26/02/2026
ضلع وسطی میں پورشن سازی پر پابندی بے اثر؟ سمن آباد بلاک 17 میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات جاری
کراچی کے ضلع وسطی میں پورشن سازی پر واضح پابندی کے باوجود سمن آباد بلاک 17 کے پلاٹ نمبر R-211 اور R-221 پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیراتی کام بدستور جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تعمیرات دن رات جاری ہیں جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار تحریری شکایات جمع کرا چکے ہیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، تعمیرات رکوانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ پابندی کے باوجود یہ تعمیرات کس کی سرپرستی میں جاری ہیں؟