Dini Madaris News

Dini Madaris News مدارس کی معلومات

05/07/2026
کراچی: مولانا محمد ابراہیم سکرگاہی کے نور چشمان اور مولانا عبد الرزاق زاہد کے نواسوں حافظ سعود سکرگاہی اور حافظ اسماعیل ...
03/07/2026

کراچی: مولانا محمد ابراہیم سکرگاہی کے نور چشمان اور مولانا عبد الرزاق زاہد کے نواسوں حافظ سعود سکرگاہی اور حافظ اسماعیل سکرگاہی کے تکمیل قرآن کریم کے موقع پر تقریب سعید کا اہتمام ہوا۔

شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن، شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، مولانا قاری حنیف جالندھری، مولانا مفتی کفایت اللہ، مولانا منظور احمد مینگل، مولانا امداد اللہ یوسفزئی، مولانا اورنگ زیب ف ا ر و ق نے شرکت کی۔

تقریب میں مولانا راشد محمود سومرو، مولانا صلاح الدین ایوبی، مفتی عبد الرحمٰن، مولانا حسین احمد (ناظمین وفاق )، مولانا عزیز الرحمن (دارالعلوم کراچی)، مولانا عمران اشرف عثمانی، مولانا عبدالستار، مولانا شمس الرحمٰن عباسی، مولانا راحت علی ہاشمی، مولانا سعید اسکندر رونق افروز ہوئے ۔

اس موقع پر مولانا عبد المجید (ناظم دفتر وفاق)، مولانا مفتی رفیق احمد بالاکوٹی، مولانا شفیق الرحمٰن کشمیری، مولانا تقی الدین شامزئی، مولانا قاضی منیب الرحمٰن، مولانا عبد الوحید، ، مولانا انس انور بدخشانی ، مولانا طلحہ رحمانی ،مولانا مفتی محمد زکریا، مولانا عمر انور بدخشانی، مولانا مفتی عبد الحق عثمانی، مولانا قاری محمد زبیر چترالی، مولانا مصباح العالم اور مولانا زر محمد موجود تھے۔

حفاظ کرام کو علم و عمل میں برکت اور دین متین کی خدمت کی توفیق کی دعاؤں سے نوازا گیا۔

02/07/2026

مولانا فضل الرحمان نے نئے صدر وفاق کا انتخاب کر دیا

"ویسے، وفاق المدارس کا صدر کون ہونا چاہیے؟ بندۂ عاجز کے بارے میں بھی رائے دے سکتے ہو۔"
02/07/2026

"ویسے، وفاق المدارس کا صدر کون ہونا چاہیے؟ بندۂ عاجز کے بارے میں بھی رائے دے سکتے ہو۔"

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس شوری و عمومی کا اجلاس جاری
02/07/2026

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس شوری و عمومی کا اجلاس جاری

قائدین وفاق المدارس ❤️
02/07/2026

قائدین وفاق المدارس ❤️

01/07/2026

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے دستور کے مطابق اگلے پانچ برس کیلئے صدر و ناظم اعلیٰ کا انتخاب ان شاءاللہ پرسوں بروز جمعرات سولہ محرم الحرام 1448ھ موافق 2/جولائی 2026ء کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہوگا۔۔۔۔۔
اس انتخاب میں مجلس شوریٰ کے 358 اور مجلس عمومی کے 1623 اراکین شریک ہونگے۔۔۔۔
اہم ترین اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔۔۔۔کراچی سے باہر سے قائدین و منتظمین تقریباً کراچی پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔
جبکہ کل یکم جولائی کو ان شاءاللہ سابقہ مجلس عاملہ کا اختتامی اجلاس بھی ہوگا۔۔۔۔
برادرم مولانا عبد الرؤف محمدی سلمہ کو رب تعالی جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے بڑی محنت سے یہ ایک دستاویز تیار کی ہے۔۔۔۔
احباب و اہل مدارس چند منٹ نکال کر ضرور دیکھیں اور سنیں۔۔۔۔جزاکم اللہ

یہ جون 2021ء کی تصویر ہے جب شیخ المشائخ حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر رحمہ اللہ کو دوسری بار ان کی غیر موجودگی میں ...
01/07/2026

یہ جون 2021ء کی تصویر ہے جب شیخ المشائخ حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر رحمہ اللہ کو دوسری بار ان کی غیر موجودگی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔۔۔۔وفاق المدارس کی مجلس عمومی کا یہ اجلاس دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں ہوا تھا۔۔۔۔۔تیس جون 2021ء کو حضرت ڈاکٹر صاحب رح کی رحلت ہوئی۔۔۔۔۔تقریبا ڈھائی ماہ بعد 19/ستمبر 2021ء کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں حضرت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے تھے۔۔۔۔۔قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن حفظہ اللہ کا ان سے اظہار محبت۔۔۔۔۔

یادگار اسلاف حضرت مولانا انوار الحق، ترجمان مدارس دینیہ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہم اللہ بھی موجود ہیں۔۔۔۔
جبکہ اس تصویر کی ایک اور خاص بات یہ کہ ہمارے بہت ہی محترم و ہر دلعزیز شخصیت مولانا قاضی عبد الرشید رحمہ اللہ (سابق ناظم صوبہ پنجاب وفاق المدارس العربیہ) بھی نمایاں ہیں۔۔۔۔رب تعالی ان کے درجات بلند فرمائیں۔۔۔نیز ہماری عقیدتوں کے محور ان سب مشائخ کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر قائم رکھیں۔۔۔۔آمین
ہمارے محبوب دوست، معروف صحافی برادرم شہریار شوکت کا شکریہ جنہوں نے یہ یادگار سینڈ کی۔۔۔ #۔۔

01/07/2026

مولانا فضل الرحمان کراچی، میں جلوہ افروز

Address

پاکستان کراچی
Karachi
03208343

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dini Madaris News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share