Sanch News

Sanch News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sanch News, News & Media Website, Office No. 216 Gulshan e Iqbal Karachi, Karachi.

This Is Our Official page of Sanch News
For News & Daily Updates

Our Youtube:-https://bit.ly/3SBrAoM

Our Instagram:-https://www.instagram.com/sanchnews/

Our Tiktok:-https://bit.ly/3uamuGU

وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری اسلام آباد: وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عد...
27/04/2024

وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت نے بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں سول جج قدرت اللہ نے علی امین گنڈاپور سمیت تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا اور مؤقف اختیار کیا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا شخص ملک سے باہر ہے۔ عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے۔ نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔ اس دوران عدالت کے حکم پر بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اس مقدمے میں راضی نامہ کرلیا ہے، جس پر محمد ولید نے جواب دیا کہ میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع  کراچی: پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس ...
27/04/2024

PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

کراچی: پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مالی سال 2024 کی9ماہ کی مدت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے عزم اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

اس مدت کیلیے پی ایس او نے 13.4ارب روپے کے خالص منافع اور 28.5 روپے فی حصص کی آمدن کا اعلان کیا، مذکورہ مدت کیلیے پی ایس او کی مجموعی فروخت2.8 ٹریلین روپے رہی۔

26 اپریل 2024کو ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 31مارچ، 2024کو ختم ہونے والی9ماہ کی مدت کیلیے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

27/04/2024

Imran Khan Release | PTI Big Rally Exclusive | Sanch News

فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف...
27/04/2024

فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور یہ فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آئے ہیں، یہ خود محتاج اور ریموٹ کنٹرول ہیں تو پھر ان سے کیا مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا لیڈر اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے ہم مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان پہلے دن سے چاہتا ہے کہ انگیج کریں مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، فوج اور تمام ادارے میرے ہیں سب دیکھیں گے کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف اسلام آباد: پاکستان میں دراندازی ...
25/04/2024

پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد نے ہوشروبا انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کے بارڈر تک انہیں مکمل مدد فراہم کی۔

دہشتگرد حبیب اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقے پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی مارے گئے اور میں زخمی ہوگیا۔ مفتی صاحب کی وجہ سے ہم اور ہمارے گھر والے برباد ہوگئے۔

واضح رہے کہ 23اپریل 2024 کو بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا۔
گرفتار دہشت گرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد ہے۔ حبیب اللہ افغانستان کے علاقے سپن بولدک کا رہائشی ہے۔

افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے پاکستان پر حملے دوحہ معاہدے کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔

کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم  کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز ع...
25/04/2024

کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے متاثرین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ سرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے وہاں زیادہ سزا ہونی چاہیے، آپ دیکھتے نہیں کہاں سے آتے ہیں آپ؟ نیول ہیڈ کوارٹرز، گورنر ہاؤس، چیف منسٹر ہاؤس، رینجرز ہیڈکوارٹرز سب نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سیکیورٹی کے ایشوز ہیں ، بم حملے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پبلک پر حملے ہوتے رہیں اور آپ محفوظ رہیں؟ یہ کہاں کا قانون ہے؟ تو چلے جائیں کہیں اور خالی کردیں یہ جگہ، کہیں محفوظ جگہ چلے جائیں، بتائیں رینجرز ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور فٹ پاتھ کہاں ہے؟ جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں میئر بھی آئے ہوئے تھے کہاں ہیں؟ بجلی کے کھمبے گراتے ہیں وہ پوری سڑک کھول کر چلے جاتے ہیں، سیکیورٹی کے نام پر بند مت کریں سڑکوں کو، اگر زیادہ ڈر لگتا ہے تو کہیں ریموٹ ایریا میں جاکر بیٹھ جائیں، دنیا میں کہیں ہوتا ہے ایسا؟ جائیں امریکا اور دیکھ کر آئیں۔

چیف جسٹس نے کے ایم سی وکیل سے کہا کہ آپ کیوں نہیں ہٹاتے رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے سے تجاوزات؟ کل لگاتے ہیں کیس، بتائیں تفصیل یہ جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا ہے؟ ہٹائیں یہ سب، چھوٹے لوگوں کے گھر توڑ دیئے یہ بھی ہٹائیں، بعد میں معاوضہ دے دیجیے گا، تھوڑی سی زندگی ہے اس کو بچاتے رہیں کیا طریقہ ہے وی آئی پی بنے پھرتے رہیں، میں نے تو منع کردیا ہے میرے لیے روٹ نا لگائیں، آئی جی کو کہا ہے اب روٹ لگائیں گے تو توہین عدالت کا نوٹس کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے اندر رکھ دیں کنٹینرز باہر کیوں رکھتے ہیں؟ پبلک کو پریشان کرنا چاہتے ہیں، ہم کہتے ہیں سپریم کورٹ کے سامنے اگر انکروچمنٹ ہے تو وہ بھی توڑ دیں، رکاوٹیں ہٹانے میں جو اخراجات آئیں، کے ایم سی متعلقہ ادارے کے سربراہ سے وصول کرے۔

سپریم کورٹ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر ہاؤس، سی ایم ہاؤس سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر سے تین دن میں رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہیں، کے ایم سی کی جو سڑکیں ہیں کلیئر کردیں، رینجرز کو ہدایت کردی جائے۔

عدالت نے کراچی میں سوکھے درختوں کی جگہ نئے درخت لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پیدل چلتے ہیں ان سے پوچھیں کس تکلیف میں ہیں۔

