Atta Ullah Advocate Official

Atta Ullah Advocate Official Member 22nd National Assembly Attaullah Advocate PTI Love my parents and My Life is for humanity

‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:- 8 اکتوبر 2025“آج اورکزئی کے علاقے میں ہونے والے دہشتگردی...
08/10/2025

‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
- 8 اکتوبر 2025

“آج اورکزئی کے علاقے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسردہ ہوں۔ ملٹری آپریشنز میں ہر طرف صرف پاکستانی ہی شہید ہو رہے ہیں، چاہے وہ عام شہری ہوں، پولیس والے ہوں یا فوجی۔ آج کی شہادتوں میں ایک کرنل اور میجر بھی شامل ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

‏ملک پر مسلط مافیا کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اس سال دہشتگردی کے ریکارڈ واقعات ہوئے ہیں جن میں جس بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اس کی مثال ملنا مشکل ہے، جبکہ سال کے اختتام میں ابھی دو مہینے باقی ہیں۔ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکا ہوں کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے چار اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ناگزیر ہے جن میں خیبرپختونخوا حکومت، قبائلی علاقوں کی عوام، افغان حکومت اور افغان عوام شامل ہیں۔ موجودہ رجیم نے جنگ و جدل کی جو پالیسی اپنائی ہوئی ہے، وہ حالات کے مزید بگاڑ کی وجہ بن رہی ہے۔

‏خیبرپختونخوا حکومت کو بارہا ہدایات دیں کہ خیبر پختونخوا میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف شروع کیے گئے غیرضروری ملٹری آپریشنز کے خلاف کھڑی ہو، ہمارے دور میں ان تمام علاقوں میں امن قائم ہو چکا تھا، لیکن انتہائی دکھ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے امن کے ویژن پر عملدرآمد میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اپنے آپ کو وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ایجینسیوں کی جنگی پالیسیوں سے ایسے دور نہیں رکھ سکی جس طرح ضرورت تھی۔ ایسے میں خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ میں خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں سہیل آفریدی کے سپرد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

‏ڈرون حملوں، جیٹ طیاروں اور مارٹر گولوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی انتہائی بیوقوفانہ حکمت عملی ہے، جس کے باعث ملک دہشتگردی کے منحوس چکر سے کبھی نکل نہیں پایا۔ آج دہشتگردی کے واقعے میں ہونے والی شہادتوں کے بعد ہماری سیکیورٹی فورسز جواباً کاروائی کریں گی جس کے نتیجے میں دوسری جانب سے پھر ردعمل آئے گا اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔

‏ہمارے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں دہشتگردی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی۔ باوجود اس کے کہ اس وقت افغانستان میں بھارت نواز اور پاکستان مخالف اشرف غنی کی حکومت تھی۔ ایسے میں، میں نے ذاتی حیثیت میں افغانستان کا دورہ کیا اور اشرف غنی کو بھی دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان دورے کی دعوت دی۔ تعلقات بحالی کی عملی کوششوں اور موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں بدامنی کے ایسے واقعات نہیں ہوئے جیسے آج ہورہے ہیں۔

‏دوسری جانب اقتدار پر قابض موجودہ حکمرانوں نے افغانستان میں نئی بننے والی حکومت سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ بلکہ چالیس سال کی مہمان نوازی کے بعد جس طریقے سے افغان پناہ گزینوں کو بے عزت کر کے ملک بدر کیا گیا وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ بلاول بھٹو ایک سال سے زائد وزارتِ خارجہ کے منصب پر براجمان رہا اور تمام دنیا گھومنے کے باوجود، تاریخ کے اس انتہائی اہم موڑ پر ایک مرتبہ بھی کابل نہیں گیا اور نہ ہی افغان حکومت سے تعلقات کی بہتری کیلئے رابطہ کیا۔

