Simmi ki Duniya

Simmi ki Duniya Hi! I m Seemab. I love bringing stories to life through engaging animations.

11/06/2024



23/05/2024
ارننگز۔۔۔۔جب تک یہ نشہ نہیں چکھا تھا، طلب بھی نہیں تھی۔ پہلی بار جب کچھ ارننگ کی تو پتہ چلا کہ بات کم زیادہ کی نہیں ہے، ...
15/05/2024

ارننگز۔۔۔۔
جب تک یہ نشہ نہیں چکھا تھا، طلب بھی نہیں تھی۔ پہلی بار جب کچھ ارننگ کی تو پتہ چلا کہ بات کم زیادہ کی نہیں ہے، بات پیسوں کی بھی نہیں ہے۔ بات ہے self-satisfaction کی۔ بات ہے اس احساس کی کہ ہاں ہمیں بھی کچھ آتا ہے اور ہم بھی اپنے وقت کو فضول gossips اور ویڈیوز سے ہٹ کر کارآمد بنا سکتے ہیں۔

مگر اس سے بھی زیادہ مجھے جس چیز کا نشہ ہوا وہ تھی میری مصروفیت۔ اور اس مصروفیت کے باعث بہت سی منفی سوچوں سے چھٹکارا، میرا ذہنی سکون اور یہ احساس کہ میرا ا وقت بھی fruit-full بن سکتا ہے۔ کچھ وقت ایسا بھی رہا کہ کام کی ڈیمانڈ کی مناسبت سے میں پورے دن میں صرف 2 سے 3 گھنٹوں کی نیند لیا کرتی تھی۔ مگر یہ مصروفیات کبھی مجھے تھکاتی نہیں تھیں، بلکہ مجھے ہر وقت متحرک رکھتی تھیں کہ کسی طرح کی کوتاہی نہ ہو۔ میں اپنا ہینڈرڈ پرسنٹ دے سکوں اور کام ہینڈ اوور کرتے وقت اس بات کی جو خوشی کہ میں نے کر دکھایا اور اس کے عیوض مجھے میرے وقت کی قیمت ملی، میرے کام کو سراہا گیا وہ خوشی تو پوچھیے ہی مت۔

اور اب یہ حال ہے کہ جو ذرا زیادہ دیر فرصت مل جائے تو عجیب سی بیزاری ہونے لگتی ہے۔ ذہن پھر منفی باتوں میں الجھنے لگتا ہے۔ طبیعت بلاوجہ ہی چڑچڑی سی ہونے لگتی ہے۔

میرا آپ کو بھی یہی مشورہ ہے کہ آپ چاہے مرد ہیں، چاہے خاتونِ خانہ یا پھر آپ کے بچے ہیں۔ تعلیمی اسناد اپنی جگہ مگر اس سے ہٹ کر کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سیکھیے۔


کیونکہ یہی وہ طریقہ ہے جس سے ہم اپنے بچوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کو آسان بنا سکتے ہیں تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے بچے رہیں۔

آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے

سیماب گل
#سیمابیات




12/05/2024

Happy mothers day
کل بی ماریہ تو گھر کیا آئیں اپنی بہو کی تعریفوں کے وہ پل باندھے کہ اماں تو ٹھنڈی آہیں بھر کہ رہ گئیں۔کبھی نیک بخت کی ڈھیر ساری تعلیمی اسناد کے ذکر سے زبان تھکائی تو کبھی غسل خانے کی صفائی کا بتایا کہ صفائی تو ایسی کرتی ہے کہ فرش میں چہرہ ہی نظر آجائے۔ . لفظ لفظ جیسے محبتو‍ں میں گوندھ کے بول رہی تھیں اور اماں کی بھٹکتی نگاہیں بار بار آ کر ہم پر ٹکتیں اور پل بھر میں ٹھنڈی آہ بھر کے پھر نگاہ ہٹالیتی. ان کے جانے کے بعد سوچنے لگے کہ چلو اتنا کچھ کرنا تو ممکن نہیں مگر اماں کی دعاؤں کے کچھ موتی تو ہم بھی چننے کی سعی کر کے اماں کا تھوڑا تو دل ہلکا کر ہی سکتے ہیں۔

بہت سوچا مگر آئینوں کی موجودگی میں غسل خانے کے فرش میں چہرہ نظر آنے کی منطق پر دل کو قطعاً قائل نہ کرسکے.

دوسری جانب تعلیمی میدان میں لوہا منوایا تو جاسکتا تھا مگر بسسسس۔۔۔۔
رہنے ہی دیتے ہیں اسے۔ اتنی مشکلوں سے تو اساتذہ کی دعاؤں اور کچھ ایکسٹرا مارکنگ سے تو یہ بیڑا پار لگا تھا، پھر کہاں اب اساتذہ کو مشکل میں ڈالیں بھلا

سو سوچا اماں کی دعائیں ہیں کم زیادہ تھوڑی نا دیکھتی ہیں سو بس ایک کپ اچھی سی چائے بنائی اور ہوئے اماں کی خدمت میں حاضر.

اماں صدقے واری جانے اور ہم لاڈ لڑانے کا سوچ ہی رہے تھے کہ نجانے کیسے چائے کے کپ نے ہمارے پاؤں کے ساتھ کوئی مقناطیسی کشش محسوس کی پھر پاؤں سے گلے ملنے کی خواہش تھی یا فرش کو سیراب کرنے کی سمجھ نہ پائے ہم، ساتھ ہی ساتھ قریب پڑے اماں کے نئے سفید کرتے پر کچھ نقش و نگار بھی ڈال دئیے ابھی ہم اماں کو بتانا ہی چاہ رہے تھے کہ جدید تجریدی آرٹ....... 😭😭😭😭😭

اور بس پھر.......

نہ پوچھ عالم برگشتہ طالعی آتش
برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے😪

I luv u maa
Happy mothers day

✍️سیماب گل



02/05/2024

"In the garden of life, a butterfly did stray
Upon a flower, it landed one day
It asked, 'How do you bloom, so vibrant and bright?'
'How do you weather the storms, and still shine with light?'

The flower replied, 'I bend, but never break'
'I adapt, and face the sun, for my own sake'
'I drink from the earth, and spread love all around'
'I nourish my roots, and wear a smile, without a sound'

The butterfly learned, and felt inspired to be
Resilient and strong, just like the flower, you see
So let's bend, but never break
Let's face our challenges, and spread love, for our own sake
Let's nourish our roots, and wear a smile, every day
And shine, like the flower, in our own beautiful way!"💜

✍️Seemab Gul.


سر نادِر خان سَرگِروہ اُردو ذَخیرۂ الفاظ
08/12/2023

سر
نادِر خان سَرگِروہ اُردو ذَخیرۂ الفاظ

07/12/2023

سچی بات💯

Address

Karachi
5500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Simmi ki Duniya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Simmi ki Duniya:

Share