The X News

The X News True News

کراچی: پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے کراچی الیکٹرانک کا تاجر وقاص جاں بحق، پریڈی تھانے کے باہر تاجروں کا احتجاج...
08/02/2025

کراچی: پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے کراچی الیکٹرانک کا تاجر وقاص جاں بحق، پریڈی تھانے کے باہر تاجروں کا احتجاج جاری، روڈ بلاک، تاجروں نے احتجاجاً مارکیٹیں بند کردیں، پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا.

*میڈرڈ: کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے*تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم وا...
18/01/2025

*میڈرڈ: کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے*

تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں اور دھمکانے کے مقدمے میں اسکول پرنسپل ملزم کو مجموعی طور پر ڈی...
18/01/2025

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں اور دھمکانے کے مقدمے میں اسکول پرنسپل ملزم کو مجموعی طور پر ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی انعام اللہ پھلپھوٹو نے خاتون ٹیچر کو جنسی ہراساں کرنے اور دھمکانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

سندھ ہائی کورٹ میں 2017ء سے لاپتہ ایم کیو ایم کے کارکن کی بازیابی سے متعلق درخواست پر جسٹس صلاح الدین پہنور نے سماعت کی۔...
18/01/2025

سندھ ہائی کورٹ میں 2017ء سے لاپتہ ایم کیو ایم کے کارکن کی بازیابی سے متعلق درخواست پر جسٹس صلاح الدین پہنور نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا بھائی محمد یوسف 2017ء سے تھانہ سائٹ بی کی حدود سے لاپتہ ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کہاں ہے؟ اس کی بازیابی کے لیے اب تک کیا کارروائی ہوئی ہے؟ اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے؟ شہری کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے تھا؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے اپنے ریماکس میں کہا کہ جس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہو گا تو کیا اسے غائب کر دیں گے؟ عدالت نے کیس سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بے قابو واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل بزرگ شہری جاں بحق ہوگئے، 70 سال کے عبدالوحید کی ...
18/01/2025

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بے قابو واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل بزرگ شہری جاں بحق ہوگئے، 70 سال کے عبدالوحید کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ بے لگام ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے رواں ماہ جنوری کے صرف 17 دنوں میں 37 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

11 روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم کی لاش نارتھ کراچی میں اس کے گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔پولیس کے ...
18/01/2025

11 روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم کی لاش نارتھ کراچی میں اس کے گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔
پولیس کے مطابق ٹینک پر گتے کا ڈھکن تھا۔

تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی رقم چوری کرنے والی ملزمہ کو ...
18/01/2025

تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی رقم چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔*

ملزمہ گلشنِ اقبال 13/D میں بنگلہ میں ملازمہ کا کام کرتی تھی اور آج علی الصبح موقع پاتے ہی گھر میں چوری کی واردات کرکے فرار ہوگئی تھی۔

پولیس نے ٹیکنیکی بنیادوں پر مدینہ کالونی میں بروقت کارروائی کرکے ملزمہ شمشاد زوجہ ارشد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمہ کے قبضے سے چوری شدہ 20 تولہ سونا، 20 تولہ چاندی اور 01 لاکھ 67 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔

گرفتار ملزمہ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز میں بغیر اجازت کے خاندان کےہمراہ اسلام آباد سے کراچی آنے والے دو افسران کو معطل کر دیا گیا، گریڈ ...
16/01/2025

وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز میں بغیر اجازت کے خاندان کےہمراہ اسلام آباد سے کراچی آنے والے دو افسران کو معطل کر دیا گیا، گریڈ 17 کے افسر سیکشن افسر سید فراز علی اور پروٹوکول افسر سندھ ہاوس واجد شاہ کو معطل کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق معطل گئے دونوں افسران بغیر اجازت کے فیملی کے ہمراہ جہاز میں سفر کر رہے تھے۔

*کراچی: ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم*وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھا...
11/01/2025

*کراچی: ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم*

وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیے گئے، جس کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ آفس نادرا میگا سینٹر ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔

نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ناظم آباد اور سائٹ نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے۔

*پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی، وفاقی حکومت کا سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ*وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر ع...
11/01/2025

*پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی، وفاقی حکومت کا سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ*

وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور محکموں بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ ہے۔
11/01/2025

آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ ہے۔

خاتون کو سرکاری گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی کے نشئی بیٹے کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا اور پولیس نے ملزم کو کلین چٹ دے دی...
06/01/2025

خاتون کو سرکاری گاڑی تلے روندنے والے ڈی آئی جی کے نشئی بیٹے کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا اور پولیس نے ملزم کو کلین چٹ دے دی۔

Address

Karachi
123456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The X News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share