NIBS Publications

NIBS Publications Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NIBS Publications, Book & Magazine Distributor, Shop #213, Book Mall, Urdu Bazar, Karachi.

اسپیشل سنڈے آفرمبادیاتِ فلسفہاصل قیمت 1000 روپےرعایتی قیمت 700 روپے مع ڈاک خرچحصول کے لئے میسنجر یا وٹس ایپ (03433210787...
30/11/2025

اسپیشل سنڈے آفر
مبادیاتِ فلسفہ
اصل قیمت 1000 روپے
رعایتی قیمت 700 روپے مع ڈاک خرچ
حصول کے لئے میسنجر یا وٹس ایپ (03433210787) پر رابطہ کیجئے
یہ آفر صرف آج شام تک ہے۔

28/11/2025

بائبل کا تصورِ الوہیّت
(A History of the Idea of God)

بظاہر یہ چھوٹی سی نظر آنے والی کتاب اپنے مواد کے اختصار لیکن جامعیّت کے لحاظ سے بیک وقت یہودی و مسیحی تصوّرِ خدا کی ابتدا، ارتقاء اور کمالیّت کا پورا نقشہ قاری کے سامنے رکھ دیتی ہے۔ اس کو پڑھنے کے بعد آپ کو یہودی یا مسیحی تصوّرِ الوہیت پر کسی قسم کی تشنگی نہ رہے گی۔

اپنی کاپی آج ہی محفوظ کروا لیجئے۔ قیمت ڈاک خرچ سمیت صرف 450 روپے
رابطہ کے لئے میسنجر، وٹس ایپ یا کال کیئے: 03433210787، 03022347657

From WhatsApp;
30/10/2024

From WhatsApp;

پانچ سو کے قریب صفحات پر پھیلی ہوئی اِس کتاب میں کارل مارکس اور فریڈرک انگلز کے کئی مضامین اردو میں ترجمہ کئے گئے ہیں۔ ع...
28/10/2024

پانچ سو کے قریب صفحات پر پھیلی ہوئی اِس کتاب میں کارل مارکس اور فریڈرک انگلز کے کئی مضامین اردو میں ترجمہ کئے گئے ہیں۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کارل مارکس اور اس کے پیرو مذہب کے خلاف تھے۔ لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ در اصل وہ مذہب کے خلاف نہ تھے۔ بلکہ جس طرح مارکس نے کائنات کی موجودہ صورتحال کو بدلنے پر زور دیا، بالکل اُسی طرح وہ مذہب کو بھی یکسر نئی شکل و صورت اور معنی و مفہوم دینا چاہتا تھا۔ اس کتاب میں جو مضامین شامل کئے گئے ہیں، وہ سب مذہب اور الہٰیات کے متعلق ہیں۔ ان میں سے چند ایک کے عناوین یہ ہیں؛
1۔ مقدّس خاندان
2۔ نئے دور کا مذہب
3۔ چرچ مخالف تحریک
4۔ برونو بوئر اور ابتدائی مسیحیت
5۔ کتابِ الہام (یوحنا عارف کا مکاشفہ)
6۔ ابتدائی مسیحیت کی تاریخ

کتاب قابلِ مطالعہ ہے۔ مترجم نے بڑا رواں اور شُستہ ترجمہ کیا ہے، جسے پڑھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ترجمہ کم اور ان کی طبع زاد تخلیق زیادہ ہے۔ یعنی بڑا با محاورہ ترجمہ کیا گیا ہے۔

جو احباب فلسفے کے ساتھ ساتھ تھوڑا بہت مذہب اور اِلہٰیات سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں، میں اُن کو اِس کتاب کے مطالعہ کی سفارش کرتا ہوں۔

مانو یا نہ مانو۔ آپ کا عقیدہ اپنی انتہا میں مادّیت پرستی کی ایک مذہبی شکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ یورپ کی شہریت کے لئے بھاگ...
25/10/2024

مانو یا نہ مانو۔ آپ کا عقیدہ اپنی انتہا میں مادّیت پرستی کی ایک مذہبی شکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ یورپ کی شہریت کے لئے بھاگتے ہو۔ کیونکہ وہاں کی کرنسی یہاں کے روپے پر بھاری ہے۔ وہاں کے قوانین غیر مذہبی ہیں۔ وہاں کوئی مذہبی شریعت نافذ نہیں۔
آپ کے بشپ شرابی ہیں۔ آپ کے سیاسی نمائندے زانی ہیں۔ آپ ایک مخلوط عبادت پر یقین رکھتے ہیں۔
یسوع نے مادّہ پرستی سے متضاد تعلیم دی، لیکن آپ کی ساری جد و جہد مادّی مفادات کے لئے ہے۔ مسیح نے کہا دشمنوں سے بھی پیار کرو اور ان کے لئے دعا کرو۔ لیکن آپ کہتے ہو کہ "سلام بھی نہیں کرنا چاہئے"۔
مقدّس پولوس نے تو غریب مسیحیوں کی مدد کے لئے چندہ جمع کیا۔ لیکن آپ ویزے اور اسائلم کے لئے جمع کرتے ہو۔ اُس نے کہا کہ تم اس دنیا میں مسافر ہو، اور تمہارا اصل وطن آسمانی یروشلیم ہے۔ لیکن آپ نے اصل وطن امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو بنا رکھا ہے۔
یسوع نے کہا تھا کہ "اپنی صلیب اٹھا اور میرے پیچھے چل"۔ لیکن آپ کہتے ہو کہ ہماری صلیب یسوع نے اٹھا لی، اب ہم کس بات کا کشٹ کریں؟ ہم آزاد ہیں۔
ہاں! شاید مادر پدر آزاد بھی۔
اتھناسیوس نے کہا تھا کہ "جو اس عقیدے کو وں نہ مانے، اُس پر لعنت پھٹکار"۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنے عقیدے سے الگ عقیدہ رکھنے والے تمام انسانوں سے نفرت ہے۔ کہنے کو تو آپ کہتے ہو کہ "ہمارا خدا محبت کا خدا ہے"۔ لیکن آپ کا عمل اس بات کے منافی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کا اصل خدا "نفرت کا خدا" ہے۔

Address

Shop#213, Book Mall, Urdu Bazar
Karachi

Telephone

+923433210787

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NIBS Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NIBS Publications:

Share