
14/07/2025
زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان، ایران اور عراق نے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تہران میں سہ ملکی وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے، زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، گروپ آرگنائزر سسٹم سے غیر قانونی طور پر عراق اور ایران جانے والوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