‏دیرپا قیامِ امن کے لیے ضروری ہے کہ اس معاملے کو بڑے تناظر میں دیکھا جائے، تمام فریقین مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے معاملات حل کریں۔ میں پُرامید ہوں کہ خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی سے نئی شروعات ہوں گی۔ عوامی نمائندوں، جرگوں اور قبائل سے معاونت حاصل کی جائے گی، دہشتگردی کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام فریقین بات چیت کے ذریعے معاملہ فہمی سے دیرپا حل دریافت کریں گے۔ مجھے پوری توقع ہے کہ میری ہدایات کے عین مطابق نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میرے ویژن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کی روشنی میں وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا میں امن کے بہترین فارمولے پر عمل کروانے اور دیر پا امن کے قیام میں بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔”

08/10/2025

ویلکم سہیل آفریدی

08/10/2025

جیل سے رہائی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے خصوصی ملاقات کی اور دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نائب صدر سندھ و ٹکٹ ہولڈر پی ایس-66 حاجی محمد الطاف نظامانی صاحب، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈیویژن حیدرآباد آفتاب نظامانی صاحب، سابقہ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان شاہجہان عباسی صاحب، سابقہ نائب صدر ڈسٹرکٹ ملک اسد صاحب، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن ڈیویژن حیدرآباد کے سابقہ سیکریٹری جنرل کبیر کولاچی صاحب اور انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کے صدر مجید نظامانی صاحب شامل تھے

07/10/2025

پاکستان تحریکِ انصاف کے سرجانی کے دوستوں نے ملاقات کی اور جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی۔

07/10/2025

نواب شاہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان اور فارم 45 پر کامیاب صوبائی اسمبلی کے امیدواران کی وفد کی صورت میں ملاقات۔

عنایت علی رند صاحب، رانا تابش، مخاشین اعوان، نظر پٹھان، لطیف رند، اختیار تنیو، گل محمد جونو، کرم علی رند اور اقبال چانڈی...
07/10/2025

عنایت علی رند صاحب، رانا تابش، مخاشین اعوان، نظر پٹھان، لطیف رند، اختیار تنیو، گل محمد جونو، کرم علی رند اور اقبال چانڈیو سمیت نواب شاہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان اورفارم 45 کامیاب صوبائی اسمبلی کے امیدواران نے وفد کی شکل میں ملاقات کی۔

میرے کلاس فیلو مصری خان کی والدہ کے انتقال پر مصری خان اور ایڈوکیٹ ایوب سے تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس م...
07/10/2025

میرے کلاس فیلو مصری خان کی والدہ کے انتقال پر مصری خان اور ایڈوکیٹ ایوب سے تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

ہمارے بہت ہی محترم اور پیارے دوست حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی، اللہ تعالی ان کے درج...
07/10/2025

ہمارے بہت ہی محترم اور پیارے دوست حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی عبدالرحمن صاحب اور اس کی پوری فیملی کو صبر اور استقامت نصیب فرمائے

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کی پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی سے اہم ملاقات۔پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے ...
06/10/2025

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کی پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی سے اہم ملاقات۔
پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سچائی، عدل اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف بینرز بھی آویزاں کیے گئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ 🇵🇸🤝

06/10/2025

نعیم الرحمن 2018 میں عمران خان کے اس ورکر نے تمھیں الیکشن ہرایا تھا اس لیے کہ کراچی کے لوگ آپ کی منافقت سے واقف تھے فلسطین کے لئے جعلی نعرے لگا کر لوگوں کی ہمدردیاں لینے کئ کوشش نہ لرو سینیٹر مشتاق کے لئے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟؟؟؟؟

رہائی کے بعد مبارکبادوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
06/10/2025

رہائی کے بعد مبارکبادوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

جیل سے رہائی کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی، سانگھڑ اور نوابشاہ سمیت مختلف علاقوں سے دوست اور چاہنے والے مبارکب...
06/10/2025

جیل سے رہائی کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی، سانگھڑ اور نوابشاہ سمیت مختلف علاقوں سے دوست اور چاہنے والے مبارکباد دے رہے ہیں اور محبت و خلوص کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Address

Manghophir Road, MPR Colony Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atta Ullah Advocate Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share