
04/04/2025
بابا جی کھیت میں بھینس کو جوت کر ہل چلا رہا تھا اور چھپر میں بیل صاحب آرام فرما رہے تھے _ کسی سیانے کا گزر ہوا _
اس نے بابا جی سے پوچھا :
" یہ کیا تماشا ہے ؟
تم نے بیل کو چھپر کے نیچے باندھا ہے اور بھینس کو ہل میں جوت رکھا ہے ! "
بابا جی نے کہا :
" یہ بی بی شہر سے آئی ہے _ اس کی سہیلیوں نے اسے سمجھا کربھیجا تھا کہ دیہات میں مادہ جنس کو حقوق پورے نہیں ملتے ، لہذا تم پہلے ہی دن اپنے مالک سے اپنے حقوق کی بات کرنا _
اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے بیل کے برابر حقوق چاہئیں _"
میں نے کہا : " بیل تو ہل جوتتا ہے _"
اس نے کہا : " میں گھر میں قید ہو کر نہیں رہ سکتی _جو کام بیل کرتا ہے وہ میں بھی کر سکتی ہوں _"
چنانچہ میں نے اسے ہل جوتنے پر لگا دیا _ اب یہ خوشی خوشی کھیت میں بھی کام کرتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے _
بیل کے پاس کرنے کو کام نہیں ، لہذا وہ سارا دن چھپر میں آرام کرتا ہے اور بھینس کو مزید اپنے حقوق مانگنے پر اکساتا رہتا ہے۔😁