سپریم کورٹ نے تمام متعلقہ اور سیکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کی ہدایت کی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے کا حکم دیا اور تجاوزات کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں عدالت میں غیرقانونی عمارت تجوری ہائٹس کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے پوچھنے پر وکیل نے بتایا کہ تجوری ہائٹس گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عدالت نے تین ماہ میں متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، آپ لوگوں کے پیسے واپس کریں۔ بلڈر کے وکیل نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے جو رہ گیا ہے اسے بھی دے دیں گے۔

25/04/2024

Speaker Punjab Assembly Malik Ahmad Announced Restoration of Relations with India | Sanch News

عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیااسلام آباد احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشر...
25/04/2024

عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے جج باصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا حکم جاری کر دیا جس میں عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا۔

حکم نامے کے مطابق الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کے خلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دیے جبکہ عدلیہ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔ کورٹ ڈیکورم اور فئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں جبکہ ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے حوالے سے اشارے سے بھی ملزمان سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے۔ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا اور ٹرائل کی عدالتی کارروائی کے درمیان والے ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا۔

حکم نامے میں لکھا ہے کہ پراسیکیوشن، ملزمان اور ان کے وکلا دوران سماعت اشتعال انگیز، سیاسی اور متعصبانہ بیان نہیں دیں گے جو کورٹ ڈیکورم مجروح کریں، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی ایسی بیان بازی نہیں کریں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ میڈیا سیاسی ، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش کرنے سے پرہیز کریں، یہ آرڈر پیمرا گائیڈ لائن کے ساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیر التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے اور پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ملزم کا سیاسی بیان لیگل رپورٹنگ میں نہیں آتا۔

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی...
25/04/2024

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔

پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دیا گیا جبکہ عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔
دوران سماعت، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت...
25/04/2024

عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ لوگوں کی بات کریں انہیں مل کیا رہا ہے؟ سڑکیں، پانی، بجلی کیا مل رہا ہے؟ کیا سارا پیسہ تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ ۔

سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ نے کراچی رجسٹری میں حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو برخاست کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میں کنٹریکٹ ملازم نہیں، ریگولر ملازم تھا۔ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ملازم تھا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کی اپوائنٹمنٹ میں تمام ضابطہ کار کو فالو کیا گیا تھا۔ ہمیں کیا پتا آپ کے پاس کوئی ڈگری ہے یا نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کنٹریکٹ ملازم تھے، ذرا اپوائنٹمنٹ لیٹر پڑھیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے کمیٹی میں کیا ہوتا ہے۔ لسٹ آ جاتی ہے کہ اِن کو رکھنا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بس ملازمین بھر کررہے ہیں، عوام کی خدمت کہاں ہو رہی ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ سرکاری محکمے کر کیا رہے ہیں۔ سرکاری ادارے کیا کررہے ہیں، صرف ملازمین کو پال رہے ہیں۔ صرف لوگوں کو سرکاری نوکریوں میں بھرا جارہا ہے۔ صرف ملازمین کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ حکومت کے پاس کچھ کرنے کو چار آنے نہیں ہیں۔ بس کہا جاتا ہے خدمت کررہے ہیں، ایک ایک اسامی پر 3، 3 گنا ملازمین کو بھرتی کررہے ہیں۔ سرکاری نوکریاں ان کو پکڑنا ہوتی ہیں جو قابل ہی نہیں ہوتے۔ غیر قانونی بھرتیوں کا بوجھ سندھ کے عوام پر کیوں ڈالیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے خود پروجیکٹ شروع کیا بعد میں ملازمین کو واپس بھیج دیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں حکومت تو نہیں چلانی، حکومت وہ خود چلائیں۔

وکیل نے کہا کہ صدر اور گورنر کے پیکیج کے تحت بھرتیاں ہوئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اختیارات کے نام پر۔ صدر اور گورنر کے پاس کیا اختیار ہے؟ کیا ان کے پاس اپنے پیسے تھے؟ آئین کی دھجیاں اُڑائیں گے، تو ہم اجازت نہیں دیں گے۔ صدر کے پاس کیسے اختیار آیا کہ کسے چاہیں پیسے بانٹتے رہیں۔ کب ہوا تھا یہ؟ کس نے کیا تھا؟

وکیل نے بتایا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھرتیاں ہوئیں، پیکیج ملا تھا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس چیز کی بنیاد ہی غلط ہو پھر یہی ہوتا ہے ، چیز قائم نہیں رہ سکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صوبے کے لوگوں کی بات کریں انہیں مل کیا رہا ہے؟ سڑکیں، پانی، بجلی کیا مل رہا ہے؟ کیا سارا پیسہ تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ آپ ان لوگوں کی بات کر رہے ہیں، صوبے کی بات نہیں کررہے۔ صوبے میں ملازمین کو دینے کے لیے تنخواہیں نہیں ہیں۔ عدالت نے برطرفی کے خلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی۔

وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی اسلام آباد: وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے یوریا کھاد درآ...
25/04/2024

وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد: وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

یوریا کھاد کی قیمت اور سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے خریف سیزن کرنے کے لیے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قلت سے بچنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کی جائے۔ خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔ درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم ہونے کے ساتھ کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے۔ حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق یوریا کھاد درآمد کیے جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آئندہ اجلاس میں کرے گی۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے...
25/04/2024

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب 29 اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اورقسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسط کے بعد چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔۔

Address

Office No. 216 Gulshan E Iqbal Karachi
Karachi
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanch News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share