04/05/2024
میں ایک ایسے ملک کا کسان ھوں جہاں میرا گنا 280 روپے من جب کہ خشک ایندھن 800 روپے من ملتا ھے۔۔۔
کسان کا پیدا کردہ دودھ 100روپے لٹر جب کہ نیسلے کا صاف شفاف اور صحت افزاء پانی 80 روپے لٹر ملتا ھے۔۔۔
مارچ 2024 میں 5500 روپے فی من کے حساب سے ڈالروں کے عِوض گندم خرید کی گئ جبکہ موجودہ مالی سال 25-2024 میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی گئ اور مزے کی بات یہ کہ یہی گندم 3200 روپے من پر بھی کوئ خریدار موجود نہیں اور دُکھ اس بات کا ھے کہ یہ گندم 9000 والی ڈی اے پی 15000 اور 3750 والی یوریا 5500 میں خرید کر پالی پوسی گئ ھے
دھرتی کا قرض ھم نے اُتارا کُچھ اس طرح
دھرتی کا پھُول کلیوں سے چہرہ سجا دیا۔۔۔۔
مٹی کی پور پور میں خوشبُو اُتار دی
ذرّے کو چھُو کے اُس کو ستارہ بنا دیا۔۔۔
😢😢😢