have been in Japan during the same time aespa’s Winter had schedules there.

Fans think he might’ve been secretly following her schedule — and the internet detectives are working overtime 👀😂

Some fans are calling it a sweet “K-drama romance,” while others believe it’s all just coincidence.

But here’s the real tea 👉
✔ No confirmation
✔ No official statements
✔ Just fans connecting random clues

Still… it’s definitely become one of the most talked-about K-Pop topics this week!

What do you think — coincidence or something more? 👇👇

08/12/2025

گزشتہ دنوں اپنے شو میں ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا تھا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹِپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔

ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی کیا تھا کہ فوڈ رائیڈرز کے اس عمل سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فوڈ ڈلیوری رائیڈرز ندا یاسر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بدترین حالات میں بھی کھانا پہنچاتے ہیں لیکن کبھی بھی اضافی پیسے نہیں مانگتے۔

ان کے مطابق وہ محنتی لوگ ہیں اور اکثر جب کسٹمر کے پاس پیسے کم ہوں تو وہ خود 10 سے 20 روپے چھوڑ دیتے ہیں، اسی لیے وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ ندا یاسر ایسی باتیں کیوں کر رہی ہیں۔

رائیڈرز نے اس توہین آمیز بیان پر عوامی معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اتنی محنت کرتے ہیں، کوئی ان کے بارے میں شو میں ایسی بات کیسے کر سکتا ہے۔

ڈراما نویس خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ انہیں اداکار نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، بس وہ اُن سے شدید نفرت کرتے ہیں او...
08/12/2025

ڈراما نویس خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ انہیں اداکار نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، بس وہ اُن سے شدید نفرت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں کے ساتھ ان کے اختلافات ہیں جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک واضح اور سخت ناپسندیدگی ہے جسے وہ چھپانا نہیں چاہتے۔

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد اُن کی پہلی سالگرہ پر اداکارہ اور اہلیہ ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔اداکا...
08/12/2025

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد اُن کی پہلی سالگرہ پر اداکارہ اور اہلیہ ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے جذباتی پیغام کے ساتھ مرحوم شوہر کے ساتھ گزارے گئے چند یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر کو گزرے دو ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہیں، مگر وہ اب بھی خود کو سنبھالنے اور زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے باوجود وہ آہستہ آہستہ خود کو سنبھال رہی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ دھرمیندر ہمیشہ اُن کی روح میں زندہ رہیں گے۔

انہوں نے اپنے مشترکہ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی وہ خوبصورت یادیں کبھی مٹ نہیں سکتیں، ان لمحات کو یاد کرنا انہیں سکون بھی دیتا ہے اور ایک خاص طرح کی خوشی بھی۔

اداکارہ نے شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں دھرمیندر کے ساتھ اتنے خوبصورت سال عطا کیے اور دو بیٹیاں دیں، جو آج بھی اُن کے رشتے کی گواہی ہیں۔

پیغام کے آخر میں ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دعا کی کہ خدا جہاں بھی انہیں رکھے، وہاں انہیں امن اور خوشی نصیب کرے، کیونکہ وہ اپنی عاجزی، نیک دلی اور انسانیت سے محبت کے باعث اس کے حق دار ہیں۔

پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی...
08/12/2025

پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔

پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔

ایلا واڈیا نے کیرولائنا لینسنگ، لیڈی اسپینسر-چرچل، یولالیا اورلینز-بوربون، یو جینیا آف ہوہنزلرن سمیت دنیا بھر کی نمایاں ڈیبوٹنٹس کے ساتھ اول صف میں جگہ بنائی۔

ایلا واڈیا نے اس تقریب میں 50 ہزار سے 10 لاکھ ڈالر تک کے ملبوسات زیب تن کیے اور سب سے نمایاں اور حسین نظر آرہی تھیں۔

ان ملبوسات میں جب انھوں نے ایفل ٹاور کے سائے تلے تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں تو سوشل میڈیا پر اس فیشن ٹرینڈ کا جادو سر چڑھ کر بولا۔

ایلا کو فیشن کی دنیا وراثت ملی وہ جہانگیر واڈیا اور معروف ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی بیٹی ہیں جبکہ ان کے دادا کا شمار بھارت کے بڑے صنعتکاروں میں ہوتا ہے۔

ان سب سے بڑھ کر ایلا کی اصل پہچان دنیا بھر میں ان کا قائداعظم کے خاندان سے تاریخی رشتہ ہے۔ وہ قائد اعظم کے نواسے کی پوتی ہیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jelly Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jelly Times:

Share