13/11/2023
*محترم طلبا۶*
*(فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس)*
_For Better understanding, please read this msg till last line._
ایسے طلباء جو پہلی بار بیت المال *(Fresh)* کی درخواست جمع کروانے کے خواہاں ہیں۔ اُن طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بیت المال فارم جمع کروانے کی *آخری تاریخ 11 دسمبر* ھے۔ درخواستیں 16 نومبر سے جمع کروا سکتے ہیں۔
*-----اہل طلباء-----*
*1۔* جن کی فیملی کی ماہانہ انکم زیادہ سے زیادہ 30 ہزار ھو۔
*2۔* طالبِ علم کسی بھی سمسٹر اور پروگرام کا ھو سکتا ھے۔
*3۔* یتیم طلباء اور اچھے CGPA والے طلباء کو ترجیح دی جائے گی پر انکم کا criteria وہی ھو گا۔
سب سے پہلے لنک پر کلک کر کے گوگل فارم فِل کریں https://forms.gle/cW131NpaTKNUCDwaA
گوگل فارم فِل کرنے کے بعد درج ذیل کاغذات کے ساتھ درخواست اسکالر شپ سیکشن/QEC میں جمع کروائیں
*منسلک کاغذات کی تفصیل*
*1۔* بیت المال فارم
*2-* ہاتھ سے لکھی گئی MD بیت المال کے نام ایک عدد درخواست
*3۔* بیانِ حلفی برائے طلباء مالی امداد سٹامپ پیپر
*4۔* سرٹیفیکیٹ
*5۔* اگر طالبِ علم یتیم ھے تو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ
*6۔* میٹرک سے لے کر اب تک کے تصدیق شدہ تعلیمی اسناد بمہ اپنی اور والدین کی تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی۔
*7۔* جمع شدہ فیس سلپ کی کاپی پہلے سمیسٹر والے اصل ساتھ لگائیں گے۔
*نوٹ:* یونیورسٹی اہذا کی فوٹو کاپئیر دُکان سے آپ کو اوپر بتائے گئے تمام فارمز مل جائیں گے۔
*یاد رکھیں* آپ کی سیلیکشن کا دارومدار آپ کے بتائے گئے کوائف اور بیت المال کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ھے۔ اس کے بعد سیلیکٹڈ طلباء کے فارمز بیت المال پہنچا دئیے جاتے ہیں، اور اس کی اطلاع آپ کو بذریعہ ای میل کر دی جائے گی جو ای میل آپ نے گوگل فارم میں فل کی ہوگی، اس کے بعد سیلیکٹڈ طلبا۶ کی پاکستان بیت المال اپنی انکوائری بھی کرتا ھے۔ اور حتمی فیصلہ بیت المال کی انکوائری کے بعد ہی ہوتا ھے اور اس کی معلومات بعد ازاں آپ کو خود بیت المال جا کر پتہ کرنا ہوتی ہے۔
*آپ کی گائیڈنس* کے لیے میں اور میری ٹیم آپ سب طلباء کے لیے ہر وقت دفتری اوقات میں میسر ھوگی۔ شکریہ
*معین خرم رانا*
اسسٹنٹ ڈائریکٹر صیغہ فروغِ معیار
فوکل پرسن اسلام آباد کیمپس
_*مثبت رہیں مثبت سوچیں، الله پر یقین رکھیں، جھوٹ کا سہارا کبھی مت لیں۔ الله ہر شہ پر قادر ھے۔*_
Access Google Forms with a personal Google account or Google Workspace account (for business use).