JinnahTimes.com

JinnahTimes.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JinnahTimes.com, Media/News Company, FC Building, Main University Road, near Askari Park, Eissa Nagri City, Sindh, Karachi.

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کر...
05/01/2024

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر شیخوپورہ میں موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے خلاف کامیابی سے چھاپہ مارا جس کا مقصد غیر قانونی سم کارڈز کے غلط استعمال کو روکنا تھا۔

چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے 6 ایکٹیو سمز اور 11 بی وی ایس ڈیوائسز ضبط کیں جنہیں سمز کو غیر قانونی ایکٹیویشن میں استعمال کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ PTA نے سم کارڈ ایکٹیویشن سے منسلک غیر معمولی نمونوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے نگرانی اور پتہ لگانے کا نظام قائم کیا ہے۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے معروف وکیل شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے سینئر رہنما کی گفتگو کو فر...
05/01/2024

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے معروف وکیل شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے سینئر رہنما کی گفتگو کو فردِ واحد کی جانب سے دیا گیا بیان قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے شیر افضل مروت کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف تحریکِ انصاف کے آفیشل پیج پر جو پریس ریلیز جاری ہوگی، وہی پارٹی بیانیے کو ظاہر کرتی ہے۔

اپنی پریس ریلیز میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی فردِ واحد کا بیان پارٹی پالیسی کا عکاس نہیں۔ پریس ریلیز بانی چیئرمین تحریکِ انصاف کے دفتر کی ہدایات اور چیئرمین و سیکریٹری جنرل کی منظوری سے جاری ہورہی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتماد نہیں ہے، نہ انہیں ایسا کہنا چاہئے۔

تاہم شیر افضل مروت نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بانی چیئرمین کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتماد نہیں ہے اور میں ان کی ہدایت پر پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔ میری باتیں ہی عمران خان کی پالیسی ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے ڈرتے نہیں، ان کا احترام کرتے ہیں، تاہم چیف جسٹس کی عدالت سے مایوس ہیں کہ وہاں سے انصاف ملے گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس جنرل باجوہ اور فیض حمید نے بھجوایا تھا۔

جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ایک مضمون سے عندیہ م...
05/01/2024

جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ایک مضمون سے عندیہ ملتا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو شدید شکوک و شبہات ہیں کہ آیا آئندہ انتخابات ہوں گے یا نہیں۔

سابق وزیراعظم نے موجودہ منظر نامے میں عام انتخابات کے انعقاد کو تباہ کن اور مذاق قرار دیا ہے۔

برطانوی جریدے میں جمعرات کو شائع ہونے والے اس مضمون میں عمران خان نے ان الزامات کا اعادہ کیا کہ کس طرح امریکی حکومت کے دباؤ کے بعد ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت تبدیل ہوئی، انہوں نے 9 مئی کے فسادات کو ’جھوٹا پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔

آرٹیکل کے اختتام پر ایڈیٹر کی جانب سے ایک نوٹ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اور امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی مداخلت کے الزامات کی تردید کی، اور حکومت عمران خان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلا رہی ہے۔

اگرچہ پارٹی کے اندر ذرائع اس بات پر تبصرہ کرنے میں ہچکچا رہے ہیں کہ تحریر کو جیل کے اندر سے کس طرح شائع کیا گیا، انہوں نے اصرار کیا کہ یہ الفاظ واقعی عمران خان کے ہیں۔

کچھ مبصرین نے شکوک کا اظہار کیا کہ آیا یہ مضمون واقعی عمران خان کا ہے، لیکن بہت سے لوگوں نے نوٹ کیا کہ مضمون کا لہجہ اور مواد ان کے خیالات سے مطابقت رکھتا ہے۔

کراچی: شہر قائد میں ایک ہی دن میں جھگیوں میں آتش زدگی کا دو واقعات پیش آئے، جس میں درجنوں جھگیاں خاکستر ہو گئیں، تاہم کو...
05/01/2024

