66 News

66 News basically. its a page about news we want to discoverd truth throw this page we cover every aspect of

15/07/2025

ایبٹ آباد ہرنو دوڑ سے براہ راست |حذیفہ کاشان علی| کے ساتھ

15/07/2025

لنگڑہ حویلیاں ڈھمتوڑ باس پاس سے لائیو نشریات

ایبٹ آباد  میں تین کلومیٹر دوڑ مقابلہ ایریا: کالا پل نواں شہر تا لیڈی گارڈن ایبٹ ابادزیر نگرانی: پاکستان روڈ رنرز ایبٹ ا...
12/07/2025

ایبٹ آباد میں تین کلومیٹر دوڑ مقابلہ

ایریا: کالا پل نواں شہر تا لیڈی گارڈن ایبٹ اباد
زیر نگرانی: پاکستان روڈ رنرز ایبٹ اباد

12/07/2025

:ایبٹ آباد
ایبٹ آباد زیادتی کیس: وکلاء برادری کا مؤقف — انصاف تک مظلوم خاندان کے ساتھ، خدمات بلا معاوضہ جاری رہیں گی

تھانہ میرپور زیادتی کیس میں وکلاء برادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، اور وہ مظلوم خاندان کے ساتھ انصاف کی آخری حد تک کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کیس کی تفتیش درست سمت میں جاری ہے، اور اب جبکہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ہو چکا ہے، اس مرحلے کا بھی مکمل قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

وکلاء برادری نے واضح کیا کہ ہماری تمام خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں، اور متاثرہ خاندان کو ہر فورم پر بھرپور قانونی سہولت دی جائے گی۔

بیان کے آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ افواہوں سے گریز کریں اور عدلیہ و قانون پر اعتماد رکھیں، کیونکہ یہ صرف ایک خاندان نہیں، بلکہ پورے معاشرے کا مقدمہ ہے۔

09/07/2025

ایبٹ آباد:
13 سالہ معصوم بچی پر درندگی اور اس کے بہیمانہ قتل کے خلاف سابقہ ایم این اے و صدر وومن ونگ ہزارہ ریجن عظمیٰ ریاض جدون صاحبہ کی جانب سے اظہار افسوس

08/07/2025

ایبٹ آباد میں بارش کے شروع ہوتے ہی انتظامیہ کا پول کھلنے لگا ڈی سی صاحب ، اے سی صاحب فوٹو سیشن تک ہی محدود

خدارا باہر نکلے اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سانحہ پیش آئے.

ایبٹ آباد ،تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمان کی ہدایت پر بلڈنگ برانچ نے پٹواری ٹی ایم اے ایبٹ آب...
07/07/2025

ایبٹ آباد ،
تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمان کی ہدایت پر بلڈنگ برانچ نے پٹواری ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ہمراہ نواں شہر میں سرکاری راستے سے قبضہ ختم کروا کر سرکاری راستے کو واگزار کروا دیا.

ایبٹ آباد  تھانہ میرپور پولیس کی کاروائی، 13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار ،   س...
05/07/2025

ایبٹ آباد

تھانہ میرپور پولیس کی کاروائی، 13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار ،

سمندر کھٹہ نگری بالا کے رہائشی شخص کی رپورٹ کے مطابق اسکی 13 سالہ بیٹی جو پچھلے کچھ عرصہ سے حبیب اللہ کالونی سٹریٹ نمبر 9 میں ملزم حارث لطیف ولد شاہد لطیف کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی ، جسے گزشتہ رات ملزم نے تشدد کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا جس پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے میرپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 302/376 پی پی سی 53 سی پی اے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

ایبٹ آباد میں درندگی کی انتہا! 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، مالک مکان گرفتار۔ایبٹ آباد  ایبٹ آبا...
05/07/2025

ایبٹ آباد میں درندگی کی انتہا! 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، مالک مکان گرفتار۔

ایبٹ آباد ایبٹ آباد کے پرامن ماحول کو اُس وقت ہلا کر رکھ دیا گیا جب حبیب اللہ کالونی گلی نمبر 9 میں ایک 13 سالہ معصوم گھریلو ملازمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ملزم مکان مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔

04/07/2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےخیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ۔پولنگ 21 جولائی کو ہو گئی ۔۔

04/07/2025

مانسہرہ ایئرپورٹ کا منصوبہ ڈی آئی خان منتقل۔

04/07/2025

ایبٹ آباد: لیڈی گارڈن میں پتنگ بازی عروج پر، موٹر سائیکل سواروں کی زندگی خطرے میں۔

کینٹ پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

ایبٹ آباد کے شہری علاقے لیڈی گارڈن میں پتنگ بازی کا سلسلہ زوروں پر ہے، جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ گلے پر ڈور پھرنے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، لیکن کینٹ پولیس کی خاموشی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے اور پتنگ بازی پر مؤثر پابندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Address

Karachi
<<NOT-APPLICABLE>>

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 66 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share