Al hilal news

Al hilal news اس پیج پر ھر قسم کی مفید معلومات ملے گی

🔴 امریکہ اس وقت تقریباً ایک نئی خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے!اگر آپ نے پچھلے 72 گھنٹوں کے حالات فالو نہیں کیے، تو آئیے ...
09/06/2025

🔴 امریکہ اس وقت تقریباً ایک نئی خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے!

اگر آپ نے پچھلے 72 گھنٹوں کے حالات فالو نہیں کیے، تو آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس وقت امریکہ اپنی تاریخ کے ان خطرناک ترین لمحات سے گزر رہا ہے جو شاید 11 ستمبر کے بعد کبھی نہیں دیکھے گئے۔

⚫️ تو آخر ہوا کیا ہے؟ اور حالات اس قدر شدت اختیار کیوں کر گئے ہیں؟

🔴 کہانی کچھ یوں ہے... تقریباً ایک ہفتہ پہلے، جب ہم عید کی چھٹیوں میں مشغول تھے، تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کے وفاقی ادارے ICE (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کو حکم دیا کہ وہ کیلیفورنیا کی ریاست میں واقع لاس اینجلس شہر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرے، اور انہیں امریکہ سے ملک بدر کرے

اور یہی ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کپڑوں کی دکانوں، ریسٹورنٹس، اور ڈونٹس کی شاپس پر چھاپے مارے اور 118 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔ صرف ہفتہ کے دن ہی 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

🟢 لیکن اصل مسئلہ گرفتاریاں نہیں بلکہ طریقہ کار تھا۔ تصور کریں کہ اچانک بکتر بند گاڑیاں سڑکوں پر چڑھ دوڑیں ان سے مسلح وفاقی اہلکار اترے، بغیر کسی وارننگ یا اجازت کے جگہوں پر دھاوا بولا اور لوگوں کو ان کے گھروالوں اور ساتھیوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے

یہ منظر کسی ہالی ووڈ فلم جیسا لگتا تھا لیکن یہ امریکہ میں ہو رہا تھا اُس امریکہ میں جسے دنیا "آزادی کا علمبردار" کہتی ہے وہاں جو کچھ ہو رہا تھا وہ آپ کو ان غیر ممالک میں بھی نظر نہیں آتا جنہیں مغرب اکثر "آمرانہ ریاستیں" کہتا ہے

🔵 اصل مسئلہ یہ ہے کہ لاس اینجلس کی آبادی کا تقریباً 70 فیصد حصہ غیر امریکی نسلوں پر مشتمل ہے یعنی میکسیکن اور لاطینی امریکی نژاد۔ گویا حکومت وہاں کی نصف سے زیادہ آبادی کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔ اور یہ توقع ہے کہ لوگ خاموشی سے یہ سب برداشت کر لیں گے؟
ایسا تو ممکن نہیں تھا۔ چنانچہ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے 2020 کے
"جارج فلوئیڈ" والے مظاہروں کے بعد ایسی صورت حال پہلی بار دیکھی گئی

مظاہرے جلد ہی شدید جھڑپوں میں تبدیل ہو گئے۔ مولوتوف بم پھینکے گئے گاڑیاں جلا دی گئیں آتش بازی اور راکٹ پولیس پر برسائے گئے ہر طرف ایک جنگی کیفیت پیدا ہو گئی

🟡 ٹرمپ نے حالات دیکھ کر کیا کیا؟
حسبِ معمول، انھوں نے معاملے کو مزید بھڑکانے کا راستہ چُنا۔ انھوں نے بغیر کیلیفورنیا کے گورنر کی اجازت کے Title 10 قانون کے تحت 2000 نیشنل گارڈ فوجی لاس اینجلس بھیج دیے جو کہ وفاقی حکومت کو ایمرجنسی میں ریاست کی اجازت کے بغیر فوجی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے

یہ گویا ریاست کے اندر اندرونی قبضے کے مترادف ہے۔ اور یہ ایک خطرناک نظیر ہے خاص طور پر امریکہ جیسے ملک میں جو "ریاستہائے متحدہ" کہلاتا ہے جہاں ہر ریاست کی اپنی خودمختاری اور قوانین ہیں

🟠 مسئلہ یہاں ختم نہیں ہوا
امریکی وزیرِ دفاع "پیٹ ہیگسیث" نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر مظاہرے شدت اختیار کرتے گئے، تو مارینز
(امریکی بحریہ کے سپاہی) کو بھی تعینات کیا جائے گا یعنی وہی مارینز جو افغانستان، عراق اور ویتنام جیسے جنگی محاذوں پر لڑ چکے ہیں
اور اب انہیں امریکی شہریوں کے خلاف ہی استعمال کیا جائے گا!

