15/05/2025
السلام علیکم
پیارے دوستوں اور بھائیوں ہم روز غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے روتے ہیں کہ ان پر ظلم ہورہاہے اور رونا بھی چاہیے کیونکہ مسلمان مسلمان بھائی بھائی ہوتا ہے
لیکن یہ جو پاکستان میں مسلمان مسلمان کا دشمن بن گیا ہے اس کے لیے کون روئے گا جتنے بھی منتخب نمائندے ہے سب آرام سے اے سی میں بیٹھ کر گپ شپ لگا رہے ہوتے ہیں اور غریبوں کو ظالموں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے کیا تم لوگوں سے قیامت کے دن اس کے بارے میں سوال نہیں ہوگا کہ ووٹ لینے کے لیے تو پیش پیش تھے لیکن جب ظالم اور جابر غریبوں پر ظلم کر رہے تھے اور 12 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی بچے گرمی میں جلس رہے تھے بزرگ گھرو میں بیمار پڑے تھے اور خواتین آنسو بہا رہی تھی اور گھر کی چاردیواری آگ برسارہی تھی تو کیا ان سب کی بددعاؤ سے تم بچ سکو گے کل قیامت کے دن ان سب کا ہاتھ ہوگا اور تمہارا گریبان کیونکہ تم نے اپنے آپ کو خود چننے کے لیے آگے کیا ہے کہ میں کرسکتا ہو
ہم تو آج برداشت کرلینگے لیکن کیا کل تم قیامت کے دن برداشت کرسکوں گے کیونکہ اللّٰه کے ہا دیر ہے اندھیر نہیں