27/10/2025
*ڈیفنس ویو کراچی کے قریب کچرا جلانے سے علاقے میں بدبو اور دھواں پھیل گیا شہریوں کی زندگی اجیرن*
*ملک عبدالغفار اعوان*
کراچی ڈیفنس ویو کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے قائم کردہ ڈمپنگ پوائنٹ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے مقامی رہائشیوں کے مطابق اس مقام پر روزانہ بڑی مقدار میں کچرا پھینکا اور جلایا جاتا ہے جس سے علاقے میں شدید بدبو اور گھنا دھواں پھیل جاتا ہے
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھویں اور تعفن کے باعث بچوں اور بزرگوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے سانس اور آنکھوں کی تکالیف میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماحولیاتی اور صحتِ عامہ کے سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ڈمپنگ پوائنٹ کو رہائشی علاقے سے فوری طور پر ہٹایا جائے
علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہییں اور کچرے کے ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب اور ماحول دوست اقدامات کرنے چاہییں