Daily Karachi Times

Daily Karachi Times Daily Karachi Times: your go-to source for breaking news, local events, and insightful articles on global issues. Stay updated with us!

ضلع دادو پولیسپریس ریلیز- 26/4/2026*دادو کے قریب آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، ایس ایس پی دادو کا پولیس ٹیموں کو فوری امداد...
26/04/2026

ضلع دادو پولیس
پریس ریلیز- 26/4/2026

*دادو کے قریب آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، ایس ایس پی دادو کا پولیس ٹیموں کو فوری امداد فراہم کرنے اور کاروائی کی ہدایات جاری*

دادو شہر کے قریب تھانہ جھلو کی حدود میں زرعی زمینوں میں کچی جھونپڑیوں والے مکانات میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او جھلو کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 2 کمسن بچے محمد حنیف ولد صاحب آلکھانی (عمر تقریباً 5/6 سال) اور فوزیہ دختر عارف (عمر تقریباً 7/8 سال) جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں

جبکہ واقعے میں صاحب ولد تڳیو آلکھانی، مسمات ضميران زوجہ صاحب اور شاہ زیب ولد راحب آلکھانی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کیلئے سیہون ریفر کیا گیا ہے

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ہے جبکہ تقریباً 25 سے 26 بکریاں بھی ہلاک ہو گئی ہیں

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو متاثرہ خاندان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی آر او ٹو
ایس ایس پی دادو

08/02/2026

ضلع دادو پولیس
مورخہ: 8/2/2026

*دادو: پارکو لائن کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ایس ایس پی دادو کی زیرِ صدارت اجلاس*

پارکو (پاک-عرب ریفائنری کمپنی) لائن کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے *ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی زیرِ صدارت کانفرنس ہال ایس ایس پی آفس دادو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ایس پی ھیڈکوارٹر سلطان احمد چانڈیو، پارکو لائن کی حدود سے گزرنے والے علاقوں کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، متعلقہ چوکی انچارجز اور پارکو لائن کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارکو کے سیکیورٹی سپروائزرز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے

میٹنگ کے دوران پارکو لائن کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ لائن کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانے، گشت، نگرانی، رسپانس ٹائم اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ پارکو لائن قومی اسٹریٹجک اثاثہ اور ایک حساس تنصیب ہے، اس کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے تمام افسران کو الرٹ رہنے، باہمی رابطہ مضبوط رکھنے اور سیکیورٹی SOPs پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

ترجمان دادو پولیس

06/02/2026

*دادو پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، قتل کیس میں اشتہاری ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد*

ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ رکن کے ایس ایچ او مشتاق احمد برہمانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو سال سے *قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم وزیر چانڈیو* کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم تھانہ بورڑی میں درج مقدمہ نمبر 33/2024 دفعہ 302 میں پولیس کو مطلوب تھا۔

*ککڑ تھانے کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بنا دی*

ایس ایچ او تھانہ ککڑ مظهر علی نائچ اور ان کی ٹیم نے گاؤں مکین جاوید علی ببر سے موٹرسائیکل ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور ملزمان کا تعاقب کیا، جس دوران ملزمان گاؤں کمبھڑ ملاح کے قریب موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ *پولیس نے موٹرسائیکل تحویل میں لے کر مالک کے حوالے کردی۔*

ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن سکندر علی ہنگورو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری معشوق علی سولنگی کی *چھینی ہوئی سی ڈی 70 موٹر سائیکل برآمد کرلی* جو بعد ازاں مالک کے حوالے کردی گئی۔

ایک اور کارروائی میں تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے گزشتہ روز نوجوان مجاہد عالمانی کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے *ملزم شبیر چانڈیو کو گرفتار کرلیا* اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا *پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیے۔*

واقعے کا مقدمہ زخمی نوجوان کے والد کی مدعیت میں اے سیکشن تھانے میں درج کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ بھی قائم کردیا گیا ہے۔

تھانہ شاہ پنجو پولیس کی جانب سے چند روز قبل ڈکیتی کے مقدمے میں *گرفتار ملزم صحبت کھوسو کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا* ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان دادو پولیس

05/02/2026

دادو: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کی قیادت میں اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد۔

دادو: ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔

دادو: ریلی کے دوران کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دادو: پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی۔

دادو: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنا چاہیے، ایس ایس پی دادو۔

دادو: مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ڈپٹی کمشنر دادو۔

دادو: کشمیری عوام نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ڈی سی دادو سید مرتضیٰ علی شاہ

04/02/2026

LARKANO (February 4, 2026) World Bank Group President Ajay Banga arrived in Larkano with a 10-member high-level delegation. Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah welcomed him at Mohen-Jo-Daro Airport.