🟣 سوچیں فوج جو اصل جنگوں کے لیے تیار کی گئی ہو، اب شہریوں کے خلاف شہروں میں گشت کرے گی!

کیلیفورنیا کے گورنر "گیوین نیوزوم" نے اس اقدام کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا

ٹرمپ عوام کی قیمت پر سیاسی تماشہ کر رہے ہیں
جبکہ لاس اینجلس کی میئر کارین باس نے کہا
نیشنل گارڈ بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی یہ صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا اور ممکن ہے کہ خانہ جنگی کا سبب بنے

🟢 تو آخر ٹرمپ یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟

ٹرمپ کافی عرصے سے امیگریشن کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے ہیں خاص طور پر لبرل ریاستوں جیسے کیلیفورنیا میں، جو ان کی پالیسیوں کی شدید مخالفت کرتی ہیں
ان کا مقصد ہے کہ روزانہ 3000 افراد کو گرفتار کر کے امریکہ سے نکالا جائے بغیر کسی قانونی تحفظ یا انسانی ہمدردی کے

اصل میں، ٹرمپ یہ سب جان بوجھ کر کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایک بڑا تصادم ہو، تاکہ وہ خود کو "قانون کا محافظ"
اور واحد قابلِ اعتماد لیڈر ظاہر کر سکیں، خاص طور پر معاشی بحران اور سیاسی تناؤ کے دوران۔

🟡 اور یہی چیز اس وقت امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے

یہ صرف امیگریشن کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ امریکی ریاست کے تصور کا بحران بن چکا ہے

فوج کا استعمال شہری آزادیوں پر قدغن ریاستوں کی خودمختاری کو روندنا یہ سب مل کر ایک نئی خانہ جنگی کی بنیاد بن سکتے ہیں

🔵 سوال یہ ہے کیا امریکہ جو کبھی اپنی جمہوریت پر فخر کرتا تھا آج خود اپنے لوگوں سے ہی جنگ لڑنے جا رہا ہے؟
یا یہ صرف آغاز ہے ایک اس دور کا… جسے تاریخ امریکہ کا زوال کہہ کر یاد رکھے گی؟

کائنات میں ہر طرف شور ہی شور ہے۔ رات کے وقت آسمان میں آپ جو ستارے دیکھ رہے ہیں۔۔ یہ آپ کو خاموش لگتے ہیں لیکن بالکل بھی ...
09/06/2025

کائنات میں ہر طرف شور ہی شور ہے۔ رات کے وقت آسمان میں آپ جو ستارے دیکھ رہے ہیں۔۔ یہ آپ کو خاموش لگتے ہیں لیکن بالکل بھی خاموش نہیں ہیں،،،،، ان میں سے بعض 105 ڈیسی بیل بعض 110 ڈیسی بیل بعض 95 ڈیسی بیل جیسے آوازیں پیدا کرتے ہیں۔ اور تو اور ہمارا سورج بھی خاموش نہیں ہے۔۔ بلکہ سائنسدانوں کے مطابق وہ بھی سو ڈیسی بیل آواز پیدا کرتا ہے۔۔لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ ہمیں یہ شور سنائی نہیں دیتا؟ دراصل اس کی وجہ درمیان میں خلاء کا وجود ہے۔ اس وجہ سے وہ "آوازیں" ہم تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔اگر ہمارے درمیان خلاء نہ ہوتا تو ہم ستاروں کے اس شور سے کب کے مرچکے ہوتے، کیونکہ سورج میں دھماکے ہوتے ہیں،، اور کوئی عام دھماکے نہیں، بلکہ سورج میں مسلسل ہائیڈروجن ہیلیئم گیس میں تبدیل ہوتا ہے، اور ہر ایک سیکنڈ میں اتنی توانائی ضائع ہوتی ہے جو ہم ہزار سالوں میں بھی وہ پیدا نہیں کرسکتے جن کی وجہ سے نہ صرف روشنی اور درجہ حرارت پیدا ہوتا ہے، بلکہ 100 ڈیسی بیل کی آواز بھی پیدا ہوتی ہے چونکہ روشنی کے لیے میڈیم کوئی معنی نہیں رکھتی۔۔ اس وجہ سے وہ تو زمین پر پہنچ جاتی، لیکن آواز کے لیے میڈیم کی ضرورت پڑتی ہے، اس وجہ سے وہ اللہ بلاک کرتا ہے،،،،، وہ جانتا ہے کہ یہ شور میری مخلوق برداشت نہیں کرپائے گی لہذا اس شور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بلاک کیا۔

