NTV Digital

NTV Digital Pakistan’s Real Stories 🇵🇰
Food 🍔 | Business 💼 | Viral Updates 🔥
Vlogs 📷 | Public Opinions 🎤

Supporting Local Brands 📈
Inbox for Promotions 📩

18/09/2026

نجومی نے ہاتھ کی لکیریں دیکھیں، کہا 5 سال تکلیف ہے… پھر عادت ہوجائے گی 😅⛽

18/09/2026

14 دن گزرنے کے بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکے 🥲

کراچی میں 15 سالہ معصوم حافظ روشن خان کے قتل کے خلاف اور انصاف کے حصول کے لیے شدید احتجاج اور آواز بلند کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

゚

کراچی پولیس بھی سی سی ڈی پنجاب کے راستے پر سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک،...
17/09/2026

کراچی پولیس بھی سی سی ڈی پنجاب کے راستے پر

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، پولیس افسر گولی لگنے سے زخمی۔

ملزم کو آلہ قتل (سریا) کی نشاندھی و برآمدگی کے لئے پولیس حراست میں موقع پر لیکر گئے تھے

پولیس افسر و اہلکار آلہ قتل (سریا) ڈھونڈنے میں مصروف تھے تو ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس اہلکار کا پستول نکال لیا۔

ملزم نے فرار کی کوشش کے دوران چھینے گئے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ASI نعمان شیخ گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

ساتھی پولیس افسر کی حفاظت خود اختیاری میں کی گئی جوابی فائرنگ سے ملزم محمد ہمایوں خان ولد حسن خان موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ملزم سے پولیس اہلکار کا چھینا گیا پستول قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل (سریا) بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ہی ڈی آئی جی ویسٹ نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی

17/09/2026

منگلا نہر میں سنگدل والد نے تین بچوں کو پھینکنا، پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا، ریسکیو ٹیموں کا بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری، پولیس کی تحقیقات بھی جاری

برانڈڈ شاپنگ بیگ کے 30 روپے لینے پر کھاڈی کو 50 ہزار روپے جرمانہپشاور کی خاتون شہری شفق عامر نے کپڑوں کے مشہور برانڈ ’کھ...
17/09/2026

برانڈڈ شاپنگ بیگ کے 30 روپے لینے پر کھاڈی کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پشاور کی خاتون شہری شفق عامر نے کپڑوں کے مشہور برانڈ ’کھاڈی‘ سے 7 ہزار روپے کے کپڑے خریدے۔ بل کی ادائیگی کے وقت انہیں معلوم ہوا کہ شاپنگ بیگ کے 30 روپے بھی بل میں شامل کیے گئے ہیں۔

شفق عامر نے اعتراض کیا کہ بیگ پر کھاڈی کا نمایاں لوگو اور نام موجود ہے، جس سے برانڈ کی تشہیر بھی ہوتی ہے، تو پھر اس کی قیمت صارف سے کیوں وصول کی جا رہی ہے؟ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ان کی پالیسی ہے۔

خاتون نے کھاڈی کو قانونی نوٹس بھیجا، تاہم کمپنی اپنے مؤقف پر قائم رہی۔ بعد ازاں شفق عامر نے پشاور کی کنزیومر کورٹ میں 30 روپے کی واپسی اور ہرجانے کے لیے مقدمہ دائر کر دیا۔

کھاڈی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ قانون میں شاپنگ بیگ مفت فراہم کرنے کی کوئی پابندی نہیں۔ کمپنی کے مطابق بیگ ماحول دوست مٹیریل سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر لاگت آتی ہے، اس لیے اس کی قیمت وصول کرنا جائز ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ خاتون کو مفت پلاسٹک بیگ کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے کاغذی بیگ کا انتخاب کیا۔

پشاور کی کنزیومر کورٹ کے جج نصراللہ خان گنڈاپور نے 16 ستمبر 2026 کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کی شکایت منظور کر لی۔

عدالت نے قرار دیا کہ کھاڈی نے کپڑوں کی خریداری کے علاوہ شاپنگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنے کا اعتراف کیا، جو رسید سے بھی ثابت ہے۔ عدالت کے مطابق صارف کو خریداری کے سامان کے لیے عام بیگ مفت فراہم کیا جانا چاہیے، جبکہ برانڈڈ بیگ کی قیمت وصول کرتے ہوئے اسی بیگ پر برانڈ کا نمایاں لوگو موجود ہونا ایک غیر منصفانہ تجارتی عمل کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے کھاڈی کو شاپنگ بیگ کے 30 روپے واپس کرنے کے علاوہ خاتون کو ذہنی اذیت اور مقدمہ بازی کی زحمت کے ازالے کے لیے 25 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ غیر منصفانہ تجارتی عمل پر مزید 25 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