04/02/2026

ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بانگا اپنے 10 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ لاڑکانہ پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا کو موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کیا

ورلڈ بینک کے صدر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ڈوکری کے گاؤں بھاول جت کا دورہ کریں گے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

ورلڈ بینک کے صدر ڈوکری کے گاؤں بھاول جت میں کمیونٹی کی زیرِ قیادت سیلاب سے متاثرہ مکانات کی بحالی کے عمل کا مشاہدہ کرینگے

ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سیلاب متاثرین کے گائوں بھاول جت کے مکینوں کے ساتھ ملاقات بھی کرین گے

ورلڈ بینک کے صدر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تاریخی مقام موہن جو دڑو کا دورہ بھی کرینگے

01/02/2026

“اسکول اسپیسفک بجٹ” میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنی رقم رکھی گئی ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بتا دیا۔

20/01/2026

Press Release
Karachi:
Member of the Pakistan Peoples Party Central Executive Committee and former Senior Provincial Minister of Sindh for Education and Criminal Prosecution Service, Pir Mazhar-ul-Haq, expressed deep sorrow and grief over the Gul Plaza tragedy. He said that the incident is extremely heartbreaking, in which precious human lives were lost.
He stated that transparent investigations into such incidents and strict legal action against those responsible are essential. Pir Mazhar-ul-Haq appreciated the steps taken by the Sindh government for providing immediate compensation to the affected victims.
He said that the Pakistan Peoples Party government has never left traders alone in the past and continues to stand with them today. An announcement has already been made to compensate the affected business community and innocent customers in accordance with government policy.
Expressing heartfelt sympathy with the families of those who lost their lives in the Gul Plaza tragedy, Pir Mazhar-ul-Haq said that the Pakistan Peoples Party stands with them in this difficult time of grief.

20/01/2026

ٹکرز/ میئر کراچی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں تیزی کر دی، گل پلازا کی بیسمنٹ میں ریسکیو ٹیمیں داخل ہو گئیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے گل پلازا پہنچ گئے۔

ہر صورت میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا جائے اور متاثرین کی تلاش کا عمل مزید تیز کیا جائے، میئر کراچی۔

جب تک تمام لاپتہ افراد کا سراغ نہیں مل جاتا اور ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوتا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکمے الرٹ رہیں گے، میئر کراچی۔

ضلع انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مشترکہ کارروائی سے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، میئر کراچی۔

میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو ریسکیو آپریشن کے لیے مشینری اور وسائل میں اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور بیسمنٹ کی کلیئرنس کے عمل میں مصروف ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، میئر کراچی۔

19/01/2026

رحیم یارخان/ایک کروڑ انعام یافتہ ڈاکو وہاب لند اپنے 18 ساتھیوں سمیت سرنڈر، ڈی پی او عرفان سموں

رحیم یارخان:لونڈ گینگ کے سرغنہ سمیت 18 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں

رحیم یارخان: لونڈ گینگ کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے، ڈی پی او

رحیم یارخان: کچے میں پولیس کے مسلسل ڈرون حملوں کے بعد ڈاکوؤں کا سرنڈر، ڈی پی او

رحیم یارخان: لونڈ گینگ کے ڈپٹی سرغنہ واحب لونڈ پر ایک کروڑ روپے کا انعام مقرر،ڈی پی او

رحیم یارخان: سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں پر اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج،،ڈی پی او عرفان علی سموں

رحیم یارخان: ڈی پی او عرفان علی سموں ڈی پی او راجن پور کی بنگلہ اچھا میں پریس کانفرنس

رحیم یارخان: سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے،،ڈی پی او

رحیم یارخان: راجن پور، گھوٹکی اور رحیم یارخان پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری،ڈی پی او

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 00:00
Tuesday 09:00 - 00:00
Wednesday 09:00 - 00:00
Thursday 09:00 - 00:00
Friday 09:00 - 00:00

Telephone

+923152540479

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Karachi Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Karachi Times:

Share