کیا آواز سے ہم مرسکتے ہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ نائس پالوشن دماغ پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں،،،،، مسلسل آواز انسان کو مکمل پاگل کرسکتی ہے،،،،،، اس وجہ سے ہسپتال اور سکول جیسی جگہوں کے پاس ہارن بجانا منع ہے، کیوں کہ یہ ڈیسٹربنس پیدا کرتا ہے چونکہ یہ آوازیں عام طور شدید قسم کی نہیں ہوتیں،،،،،، اس وجہ سے یہ آواز یا آوازیں ہم مار نہیں سکتے،،،، لیکن اگر آواز شدید قسم کی ہو تو صرف ہم نہیں بلکہ پہاڑوں کو بھی ریزہ ریزہ کرسکتی ہے، لیکن وہ کونسی آواز ہے،،، اور کس طرح پیدا ہوگی ؟ کیا وہ آواز ہم پیدا کرسکتے ہیں؟؟ چونکہ آواز پیدا کرنے کے لیے انرجی چاہیے ہوتی ہے اور ہمارے پاس سورج جتنی انرجی نہیں ہے، لہٰذا وہ آواز کم از کم ہم پیدا نہیں کرسکتے،جس سے پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں کیونکہ وہ آواز پیدا کرنے کے لیے سورج سے بھی زیادہ انرجی درکار ہوگی۔

کیوں کہ سورج بھی 100 ڈیسی بیل آواز پیدا کرتا ہے لیکن جن پر پہاڑ اور سب کچھ ریزہ ریزہ ہوگا،، اس کی رینج 1100 ڈیسی بیل ہے،،،،،،،،، اگر ہم نے 1100 ڈیسی بیل آواز پیدا کی جو کہ ہمارے لیے ناممکن ہے،،،،،، تو سب کچھ سیکنڈوں میں تباہ ہوگا، زمین پر کچھ بھی نہیں بچے گا،،،،، بلکہ زمین بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔ بڑے بڑے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر خلاء میں بکھر جائیں گے۔

لیکن محض آواز سے یہ کیوں ہوگی؟ کیا آواز میں بھی اتنی طاقت ہوتی ہے؟ جی ہاں آواز انرجی کی ایک قسم ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 1100 ڈیسی بیل آواز اس قدر خوف ناک اور شدید ہوتی ہے کہ ہوا "مالیکیولز" دباؤ کی وجہ سے نہ صرف ٹوٹ جاتے ہیں،،، بلکہ پلازما میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔۔ کیونکہ یہ آواز عام آواز نہیں ہوگی بلکہ یہ دھماکہ خیز یعنی شاک ویوز جیسی ہوگی، جو کائنات میں ہر طرف بہت زیادہ توانائی چھوڑیں گی،،،، جن کو ہم لوگ موجودہ ٹیکنالوجی سے کنٹرول نہیں پائے گی،، کیونکہ ٹیکنالوجی خود اس شاک ویوز سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی اس آواز سے زمین پر کچھ نہیں بچے گا۔۔۔ بلکہ آواز بھی اپنے آپ کو تباہ اور فنا کردے گی آواز خود کو کیسے تباہ کرسکتی ہے ؟