یوں عدالت کے فیصلے کے تحت کھاڈی کو مجموعی طور پر 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ شاپنگ بیگ کی 30 روپے کی رقم بھی واپس کی جائے گی۔

منگلا  نہر میں تین بچوں کو لہڑی پل سے نہر میں پھینکنے کا دعویٰ، والد پولیس کے سامنے پیش(سجاد جرال سے)جہلم کے علاقے قاضی ...
17/09/2026

منگلا نہر میں تین بچوں کو لہڑی پل سے نہر میں پھینکنے کا دعویٰ، والد پولیس کے سامنے پیش
(سجاد جرال سے)
جہلم کے علاقے قاضی چک میں ایک افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاضی چک کے رہائشی ذیشان فاروق نے تھانہ منگلا کی حدود میں واقع لہڑی پل سے اپنے تین بچوں کو نہر میں پھینکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ واقعے کے بعد مذکورہ شخص خود تھانہ منگلا کنٹ پہنچا، جہاں اس نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے اپنے بچوں کو پل سے نیچے پھینک دیا ہے۔ تاہم، ابھی یہ حتمی طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ بچوں کے ساتھ اصل میں کیا واقعہ پیش آیا اور آیا انہیں دریا میں پھینکا گیا یا نہیں۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دریا میں بچوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پھیلنے پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی، جبکہ علاقے میں شدید تشویش اور غم کی کیفیت پائی جا رہی ہے
مبینہ طور پر لاپتا بچوں میں 8 سالہ فجر ذیشان، 5 سالہ عمر ذیشان اور 3 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مزید حقائق تفتیش اور ریسکیو آپریشن کی پیش رفت کے بعد سامنے آئیں گے

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7ڈی میں گزشتہ دو دن قبل خاتون مہوش اور اُنکے تین بچوں کے قا_تل ہمایوں کو کل رات گرفتار کیا گیا...ملزم ...
17/09/2026

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7ڈی میں گزشتہ دو دن قبل خاتون مہوش اور اُنکے تین بچوں کے قا_تل ہمایوں کو کل رات گرفتار کیا گیا...
ملزم نے اس اندوہناک واردات کا اعتراف جُرم کیا...

ملزم متاثرہ فیملی کا سربراہ دانش کا سگا بہنوئی ہے۔ واردات والے دن نیو کراچی میں موجود اپنے گھر پے ہی موبائل فون آف کیا اور اپنی بائیک بھی گھر پر کھڑی کی...
بذریعہ چنگچی یہ نیو کراچی سے سرجانی ٹاؤن دن ایک بجے پہنچا...

ملزم ڈیڑھ سال قبل اسی گھر میں فرسٹ فلور پر رہائش پذیر تھا.. کسی وجوہات کی بناء پر سالے دانش نے گھر سے نکال دیا تھا...

ملزم کے بقول وقوعے والے دن یہ جب پہنچا تو مقتولہ خاتون مہوش نے چائے وغیرہ پلائی اور اپنے ضروری کام سے مارکیٹ سے سامان بھی منگوایا... بعد ازاں مہوش کی چھوٹی بیٹی کی موجود میں اسکی نیت خراب ہوئی اور اسکا ارادہ تھا کہ کسی طرح خاتون کیساتھ فزیکل ہوا جائے... خاتون کے انکار اور شور شرابہ کرنے پر سریے کے پے درپے وار کرکے مہوش کا ق _ تل کیا....

پھر مہوش کی سب سے چھوٹی بیٹی کو دیوار پر مارکر بیہوش کیا...
جب تک ملزم نے گھر سے تمام شواہد کو مٹایا تب تک مہوش کے بڑے بچے بھی مدرسے سے آچکے تھے... ملزم نے اس خوف سے کہ یہ پکڑا نہ جائے... بڑے بچوں کو بھی سریے کے وار سے شہید کردیا...

شام 6بجے جب یہ وقوعے والے گھر سے نکلا تو اسے پڑوسی نے نکلتے ہوئے دیکھ لیا تھا...
اسی عینی شاہد کے بیان پر ملزم ہمایوں پولیس کی تفشیش کے دائرے میں آیا۔

اس سارے واقعے میں ہمیں ایک سبق یہ ملتا ہیکہ اپنی غیر موجودگی میں کبھی اپنے گھر کسی رشتے دار کو تن تنہاء آنے کی اجازت نہ دی جائے...

حیرت کی بات یہ ہیکہ مقتولہ مہوش کے موبائل-فون وقوعے کیبعد بھیڑ جمع ہونے پر کسی محلے دار نے چوری کیا ہے۔ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ جس گھر میں چار چار لاشیں پڑی تھی وہاں بھی کوئی شخص چوری سے باز نہ آیا...

