Karachinewsupdate

Karachinewsupdate Media/News/Publishing

کراچی یونیورسٹی روڈ مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کے لیے ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔ ٹرانس کراچی کے اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصو...
05/09/2026

کراچی یونیورسٹی روڈ مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کے لیے ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔ ٹرانس کراچی کے اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس میں ایف ڈبلیو او نے یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین 15ستمبر تک کھولنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ موسمیات فلائی اوور بھی مکسڈ ٹریفک کے لیے 20 ستمبر تک مکمل کرکے کھول دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ حسن اسکوائر سے نیپا پل تک بائیں جانب کی سڑک ستمبر کے تیسرے ہفتے میں کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف ڈبلیو او حکام کا کہنا ہے کہ حسن اسکوائر سے نیپا تک سڑک کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ نئی سیوریج لائن کی تنصیب ہےجبکہ یونیورسٹی روڈ کے اطراف عمارتوں کے لیے نئی سیوریج لائن بچھائی جارہی ہے۔ ٹرانس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈلائن منصوبے پر مختلف مقامات پر متعدد آن گراؤنڈ چیلنجز کا سامنا ہے، اس کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں جبکہ انتظامیہ نے ایف ڈبلیو او کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روک دیا۔ نیپرا نے حکم نامہ عمل درا...
02/09/2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روک دیا۔ نیپرا نے حکم نامہ عمل درآمد کے لیے سی ای اوکے الیکٹرک کو ارسال کر دیا ہے اورایک ماہ کے اندر کے الیکٹرک سے جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نیپرا نےاپنے حکم میں کہا کسی فیڈر پر چوری یا نادہندگی کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہیں کی جا سکتی۔

02/09/2026
کراچی  میں صدر بوہری بازار، نمکو کارنر کے پاس عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ...
31/08/2026

کراچی میں صدر بوہری بازار، نمکو کارنر کے پاس عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی ہدایت جاری کردیں۔ کے ایم سی نے تمام طبی اداروں اور اسپتالوں میں...
27/08/2026

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی ہدایت جاری کردیں۔ کے ایم سی نے تمام طبی اداروں اور اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا فوری جائزہ لیا جائے، مناسب تعداد میں فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی یقینی بنائے جائے اور وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز، اسٹورز، کچن میں فائر ایکسٹنگوئشرز نصب کیے جائیں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اسپتالوں میں فائر الارم اور فائر ڈیٹیکشن سسٹم کی فعالیت یقینی بنائی جائے جبکہ ہنگامی اخراج کے راستے اور باہر جانے والے راستے ہر وقت کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

27/08/2026

نیپال:
ہزاروں افراد مٹی تلے زندہ دفن ہو گئے اور دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہر کوئی اس بات پر حیران ہے کہ بغیر بارش کے یہ سیلاب کیسے آ گیا؟
چند ہی لمحوں میں، شدید اور اچانک آنے والے سیلاب نے سب کچھ بہا دیا اور دیہات غائب ہو گئے؛ انسانی تاریخ کی ایک عظیم ترین تباہی رونما ہو رہی ہے!

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر کو شاہراہِ فیصل پر روڈ شو اور میوزیکل پرفارمنس ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے...
25/08/2026

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر کو شاہراہِ فیصل پر روڈ شو اور میوزیکل پرفارمنس ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ 25اگست کو فریئر ہال میں گرینڈ بازار، ثقافتی ڈانس شو اور خواتین کے اسٹالز لگائے جائیں گے، 27اگست کو سفاری پارک میں فیملی فیسٹیول، ٹیلنٹ ہنٹ اور میوزیکل نائٹ ہوگی، انٹری مفت ہوگی اور 28 اگست کو سی ویو سے دو دریا تک سائیکل ریلی اور خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد ہوگا۔ مئیر کراچی نے مزید بتایا کہ 4 ستمبر کو سفاری پارک میں فیملی میوزیکل اینڈ کڈز فیسٹیول کا انعقاد ہوگاجبکہ 5 ستمبر کو شاہراہِ فیصل پر روڈ شو اور میوزیکل پرفارمنس ہوگی جبکہ 7 ستمبر کو سلام کراچی فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

Address

Karachi
Karachi
75280

Telephone

+923122443786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachinewsupdate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share