24/09/2023
*ملیر تھانہ بن قاسم میں تعینات پولیس اہلکار فیضان کشمیری ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف*
*پولیس اہلکار دن دہاڑے شہری سے اسلئے کے زور پر نقدی رقم سمیت موبائیل فون چینھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل*،
*تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملیر میں بدامنی عروج پر ہے،ڈکیتوں کے ہاتھوں روزانہ سیکڑوں شہری اپنی زندگی کی جمع پونجی پیسے، موٹر سائیکل،موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہورہے ہیں*
*ایک واردات میں گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ڈکیتی کی واردات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے*
*تصویر میں نظر آنے والے شخص کے ہاتھ میں پسٹل ہے جو ایک شہری سے اسلئے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فون چھین رہا ہے،*
*سوشل میڈیا پر تیزی سے واردات کی تصویر وائرل ہونے کے بعد واردات کرنے والے شخص کی شناخت پولیس اہلکار فیضان کشمیری کے نام سے ہوئی جو کہ تھانہ بن قاسم میں تعینات ہے*
*ذرائع نے مذکورہ پولیس اہلکار کو متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے،جبکہ متاثرہ شخص کی شناخت اب تک نہ ہوسکی،*
*سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد عوام میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے،میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت کی ذمیداری ریاستی ادارے اور سندھ پولیس کی ہے*
*مگر افسوس فورس کی وردی میں چھپے کچھ کالی بیڑھ غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ان کالی بھیڑوں ڈکیتوں کے خلاف فوری طور سخت ایکشن لیکر کارروائی کرکے عبرتناک سزا دی جائے*۔