Karachi Updates

Karachi Updates منی پاکستان کراچی کی آواز 📢

گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران ٹیم انمول ایان فوڈ، بائے کنول سے تعلق رکھنے والی ایک فوڈ کارٹ اٹھا...
11/09/2026

گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران ٹیم انمول ایان فوڈ، بائے کنول سے تعلق رکھنے والی ایک فوڈ کارٹ اٹھا کر لے گئی۔ واقعے کے بعد اسٹال چلانے والی خاتون شدید پریشان دکھائی دیں اور اہلکاروں سے اپنا ٹھیلا واپس کرنے کی درخواست کرتی نظر آئیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے خاتون سے ہمدردی کا اظہار کیا، جو اپنی روزی روٹی کے لیے اس چھوٹے کاروبار پر انحصار کرتی تھیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صفورا چورنگی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ پر تشدد کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر س...
11/09/2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صفورا چورنگی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ پر تشدد کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر سے اب ڈالا کلچر ختم ہونا چاہیے, ہم سب کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ قانون کا ساتھ دیں، میں آیا ہوں، وزیراعلیٰ آئے، کوئی ڈالا نہیں تھا، ہر شخص اپنا گارڈ لے کر گھوم رہا ہے اس کلچر کو ختم کرنا ہوگا

استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کی میئر شپ کے لیے ہم نے ووٹ قابض میئر کو نہیں بل...
10/09/2026

استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کی میئر شپ کے لیے ہم نے ووٹ قابض میئر کو نہیں بلکہ حافظ نعیم الرحمن کو دیا تھا نظام کی تبدیلی بھی ضروری ہے اور جن لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے انہیں بھی ہٹانا ہوگا کراچی میں جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس لگانے سے غربت بڑھے گی اور شرح سود میں اضافہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں آٹا 180 روپے فی کلو ہے جبکہ کسان کو 70 روپے فی کلو ملتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا 25 کروڑ عوام کی آواز ہے

کراچی میں پروفیسر عارف پر تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے مرکزی ملزم کامران نین شاہ کو گرفتار کرلیا۔ تف...
10/09/2026

کراچی میں پروفیسر عارف پر تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے مرکزی ملزم کامران نین شاہ کو گرفتار کرلیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کو ضلع ملیر کے ایک تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پروفیسر محمد عارف ساقی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ، سچل پولیس نے صفورہ چورنگی پر واقع سندھ گرین...
10/09/2026

پروفیسر محمد عارف ساقی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ، سچل پولیس نے صفورہ چورنگی پر واقع سندھ گرین ہوٹل کو سیل کردیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر کتوں کیخلاف کارروائی کا کہوں تو ان سے محبت کرنے والے میرے پیچھے پڑجائیں گے، نہ ک...
10/09/2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر کتوں کیخلاف کارروائی کا کہوں تو ان سے محبت کرنے والے میرے پیچھے پڑجائیں گے، نہ کروں تو متاثرہ لوگ پیچھے پڑجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پورے شہر والے بیٹھ کر ایک فیصلہ کرلیں، جانوروں سے محبت کرنا اچھی چیز ہے، لیکن کیا چند لوگوں کی وجہ سے پوری سوسائٹی کا نقصان ہے، تو کیا ہمیں پوری سوسائٹی کو دیکھنے کی ضرورت ہے یا چند لوگوں کے شوق کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

میر رضا کیس میں کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں جب کہ اہم شواہد ضائع بھی کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مط...
10/09/2026

میر رضا کیس میں کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں جب کہ اہم شواہد ضائع بھی کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میر رضا کیس میں پہلے اور دوسرے پوسٹ مارٹم میں اہم سیمپلز نہ لیے جانے اور کرائم سین پر ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر فارنزک ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ فارنزک ماہرین کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں کرائم سین پر ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، میر رضا کی لاش کو جس وقت اٹھایا گیا نہ ہی کرائم سین کو کارڈن آف گیا اور نہ ہی لاش اٹھانے والے نے ہاتھ میں گلوز پہن رکھے تھے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں پیٹرول مہنگا ہے جبکہ پاکستان میں سستا ہے۔ گورنر ہاؤس سندھ کے ملا...
10/09/2026

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں پیٹرول مہنگا ہے جبکہ پاکستان میں سستا ہے۔ گورنر ہاؤس سندھ کے ملازمین کے لیے آگاہی و تشخیصی آئی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس کے تمام ملازمین کا مکمل آنکھوں کا معائنہ ہوگا، جس سے امراض چشم میں مبتلا ملازمین کو سہولت ملے گی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ پی ای بی ایس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کیمپ کے لیے وقت نکالا۔ ہمارے ملک میں امراض چشم کے بے شمار مریض ہیں اور آنکھوں میں امراض ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو...
10/09/2026

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ایس ایچ او منگھوپیر کو جرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔  ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہلخا...
09/09/2026

ایس ایچ او منگھوپیر کو جرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔ ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا میت کے ہمراہ منگھوپیر تھانے کے باہر گزشتہ روز سے احتجاج بھی جاری ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share