Weekly Crime Scene

Weekly Crime Scene weekly Crime Scene Newspaper
Chief Editor Aftab Tanoli
Editor Waseem Akram Meo
Every Monday Publish

Weekly Criem Scene has been Publishing since July 2010 from Karachi , Chief Editor Mr Khalid Aziz Started this newspaper in the form of magazine in 2010 after approval. After Saleling Crime Scene New Cheif and Editor Aftab Tanoli conver this magazine to weekly news paper and start publishing as a weekly newspaper in year 2011. Reader of crime scne are continously bing inreasaing all over the Pakis

tsan ,Not only in Karachi but also in Hydrabad,Tando Jam, Tando Allah Yar, Tando Adamm, Mir pur Khas, Rani Pur, Rahim Yaar Khan, Queitta, Lahore and Islamabad Crime scene news paper is available. Crime scene news also publish on Eledctronic media and social Media. crime scene offical fan page is available on facebook with the name of WeeklyCrimeScene, on twitter available of readers with the name of Crimescenenews & Crimescenepk. Crime scene alo registered in tha form of epaper on http://www.crimescenepk.com ofr reader all over the world
Weekly Crime Scene is working on Differenet Department like
Politics , Sports , Showbiz , Social , Traditional , Religious , Interviews and other, information Tachnology , Education
Weekly Crime Scene also Publish special editon on different eccasion

15/07/2025

*Report*✍🏻
( *Waseem Akram Meo*)
*Crime scene news*📌

ایسا واقعہ اگر حقیقت پر مبنی ہے تو یہ بلاشبہ باعثِ تشویش ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی، خاص طور پر اگر وہ لینڈ کروزر جیسی بڑی اور مہنگی ہو، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک الارمنگ سگنل ہونا چاہیے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کی خاموشی یا بے حسی عوام کے اندر بے اعتمادی پیدا کر سکتی ہے۔

اگر آپ یا کوئی اور شہری اس واقعے کا مشاہدہ کرتا ہے تو درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں:

1. فوری طور پر 15 پر اطلاع دیں – بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کی اطلاع دینا قانونی ذمہ داری ہے۔

2. گاڑی کی تفصیلات نوٹ کریں – رنگ، ماڈل، وقت، اور مقام وغیرہ۔

3. تصاویر یا ویڈیو ثبوت (اگر محفوظ ہو) – مگر اپنی سیکیورٹی کو مقدم رکھیں۔

4. سوشل میڈیا پر شعور اجاگر کریں تاکہ متعلقہ ادارے نوٹس لیں۔

5. ریاستی اداروں کو نشاندہی کریں – مثلاً سوشل میڈیا پر ٹویٹر/X پر پولیس یا ڈی آئی جی کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کریں۔

18 july 2025
14/07/2025

18 july 2025

Crime Scene newspaper 14 july 2025 .news kay liay rabta karein
14/07/2025

Crime Scene newspaper 14 july 2025 .news kay liay rabta karein

08/07/2025

*دیکھتا جا شرماتا جا سندھ سرکار کا کرپشن اور اسمگلنگ کی دنیا میں ایک اور کارنامہ پیور بلاک کی آڑ میں چھالیہ کی اسمگلنگ*

کرائم سین نیوز📌✍️ رپورٹ (وسیم اکرم مئیو)کورنگی کراسنگ الطاف ٹاؤن سیکٹر 30-A، کراچی  کچرے کا ڈھیر، انتظامیہ غائبالطاف ٹاؤ...
06/07/2025

کرائم سین نیوز📌
✍️ رپورٹ
(وسیم اکرم مئیو)

کورنگی کراسنگ

الطاف ٹاؤن سیکٹر 30-A، کراچی کچرے کا ڈھیر، انتظامیہ غائب

الطاف ٹاؤن سیکٹر 30-A کراچی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے علاقہ مکینوں کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔ سڑکیں کچرے کے ڈھیر، سیوریج کے گندے پانی اور مٹی سے اٹی پڑی ہیں، جبکہ بدبو اور مکھیوں کی بھرمار نے بیماریوں کو دعوت دے رکھی ہے۔

ٹاؤن یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا کوئی نظام نظر نہیں آتا۔ مقامی افراد کے مطابق کئی بار شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ اور نہ ہی محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے کوئی قدم اٹھایا ہے۔

علاقے میں نصب ہائی وولٹیج ٹاورز کے نیچے کچرا، ملبہ اور کیچڑ سے گاڑیوں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ صورت حال نہ صرف شہریوں کے لیے اذیت ناک ہے بلکہ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

رہائشیوں نے وزیراعلیٰ سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میئر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

📌 اپڈیٹ
کرائم سین نیوز

06/07/2025
05/07/2025

چالان جمع نہ کروانے والوں کی شامت
سندھ پولیس کا بڑا اقدام — ڈرائیونگ لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے۔
ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز، شہری فوری طور پر چالان جمع کروائیں ورنہ قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

05/07/2025

کراچی ایسٹ تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی بروقت کارروائی ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد

رپورٹ ملک عبدالغفار اعوان
کرائم سین نیوز کراچی

کراچی ایسٹ میں تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

واقعہ ڈیفنس ویو فیز 2 گندے نالے کے قریب پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے مدعی نے فوری طور پر گشت پر موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت وارث علی ولد امیر علی کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 2 راؤنڈ برآمد کر لیے گئے ہیں

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 397/34 اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(1)A کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

05/07/2025

گرنے والی پانچ منزلہ عمارت لیاری میں افسوسناک واقعہ وزیر بلدیات سعید غنی کا دورہ

رپورٹ ملک عبدالغفار اعوان کرائم سین نیوز کراچی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع پانچ منزلہ عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ مقام پر موجود ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ریسکیو اہلکاروں اور دیگر انتظامی افسران سے ملاقات کی اور فوری طور پر امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی اور مخدوش عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ایسی تمام عمارتوں کو نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے ان عمارتوں کے مکین گھروں کو خالی کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے

انہوں نے بتایا کہ لیاری کی منہدم ہونے والی عمارت کے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے اور جو بھی اس سانحے کے ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے عمارت کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تکنیکی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weekly Crime Scene posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Weekly Crime Scene:

Share