Awami Awaz

Awami Awaz ​� عوام کے مسائل، عوام کی آواز۔۔!!!

لاہور: کاہنہ نو کے دیہاتی علاقے بستی عید گاہ میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا، جہاں روزانہ 35 کے قریب بچے پڑ...
30/06/2026

لاہور: کاہنہ نو کے دیہاتی علاقے بستی عید گاہ میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا، جہاں روزانہ 35 کے قریب بچے پڑھنے آتے تھے، اس گھر کی دھماکے سے چھت گرگئی جو کہ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی۔
محلے داروں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو فون کیا، پولیس، امدادی اداروں اور اہل محلہ کی مدد سے فوری طور پر ملبے سے خاتون ٹیچر سمیت 20 بچوں کو نکال لیا گیا۔ جن میں چھ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 14 بچے جاں بحق اور ملبے میں مزید 10 سے 15 بچوں کی موجودگی کا خدشہ ہے اور تلاش جاری ہے۔










اسلام آباد: وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔وزارت داخلہ نے افغان...
29/06/2026

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کیلئے 10 جولائی کی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے حتمی تاریخ کے بعد افغان شہریوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 10جولائی سے تمام غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

پتوکی کے قریب ملتان سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین موسیٰ پاک ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹ...
28/06/2026

پتوکی کے قریب ملتان سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین موسیٰ پاک ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔
بوگیاں پٹری سے اترنے کے فوراً بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ ٹرین سے نیچے اتر آئے تاہم
ریلوے ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

سندھ حکومت نے خواتین کے لیے خصوصی پنک الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں خوا...
28/06/2026

سندھ حکومت نے خواتین کے لیے خصوصی پنک الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت پنک اسکوٹر پروگرام کے آغاز کے بعد اب جلد ہی پنک ٹیکسی اسکیم بھی متعارف کروائے گی، جبکہ اس منصوبے کی مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

شہر قائد میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستان رینجرز (سندھ) کے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ شہدا کی نمازِ جنازہ میں...
28/06/2026

شہر قائد میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستان رینجرز (سندھ) کے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
شہدا کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، شہداء کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کا حساب لیا جائے گا، دہشتگردی کرنے والے عناصر چاہیے وہ کہیں بھی ہوں سیکیورٹی فورسز ان کا پیچھا کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں گی۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملک سے اس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

Address

Karachi
Karachi
75400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share