Karachi Weather Information کراچی کا موسم

Karachi Weather Information کراچی کا موسم Most accurate weather page for karachicities.
(2)

 🔴آنے والے دنوں کے دوران سندھ میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں. 19 سپتمبر کے اس پاس سندہ پر انٹی سائیکلون بننے کے امکانات ہ...
14/09/2025


🔴آنے والے دنوں کے دوران سندھ میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں. 19 سپتمبر کے اس پاس سندہ پر انٹی سائیکلون بننے کے امکانات ہے. جس سے مونسون کراچی سمیت پورے سندھ سے ختم ہوجاے گا. اگلے ہفتے خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤں بننے کا امکان ہے. جو گجرات تک پہنچ سکتا ہے. جس سے سندھ کے کچھ جنوب مشرقی علاقوں میں پوسٹ مونسون کی کچھ بارشوں کا امکان بن سکتا ہے.
🔴اکتوبر میں موسم خزاں شروع ہونے کا امکان ہے. جن میں دن میں موسم گرم اور رات ہلکا ٹھنڈا رہیگا. اس بار اکتوبر میں دن میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے. کیونکے اکتوبر سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے. جبکے اکتوبر کے آخر میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کے امکانات ہے.

10/09/2025


🔴اس وقت ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارک لو میں اورماڑا کے قریب موجود ہے. جو مغرب کے طرف بڑھ رہا ہے. آج شام/ رات سسٹم کراچی سے مکمل ختم ہوجاے گا. کل بوندا باندی ہوسکتی ہے. جبکے آج شام تک ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے. اس کے بعد مونسون الوداع

10/09/2025

کراچی میں صبح سے کہی درمیانی تو کہی تیز بارش جاری. موسم انتہائی خوشگوار الحمداللہ

10/09/2025

کراچی کے مغربی علاقوں میں تیز بارش. بارش کا سلسلہ تاحال جاری. شام تک سسٹم آگے نکل جائے گا.

09/09/2025

ملیر اور لیاری کی ندی میں شدید طغیانی. اطراف میں رہنے والے شہری ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کرے.

 🔴کراچی میں دن بھر جاری رہنے والی ہلکی بارش نے شام ہوتے ہی شدّت اختیار کرلی. جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے تی...
09/09/2025


🔴کراچی میں دن بھر جاری رہنے والی ہلکی بارش نے شام ہوتے ہی شدّت اختیار کرلی. جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے تیز چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی. جبکے گڈاپ, بحریہ, سرجانی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی. ان علاقوں میں بارش کی مقدار 150 سے 180 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی. جبکے باقی علاقوں میں بارش کی مقدار 30 سے 60 ملی میٹر کے درمیان رہی. جس اس وقت مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے.
🔴اس وقت ہوا کا کم دباؤں کراچی کے قریب موجود ہے. جس کے وجہ سے اس وقت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری ہے. جو رات بھر جاری رہے گی. اس دوران بارش کی شدّت کبھی ہلکی کبھی تیز جبکے کچھ علاقوں میں موسلادھار بھی ہوسکتی ہے. کراچی میں بارش کے امکانات کل دوپہر سے شام تک ہے. اس کے بعد موجودہ سسٹم آگے نکل جائے گا. اور کراچی سے دور ہوجاے گا.

09/09/2025

کراچی میں کل تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے گے.
پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کا اعلان.

09/09/2025

گڈاپ میں پچھلے کچھ گھنٹوں سے شدید بارش جاری ہے. ہمارے ممبر ملک ارسلان نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے.

09/09/2025

الحمدللہ کراچی کے تمام علاقوں میں اس وقت درمیانی سے موسلادھار بارش جاری ہے. اپنے علاقوں کی اپڈیٹ دے

08/09/2025

گلشن حدید سمیت کراچی کے کچھ علاقوں میں تیز بارش کا آغاز. جلد یہ سلسلہ شہر کے دیگر علاقوں تک پھیلے گا انشاللہ.

 🔴اس وقت طاقتور ڈیپ ڈپریشن سندھ میں داخل ہوچکا ہے. جس سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نگرپارکر میں 244 ملی ...
08/09/2025


🔴اس وقت طاقتور ڈیپ ڈپریشن سندھ میں داخل ہوچکا ہے. جس سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نگرپارکر میں 244 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. آنے والے گھنٹوں کے دوران سسٹم شمال مغرب کے جانب حرکت کریگا. جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا. اس دوران دوپہر سے شام کے دوران کراچی کے قریب بھی گرج چمک والے بادل بننے کے امکانات ہے. جس سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے. بارشوں کی شدّت میں کل سے مزید اضافہ ہوگا انشاللہ. ہم آپ کو لمحہ با لمحہ اپڈیٹ دیتے رہینگے.
ایڈمن: سلمان خان

07/09/2025

سندھ کے شہر بدین میں انتہائی شدید بارش کا سلسلہ جاری.

Address

Orangi Town Banaras Colony
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Weather Information کراچی کا موسم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share