ہم جانتے ہیں، کہ آواز لہروں کی صورت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتی ہے،،،، لیکن 1100 ڈیسی بیل پر دباؤ اس قدر زیادہ اور شدید ہوگا کہ ہوا مزید آواز کو نہیں سنبھال سکے گی،،،، اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے،، کہ ہماری طرح ہوا بھی ہر دباؤ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لے جا سکتی،میں زیادہ سے زیادہ بیس تیس کلو گرام وزن تو آسانی کے ساتھ اٹھا سکتا ہوں،،،،،،، لیکن ایک لاکھ کلو گرام وزن تو نہ میں خود اٹھا سکتا ہوں، اور نہ آپ لوگوں میں سے کوئی اٹھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔یہ لیمٹ سے بہت زیادہ باہر ہے آواز کے لیے بھی یہ آواز لیمٹ سے باہر ہے،، یہ آواز وہ ہوا ہی ختم کرتے ہیں جن میں آواز سفر کرتی ہے۔ ہم اس قدر کمزور مخلوق ہیں کہ 194 ڈیسی بیل سے اوپر کی آواز سے پہلے ہی شاک ویوز بن جائیں گے۔ کیونکہ 194 ڈیسی بیل پر، ہوا میں "شدید قسم" کے دباؤ کے بلبلے بنتے ہیں،،،،،، جن کو صرف ہم نہیں بلکہ زمین پر کوئی بھی جاندار برداشت نہیں کرپائیں گے،،،،،، اس آواز سے پہاڑ ریزہ ریزہ نہیں ہوں گے سمندر میں زلزلہ آئے گا۔ سمندر کے مخلوق بھی شاید نہیں بچے گے، لیکن زمین پھر بھی قائم رہے گی۔۔۔۔ لیکن 1100 ڈیسی بیل پر نہ صرف بڑے بڑے پہاڑ ریزہ ریزہ ہونگے، بلکہ خود زمین بھی نہیں بچے گی کیونکہ یہ کوئی معمولی آواز نہیں ہے اس آواز پر ہر طرف شدید لہریں تباہی مچا دیں گی،،، اور یہ تباہی گھنٹے یا منٹوں میں نہیں ہوگی، بلکہ سیکنڈوں میں ہوگی۔ اگر یہ آواز زمین پر پیدا کی جائے تو نہ صرف پوری زمین ہل سکتی ہے۔۔ بلکہ اس کی فضاء تک بکھر سکتی ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے،، کہ 1100 ڈیسی بیل آواز سے ایک چھوٹا بلیک ہول بھی وجود میں آسکتا ہے۔۔۔۔۔ بتانے کا مقصد یہ تھا کہ ہم انتہائی کمزور مخلوق ہیں۔۔ اگر کائنات کا مالک چاہے تو وہ ہم سب کو ایک آواز سے بھی مار سکتا ہے جیسے کہ قیامت سے پہلے صور پھونکا جائے گا۔ وہ بھی ایک ایسی ہی آواز ہوگی۔۔سوچیں

07/06/2025

میرےلیےکوئی عید نہیں
کوئی مبارک نہیں
کوئی خوشی نہیں
میں بےگھر ہوں
میں بھوکا ہوں
میں پیاسا ہوں
کیوں کہ میں غزہ ہوں

06/06/2025

ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

06/06/2025
05/06/2025

صبح کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے 🌹

03/06/2025

کراچی میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران زلزلے کا 15 واں جھٹکا

26/05/2025

سابق امریکی صدر جو بائیڈن اعتراف کرتے ہوئےکہ افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان ھے

25/05/2025

سکھر #سندھ #
کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں تین سال پہلے اغواء اور پھر بعد میں 20 لاکھ روپے تاوان کے بعد بازیاب ہونے والے شہری نے تین سال بعد ڈاکو کو سکھر بازار موبائل مارکیٹ میں پہچان کر پکڑ لیا۔
صوبہ سندھ کے شہر سکھر سے اغواء کے بعد بازیاب ہونے والے نوجوان نے تین سال بعد شہر آنے والے ڈاکو کو شناخت کرکے ساتھیوں سمیت گرفتار کرادیا شہری نے اغوا کار ڈاکو کو پہچان لیا ، ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ تک اغوا رکھ کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،آج مارکیٹ میں دیکھتے ہی پہنچان لیا،تشدد کرکے تین سال پرانا غصہ بھی نکالا ، گرفتار ڈاکو سے تفتیش جاری ہے۔

25/05/2025

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز شدید آندھی کی زد میں!
دوران پرواز طیارے میں شدید جھٹکے، خوفناک مناظر سامنے آگئے۔۔۔

19/05/2025

غــــــــــزہ ہر چیز سے محروم، صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، فلسطین کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈونیٹ کریں کیونکہ اس وقت فلسطینی آپ کی مدد کے سب سے زیادہ مستحق ہیں

Address

Bin Qasim Tawon
Karachi
75050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al hilal news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share