Voice Of Karachi Digital

Voice Of Karachi Digital وائس آف کراچی _ _ کراچی سے شائع ہونے والا سندھ کا سب سے کثیر الاشاعت اخبار ـ ـ ـ باخبر پاکستان

پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظورعدالت کی جانب سے دھمکیوں کے مقدمے میں بھی ضمانت منظو...
16/09/2026

پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور
عدالت کی جانب سے دھمکیوں کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی

16ستمبر2026

*وائس آف کراچی نیوز VOK*

کراچی(رپورٹ دانش جتوئی)شہر قائد میں پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم کونین شاہ کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کونین شاہ پروفیسر عارف پر تشدد کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت پر ہے۔

عدالت کی جانب سے دھمکیوں کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 8 ستمبر کو صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین عارف ساقی کو بااثر افراد اور ان کے گارڈز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

پروفیسر عارف ساقی پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ آن لائن ٹیکسی کے ذریعے صفورا چورنگی کے قریب سے گزر رہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ گرین ہوٹل کے مالک کونین شاہ راشدی اور اس کے سیکیورٹی گارڈز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پروفیسر عارف ساقی کا کہنا تھا کہ ہوٹل سے نکلنے والے ایک ویگو ڈالے نے غلط انداز میں گاڑی ریورس کرتے ہوئے ان کی کار کو ٹکر ماری، اور جب انہوں نے گاڑی کے نقصان کا ازالہ کرنے کی درخواست کی تو ویگو میں سوار شخص مشتعل ہو گیا اور رائفلوں کے بٹ سے مارنا شروع کر دیا جس سے ان کا سر پھٹ گیا اور وہ لہولہان ہو گئے۔

اس کے بعد ملزمان انہیں ہوٹل کے اندر لے گئے اور حبسِ بیجا میں رکھ کر دوبارہ مارا پیٹا تھا۔اس خبر کے حوالے سے مزید پڑھیے ہمارے آنے والے شمارہ وائس آف کراچی میں

15/09/2026

دورۂ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے، اس موقع پر فاسٹ بولر رضا اللّٰہ کے استقبال کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لوگ امڈ آئے۔

قومی کرکٹرز برمنگھم سے براستہ دوحہ وطن واپس پہنچے، جبکہ کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق سمیت مینجمنٹ کے ارکان لاہور پہنچے

وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی فرزندِ پاکستان سیدمحسن نقوی کا اتنے بااثر عہدوں پر ہونے کے باوجود اکانومی کلاس میں س...
15/09/2026

وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی فرزندِ پاکستان سیدمحسن نقوی کا اتنے بااثر عہدوں پر ہونے کے باوجود اکانومی کلاس میں سفر کرنا ایک مثبت مثال ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کو پسِ پشت ڈال کر سادگی اختیار کی جا سکتی ہے۔ بلاشبہ وہ نجی جیٹ گلف اسٹریم یا سرکاری جہازوں کے استعمال کی مکمل استطاعت اور اختیار رکھتے ہیں، لیکن عام مسافروں کے ساتھ سفر کا یہ فیصلہ قومی خزانے پر بوجھ نہ بننے اور عوامی پیسے کا احساس کرنے کی ایک واضح عکاسی ہے۔
ایسے وقت میں جب سیاست دانوں پر بات بات پر سرکاری وسائل اور پبلک فنڈز کے بے دریغ استعمال کا الزام لگتا ہے، محسن نقوی کا یہ قدم دیگر حکام کے لیے ایک خاموش پیغام ہے کہ اقتدار کا اصل مقصد نمود و نمائش نہیں بلکہ عوامی اور قومی احساسِ ذمہ داری ہے۔

14/09/2026

*چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر غیر قانونی ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن*

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ضلع کیماڑی میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر 8 ٹائر پائرولیسس پلانٹس بند کر دیے

پلانٹس کے خلاف کارروائی فضائی اخراج، صنعتی آلودگی اور ماحولیاتی حفاظتی معیار کی خلاف ورزی پر کی گئی

زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت غیر قانونی اور غیر معیاری ٹائر پائرولیسس یونٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، سیکریٹری ماحولیات

*آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے وفد کی چیئرمین مشتاق احمد سکھیرا کی قیادت میں ملاقات*14ستم...
14/09/2026

*آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے وفد کی چیئرمین مشتاق احمد سکھیرا کی قیادت میں ملاقات*

14ستمبر2026

*وائس آف کراچی نیوز VOK*

کراچی (رپورٹ چیف رپورٹر فدا پاکستانی) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز، سی ٹی ڈی، اے آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی سمیت دیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے وفد کو دہشت گردی کی مالی معاونت (Terror Financing) سے متعلق مقدمات، ان کی تفتیش، قانونی کارروائی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وفد کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمات میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں، تفتیشی طریقہ کار اور مقدمات کے مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے وفد نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمات میں ہونے والی پیش رفت اور سی ٹی ڈی کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