کراچی: شہر قائد میں ایک ہی دن میں جھگیوں میں آتش زدگی کا دو واقعات پیش آئے، جس میں درجنوں جھگیاں خاکستر ہو گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد گزشتہ شب ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی انور بلوچ ہوٹل کے عقب میں جمعرات کو رات گئے جھگیوں میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کے عملے نے 6 فائرٹینڈر کی مدد سے3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا ۔واٹر کارپوریشن نے بھی واٹرٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی آگ بجھنے تک جاری رکھی ۔

آتش زدگی کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جب کہ 30 سے زائد جھگیاں اور اس میں رکھا بھاری مالیت کا سامان ، متعدد موٹرسائیکلیں چنگچی اور سائیکلیں آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر جل گئیں ۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع جمعرات کی شب 12 بج کر 19 منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے بعد ابتدائی طور پر3 فائرٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے تھے تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 3 فائرٹینڈر موقع پر بھیج دیے گئے جب کہ واٹر کارپوریشن کو بھی اطلاع کر دی گئی تھی تاکہ پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ تنگ گلیوں اور سرکاری ایمبولینسوں کی گلیوں میں غلط پارکنگ کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو متاثرہ مقام تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائرفائٹرز نے 3 گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم مزید 2 گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا ۔ آتش زدگی کے نیتجے میں 30 سالہ سری دیوی اس کا شوہر 35 سالہ سکندر اعظم ولد منشی ، 45 سالہ ریشم زوجہ لال داس اور 25 سالہ راجا ولدیت نارن جھلس کر زخمی ہوگئے ، جنہییں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ۔ زخمی ہونے والے راجا کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق سکھر ، گھوٹکی ، ڈھرکی اور اس کے اطراف کے علاقوں سے ہے۔ تقریباً 15 سال قبل جب سندھ میں سیلاب نے تباہی مچادی تھی تو وہ لوگ سندھ حکومت کی مدد سے کراچی آگئے تھے اور اس علاقے میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں میں رہائش اختیار کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے کراچی میں مختلف کام شروع کر دیے تھے ۔بیشتر لوگوں نے گلاس برنی ، پرانے کپڑوں ، غبارے ، سبزی اور دیگر کام کیے اور اسی علاقے میں جھگیاں ڈال کر مستقل رہائش اختیار کر لی ۔

جمعرات کی شب تقریباً 12 بجے کے قریب اچانک آبادی میں شور شرابہ ہوا اور بھگدڑ مچ گئی ہر طرف آگ ہی آگ دکھائی دے رہی تھی۔ لوگ اپنے بچوں کو اٹھا کر جان بچانے کے لیےبھاگ رہے تھے جب کہ اطراف کی رہائشی آبادی کے لوگ مدد کے لیے پہنچے۔ اسی اثنا میں فائربریگیڈ ، پولیس ، رینجرز اور ریسکیو کی ایمبولینسیں بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئیں۔نائب ناظم کراچی عبد اللہ مراد بلوچ اور ان کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔

متاثرین نے بتایا کہ آگ بجھنے کے بعد جب وہ واپس گئے تو وہاں خالی میدان تھا، جھگیاں اور سارا سامان جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔ نصیر نامی شخص نے بتایا کہ اس کے گھر میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور بیٹی کے جہیز کا سامان رکھا تھا جو سب جل گیا۔ علاوہ ازیں تقریباً 30 جھگیوں میں درجنوں موٹرسائیکلیں ، چنگچی ، سائیکلیں اور رکشے بھی مکمل طور پر جل گئے۔

متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سخت سردی موسم میں ہماری مدد کی جائے۔ واضح رہے کہ اس بستی میں گزشتہ برس بھی آگ لگی تھی، جس میں 50 سے زائد جھگیاں سامان سمیت جل گئی تھیں۔

05/01/2024
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے ...
04/01/2024

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔

نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

Address

FC Building, Main University Road, Near Askari Park, Eissa Nagri City, Sindh
Karachi
75270

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JinnahTimes.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share