Jazba News

Jazba News Pakistan Zindabad...

The Jazba News Network is a Web news and documentary network focused on providing independent and uncompromising journalism to promote the youth. Our staff, in collaboration with courageous journalists around the globe, will investigate report and debate stories on the critical issues of our times.

29/04/2014

Pakistani Branded Dress lawn,cotton,Shefon Suits,Kurtis,Shefoon or net Gown...

12/11/2012
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع حیدری مارکیٹ بوہری محلے میں بم دھماکوں کی سخت تری...
18/09/2012

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع حیدری مارکیٹ بوہری محلے میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قراردیا ہے ۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حیدر ی مارکیٹ بم دھماکے کھلی بربریت ہیں اور دہشت گرد عناصرشہر میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے ملک میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد عناصر ملک دشمن ہیں جنہیں شہر کا امن ایک آنکھ نہیں بہارہا ہے یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے شہر کے امن کو سبوتاژ کررہے ہیں ۔ الطا ف حسین نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالے افراد کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی سمیت زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔
الطاف حسین نے صد رِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویر اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، گورنرسندھ ڈاکٹر عشر ت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدری مارکیٹ بوہری محلے میں بم دھماکوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبر تناک سزادی جائے شہریوں کی جاں و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی می...
18/09/2012

جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا ۔ دھماکوں کے بعد حیدری شاپنگ سینٹر میں بھگڈر مچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے دھماکے کے کچھ دیر بعد دوسرا دھماکہ ہوا، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دھماکے کےبعد عباسی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ دھماکے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق دھماکا حیدری میں شاپنگ سنٹر کے پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور جائے وقوعہ پر کھڑی دو گاڑیاں اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ دوسرا دھماکا ریت میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ قریبی کاروباری مراکز بند ہو گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ چھتیس گھنٹوں میں کراچی میں تخریب کاری کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں ۔

کراچی…سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالکان شاہد بیلہ ...
12/09/2012

کراچی…سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالکان شاہد بیلہ اور ارشد بیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔صوبائی ویزیر اطلاعات نے بلدیہ ٹاوٴن میں متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا اور افسران سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے گا۔شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ ابتدائی طورپر معلومات کے مطابق فیکٹری کے دروازے بند کردیئے جانے کے باعث اتنا جانی نقصان ہوا۔

کراچی… کراچی میں گذشتہ روز فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد246ہو گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر کے مطا...
12/09/2012

کراچی… کراچی میں گذشتہ روز فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد246ہو گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر کے مطابق 71افرادکی لاشیں جناح اسپتال، 95 لاشیں عباسی اسپتال اور 80سول اسپتال پہنچائی گئیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی تاہم اب تینوں اسپتال سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی روشن علی شیخ کے مطابق فیکٹری کی پوری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اب بھی حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ کتنے لوگ اندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ اور آخری منزل تک تا حال رسائی نہیں ہوئی۔ ادھر صوبائی وزیر صنعت روٴف صدیقی کے مطابق فیکٹری کے مالکان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا اور انہیں ملک سے فرار نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5، 5لاکھ فی کس اور زخمیوں کو2، 2لاکھ روپے دینے ہونگ

Address

Saddar Town
Karachi
74400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jazba News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jazba News:

Share