وفد نے مقدمات کی تفتیش کو مزید مؤثر بنانے، باہمی رابطہ کاری کو فروغ دینے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمات میں قانونی کارروائی اور سزاؤں کے عمل میں تیزی لانے کے لیے تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے مکمل تدارک کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، معلومات کا بروقت تبادلہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔

سندھ پولیس دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کے خاتمے اور ایسے مقدمات کی مؤثر تفتیش و قانونی پیروی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔آئی جی سندھ

14/09/2026

**ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی کا احسن اقدام، وائس آف کراچی نیوز کی خبر پر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس*

14ستمبر2026

*وائس آف کراچی نیوز VOK*

چیف رپورٹر فدا پاکستانی

*تفصیلات کے مطابق۔* وائس آف کراچی نیوز کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے جنسی زیادتی کے سنگین واقعے کی خبر نشر کیے جانے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اہم اقدامات کر دیے۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ تھانے میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جبکہ کیس کی تفتیش اور دیگر معاملات سے متعلق بھی سنگین تحفظات اور الزامات سامنے آئے تھے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کے سابقہ تفتیشی افسر (آئی او) کو تبدیل کر دیا، جبکہ خاتون کی جانب سے سابقہ آئی او پر لگائے گئے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔
وائس آف کراچی نیوز نے متاثرہ خاتون کی آواز کو حکام تک پہنچاتے ہوئے معاملے کو اجاگر کیا، جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی کی جانب سے فوری نوٹس، کیس کے آئی او کی تبدیلی اور انکوائری کے احکامات کو ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
متاثرہ خاتون اور شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ، شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے حساس معاملات میں فوری نوٹس، تفتیشی عمل کی شفافیت اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی نہ صرف متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی مضبوط بناتی ہے۔اس خبر کے حوالے سے مزید پڑھیے ہمارے آنے والے شمارہ وائس آف کراچی میں

*16 سال میں صرف 1,035 نقشے منظور، کراچی میں 90 ہزار سے زائد عمارتوں کی قانونی حیثیت پر سوالات*14ستمبر2026*وائس آف کراچی ...
14/09/2026

*16 سال میں صرف 1,035 نقشے منظور، کراچی میں 90 ہزار سے زائد عمارتوں کی قانونی حیثیت پر سوالات*

14ستمبر2026

*وائس آف کراچی نیوز VOK*

کراچی(بلدیاتی رپورٹر) شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کا بڑھتا ہوا بحران، ایس بی سی اے کے نظام پر سوالات16 سال میں ایک ہزار سے زائد منظوریوں کے مقابلے میں شہر میں ہزاروں غیر قانونی تعمیرات کا دعویٰ، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے فوری نوٹس کا مطالبہ
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، نقشے کی خلاف ورزیوں اور مبینہ پورشن مافیا کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر کی شہری منصوبہ بندی اور عوامی تحفظ پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے عمل اور غیر قانونی تعمیرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق گزشتہ 16 برس کے دوران ایس بی سی اے کی جانب سے صرف 1,039 منصوبوں کی منظوری دی گئی، جبکہ دوسری جانب شہر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رہنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
آباد کے چیئرمین پہلے بھی یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ کراچی غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بنتا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت کے باعث غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق منظوری کے پیچیدہ اور سست نظام میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی، ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں نقشے کی مبینہ خلاف ورزی، اضافی منزلوں، غیر قانونی پورشنز اور کمرشل استعمال کی شکایات مسلسل سامنے آ رہی ہیں، جبکہ ضلع کورنگی اور ضلع ملیر میں صنعتی پلاٹس پر مبینہ طور پر کمرشل نوعیت کی تعمیرات کا معاملہ بھی توجہ طلب ہے۔
دوسری جانب ایس بی سی اے کی جانب سے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔ جولائی 2026 میں ضلع شرقی، وسطی اور دیگر علاقوں میں منظور شدہ نقشوں کے برخلاف تعمیرات، غیر قانونی منزلوں، پینٹ ہاؤسز اور دیگر تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس کا مطالبہ
شہری اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا جائے اور ایس بی سی اے کے ضلعی دفاتر میں نقشوں کی منظوری، تعمیراتی اجازت ناموں اور فیلڈ انسپیکشن کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل کرکے عوام کے سامنے لایا جائے۔
اسی طرح وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع وار غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات، منظور شدہ نقشوں اور جاری کیے گئے اجازت ناموں کا آڈٹ کرایا جائے اور اگر کسی افسر یا اہلکار کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت جولائی 2026 میں ہونے والے اجلاس میں بھی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور ایس بی سی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جبکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف خصوصی انہدامی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف کارروائیاں کافی نہیں بلکہ غیر قانونی تعمیرات شروع ہونے سے پہلے انہیں روکنے، منظوری کے نظام کو شفاف بنانے اور ذمہ دار افسران کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ شہر کو مزید بے ہنگم تعمیرات، ٹریفک، پارکنگ، سیوریج، بجلی، گیس اور فائر سیفٹی کے بحران سے بچایا جا سکے۔اس خبر کے حوالے سے مزید پڑھیے ہمارے آنے والے شمارہ وائس آف کراچی میں