آلہ قتل وہ سریا بھی ملزم نے نالے میں پھینکا تھا جو کہ اب تک برآمد نہ ہوسکتا...

قتل کی یہ واردات بظاہر تو ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہیکہ آیا مجرم پہلے بھی اکیلا آیا جایا کرتا تھا یا نہیں...

معاشرے میں پھیلی بے راہ روی سے ایک خوشیوں بھرا گھر اجڑ گیا... یقینا اس سانحے سے بچاجاسکتا تھا... اگر شرعی پہلو سے گھر کا ماحول روا رکھا جارہا ہوتا۔

17/09/2026

سرجانی میں قتل ہونے والی خاتون اور تین بچوں کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔۔

゚

پشاور: کرائے دار کے گھر مبینہ زیادتی، چار ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکپشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں کرائے دا...
11/09/2026

پشاور: کرائے دار کے گھر مبینہ زیادتی، چار ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں کرائے دار کے گھر میں مبینہ طور پر گھس کر خواتین سے زیادتی اور اہلِ خانہ کو یرغمال بنانے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 6 ستمبر کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب چار مسلح افراد دیوار پھلانگ کر ایک کرائے دار کے گھر میں داخل ہوئے۔ ملزمان میں مکان مالک بھی شامل تھا۔

پولیس کے مطابق گھر میں کرائے دار اپنی دو بیویوں، ایک بیٹے اور ایک کم عمر بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ ملزمان نے اہلِ خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، کرائے دار اور اس کے بیٹے کو ایک کمرے میں باندھ دیا، جبکہ دونوں خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک خاتون کے ساتھ تین جبکہ دوسری کے ساتھ ایک ملزم نے مبینہ زیادتی کی۔ واقعے کے دوران کم عمر بچی کو بھی مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا، جس کے بعد اسے بھی اس کے والد اور بھائی کے ساتھ باندھ دیا گیا۔

ملزمان جاتے ہوئے گھر سے موبائل فون اور دیگر سامان بھی لے گئے۔ متاثرہ خاندان نے واقعے کے چند گھنٹوں بعد پیدل تھانہ رحمان بابا پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے اسلحہ جبکہ متاثرہ خاندان سے لوٹا گیا موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک کیے جانے کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے شاید یہ سمجھا تھا کہ مکان مالک ہونے اور خاندان کو خوفزدہ کرنے کی وجہ سے متاثرین پولیس سے رابطہ نہیں کریں گے، تاہم متاثرہ خاندان نے چند ہی گھنٹوں میں پولیس سے رابطہ کرکے واقعے کی اطلاع دے دی۔

وراثتی زمین بیچ کر بس خریدنے کے مشورے پر بجاش نیازی کا اہم جواببجاش نیازی نے ایک مداح کو وراثتی زمین فروخت کرکے ٹرانسپور...
10/09/2026

وراثتی زمین بیچ کر بس خریدنے کے مشورے پر بجاش نیازی کا اہم جواب

بجاش نیازی نے ایک مداح کو وراثتی زمین فروخت کرکے ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اہم مشورہ دے دیا۔

ایک مداح نے بجاش نیازی سے درخواست کی کہ وہ اپنے والد سے وراثت میں ملنے والی زمین فروخت کرکے ایک بس خریدنا چاہتا ہے اور پوچھا کہ کیا وہ اپنی بس بجاش نیازی کی کمپنی کے کسی روٹ پر چلا سکتا ہے؟

بجاش نیازی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے برادرانہ مشورہ دے رہے ہیں کہ باپ دادا سے وراثت میں ملنے والی زمین فروخت کرکے منافع کمانے کی امید نہ رکھی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہیہ اور مشینری ہر شخص کو راس نہیں آتی، جبکہ انہوں نے گزشتہ 25 سال کے دوران ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے اپنی زمینیں فروخت کرکے بسیں خریدیں، لیکن بعد میں کاروبار میں نقصان اٹھا کر خالی ہاتھ گھر واپس گئے۔

بجاش نیازی نے مداح کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرانسپورٹ کا شوق ہے تو وہ ان کے پاس آئے، وہ اسے لیز یا بینک کے ذریعے گاڑی دلوانے اور اسے روٹ پر چلوانے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور باپ دادا سے وراثت میں ملنے والی زمین فروخت کرکے ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک بننے کا خواب نہیں دیکھنا چاہیے، کیونکہ یہ فیصلہ مستقبل میں بہت مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔

Address

Karachi
75120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NTV Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NTV Digital:

Shortcuts

Share