
13/08/2024
۷ صفر المظفّر، مجاہدِ ملّت، ضیغم الاسلام، حضرت علّامہ مولانا عبد الستار خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا یومِ وصال ہے۔ آپ عالمِ اسلام کے ایک عظیم رہ نما تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان، تحریکِ نظامِ مصطفیٰ ﷺ، اور تحریکِ ختمِ نبوّت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ قائدِ اعظم محمّد علی جناح رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی خدا داد قابلیت کی وجہ سے آپ کو بہت عزیز رکھتے تھے۔ ۱۹۵۳ء کی تحریکِ ختمِ نبوّت میں جب قائدین گرفتار کر لیے گئے تو حضرت نے مسجد وزیر خان، لاہور کو مرکز بنا کر تحریکِ ختمِ نبوّت کی قیادت سنبھالی، اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دم توڑتی تحریک میں اس طرح جان ڈالی کہ حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہو گیا۔ آپ ایک متبحّر عالمِ دین اور عارفِ حق شناس تھے۔ آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ دینِ مصطفیٰ ﷺ کی تبلیغ، اور اسلام کے احیاء و سر بلندی کے لیے صرف ہوا۔ ۲ مئی ۲۰۰۱ء کو ۸۹ برس کی عمر میں وصال فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک میاں والی، پنجاب میں واقع ہے۔ اللہ عزّ و جل اپنے اس پیارے کے صدقے ہم سب پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