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے زون کےتمام اضلاع کے تھانہ جات میں تعینات ڈیوٹی آفیسرز سے ملاقات کی۔ ایسٹ زون آفس میں...
13/09/2026

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے زون کےتمام اضلاع کے تھانہ جات میں تعینات ڈیوٹی آفیسرز سے ملاقات کی۔

ایسٹ زون آفس میں منعقدہ ملاقات میں ضلعی ایس ایس پیز کی بھی شرکت۔

ڈیوٹی آفیسر کی پوسٹ پر تعیناتی کے لیے اچھے پڑھے لکھے، قانون سے روشناس و چاک و چوبند قابل آفیسر کا ہونا نا گزیر ہے تاکہ بیک وقت مختلف زمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دے سکے۔

کسی بھی تھانے کا فرنٹ فیس ڈیوٹی آفیسر ہوتا ہے تھانے آنے والے شہریوں کے ساتھ شائستہ انداز میں پبلک ڈیلنگ کو یقینی بنانا اور شہریوں کی شکایات تحمل سے سن کر ان کا مسئلہ حل کرنا یا قانونی کاروائی سے متعلق مکمل تفصیلات بتا کر مطمئن کرنا اہم زمہ داری ہے۔

قابلِ دست اندازی پولیس واقعات میں کسی بھی غیر ضروری تاخیر کو بالاۓ طاق رکھتے ہوئے ابتدائی درست تفصیلات لے کر فوری ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

ڈیوٹی آفیسر عوام کے لیے رابطے کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال مددگار 15-کال پر جائے وقوعہ پر دستیاب موبائل گشت یا امدادی ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کرنا، کرائم سین پر جانا اور محفوظ کرنا۔ لاک اپ میں بند قیدیوں کی حفاظت اور قانونی حقوق کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ ہذا میں تعینات نفری کی آمد و روآنگی کے اندراج کا بھی زمہ دار ہوتا ہے۔

میری کوشش ہے کے ہر تھانے میں اچھے ایجوکیٹیڈ ڈیوٹی آفیسرز کو تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کا با اخلاق اور قابل فرنٹ ڈیسک افیسر سے سامنا ہو اور وہ اپنے مسائل بناء کسی ہچکچاہٹ کے بیان کر سکیں اور انکا سدباب ہوتا نظر آئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی

*این سی سی آئی اے کراچی کی کامیاب کارروائی، غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر کا انکشاف*13ستمبر2026*...
12/09/2026

*این سی سی آئی اے کراچی کی کامیاب کارروائی، غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر کا انکشاف*

13ستمبر2026

*وائس آف کراچی نیوز VOK*

کراچی(ڈیسک رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی نے کوثر ٹاؤن، ملیر، کراچی میں قائم ایک کال سینٹر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزمان غیر ملکی بینکوں کے افسران ظاہر کرکے متاثرہ افراد سے رابطہ کرتے اور انہیں دھوکے سے حساس ذاتی اور مالی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کرتے تھے، جن میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ حاصل کردہ معلومات کو فراڈ پر مبنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
کال سینٹر کے مالکان سمیت سات ملزمان گرفتارکارروائی کے دوران این سی سی آئی اے کراچی نے کال سینٹر کے مالکان بلال رضا اور عبداللہ سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں کال سینٹر کے دیگر آپریٹرز اور ایجنٹس بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:
بلال رضا ولد محمد عتیق
عبداللہ ولد جنید
شعیب رحیم ولد رحیم داد
عمر سعید ولد سعید الرحمٰن
جنید خان ولد محمد یونس
محمد نجم ولد محمد شفیع
حسن مختار ولد مختار احمد
ڈیجیٹل آلات برآمد
کارروائی کے دوران کال سینٹر کے احاطے سے متعدد لیپ ٹاپس اور موبائل فونز برآمد کیے گئے، جو فراڈ سے متعلق سرگرمیوں میں استعمال کیے جا رہے تھے۔
برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کو مزید تفتیش اور فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اس کارروائی کے سلسلے میں FIR No. 83/26 درج کر لی گئی ہے، جس میں PECA 2025 کی دفعات 3/4/13/14/16/26 اور PPC کی دفعات 109/34 شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے کراچی کی جانب سے اس فراڈ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
جاری کردہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، کراچی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے گلشنِ اقبال بلاک 6 میں ایک کامیاب چھاپہ مار کر غیر ملک...
10/09/2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے گلشنِ اقبال بلاک 6 میں ایک کامیاب چھاپہ مار کر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث کال سینٹر کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 6 ملزمان میں کال سینٹر کے مالکان اور آپریٹرز شامل ہیں جو غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی حساس معلومات حاصل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران موقع سے متعدد لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور دیگر جدید الیکٹرانک آلات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Karachi Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share