دل دریا تن صحرا

دل دریا تن صحرا یہ سخن جو ہم نے رقم کیے یہ ہیں سب ورق تیری یاد کے Urdu literature say behtareen intekhaab. By:Umera Ahmed
From :Man O Salwa
(1)

Read the best of the Urdu Writers, the best Urdu novels, the best Urdu dramas, the best urdu afsanay, and other most beautiful creations in Urdu literature ever.

ایک بات زندگی بھر یاد رکھنا اور وہ یہ کہ کسی کو دھوکا دینا اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ دھوکے میں بڑی جان ہوتی ہے وہ مرتا نہیں ہے۔ گھوم پھر کر ایک روز واپس آپ کے پاس ہی پہنچ جاتا ہے کیونکہ اس کو اپنے ٹھکانے سے بڑی محبت ہے اور وہ ا

پنی جائے پیدائش کو چھوڑ کر کہیں رہ نہیں سکتا۔

اشفاق احمد

کسی مشاعرے میں ایک نو مشق شاعر اپنا غیر موزوں کلام پڑھ رہے تھے۔اکثر شعراء آدابِ محفل کو ملحوظ رکھتے ہوئے خاموش تھے لیکن جوش صاحب پورے جوش و خروش سے ایک ایک مصرعے پر دادو تحسین کی بارش کیے جا رہے تھے۔گوپی ناتھ امن نے ٹوکتے ہوئے پوچھا: قبلہ، یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟
جوش صاحب نے بہت سنجیدگی سے جواب دیا: منافقت۔اور پھر داد دینے میں مصروف ہو گئے۔

جوش ملیح آبادی

"Duniya main insaan ki entry jaisay marzi hoo, lakein Exit shaandaar hona chayein...tragic ,dramatic.."

12/08/2025

Dear Employers:

If you're offering salaries between PKR 40,000–60,000 per month, please reconsider the requirement for Bachelor’s and Master’s degrees. Let’s take a realistic look at the cost of living in 2025:

Average Monthly Fixed Expenses

* Fuel: PKR 15,000
* Milk: PKR 12,000
* Vegetables: PKR 5,000
* Groceries: PKR 20,000+
* Rent: PKR 25,000+
* Electricity/Gas: PKR 20,000+
* Phone Bill: PKR 1,600+
* Medicines (for self and family): PKR 6,000+

Total (Basic Expenses): PKR 90,000+
(Excludes savings, education, emergencies, and inflation-related fluctuations)
Rf
Additional Financial Responsibilities.

* Transportation and vehicle maintenance.
* Personal grooming and workplace appearance.
* Clothing and job-related essentials.
* Support for spouse, children, and aging parents.
* Social obligations (weddings, funerals, etc.)
* Emergency and unexpected expenses.

It’s Time for a Fairer Job Market.

* Education deserves fair compensation
* Experience deserves respect and reward
* People deserve dignity

Let's move away from labeling low salaries as “market competitive” and start valuing professionals for their qualifications, time, and contributions. It’s not just about hiring talent — it’s about sustaining it.

10/08/2025

آئیے "کنجر" لفظ کی تاریخی اور لسانی تفصیل دیکھتے ہیں۔

1. تاریخی پس منظر

"کنجر" دراصل برصغیر کے ایک خانہ بدوش قبائل میں سے ایک قبیلے کا نام تھا۔

یہ قبیلہ زیادہ تر پنجاب، راجستھان، ہریانہ اور اتر پردیش کے علاقوں میں پایا جاتا تھا۔

روایتی طور پر یہ لوگ:

گانے، ناچنے اور ڈھولک بجانے جیسے فنون میں ماہر تھے۔

شادی بیاہ اور میلوں ٹھیلوں میں پرفارم کرتے تھے۔

کچھ علاقوں میں پٹاکے، ناٹک اور دیگر تفریحی پروگرام بھی کرتے تھے۔

کچھ ذرائع میں ذکر ہے کہ ان کا تعلق بھنگڑہ اور مجرہ کلچر سے بھی رہا ہے۔

---

2. منفی مفہوم میں تبدیلی

برصغیر میں برطانوی دور اور اس سے پہلے جاگیردارانہ نظام میں فنکار طبقہ اکثر کمتر سمجھا جاتا تھا۔

وقت کے ساتھ، "کنجر" قبیلے کے پیشوں کو بدنام اور غیر شائستہ سمجھا جانے لگا۔

نتیجہ یہ نکلا کہ یہ لفظ ذاتی کردار پر حملہ کرنے والی گالی کے طور پر استعمال ہونے لگا۔

آہستہ آہستہ یہ نسلی شناخت بھلا دی گئی اور "کنجر" صرف ایک گالی بن کر رہ گیا۔

---

3. لسانی تجزیہ

"کنجر" کا اصل ماخذ ہند آریائی زبانیں ہیں۔

کچھ ماہرین لسانیات کا خیال ہے کہ یہ لفظ پالی یا سنسکرت کے پرانے الفاظ سے آیا جن کا مطلب "گانے بجانے والا" یا "سیاح" تھا۔

پنجابی، ہندی اور اردو میں اس کے تلفظ میں زیادہ فرق نہیں آیا۔

---

4. آج کے دور میں استعمال

گالی کے طور پر: بدتمیز، بے شرم یا اخلاقی طور پر پست شخص کے لیے۔

مزاحیہ انداز میں: بعض لوگ دوستوں میں مذاق کے طور پر بھی بول دیتے ہیں، لیکن یہ بھی حساسیت پیدا کر سکتا ہے۔

احتیاط: یہ لفظ آج بھی کچھ خاندانوں اور برادریوں کے لیے شدید توہین آمیز ہے۔

07/07/2025
سیلاب کی لہروں میں کھڑی مردانہ غیرتسوات کی وادی میں آنے والے ہولناک سیلاب میں، جب پانی کی بےرحم لہریں ہر سمت سے زندگی کو...
29/06/2025

سیلاب کی لہروں میں کھڑی مردانہ غیرت
سوات کی وادی میں آنے والے ہولناک سیلاب میں، جب پانی کی بےرحم لہریں ہر سمت سے زندگی کو نگلنے آ رہی تھیں، تب انسانیت ایک لمحے کے لیے ٹھہر گئی۔ ایک چھوٹے سے پتھریلے ٹاپو پر، زندگی ایک لکیر کی صورت میں کھڑی تھی مرد، عورتیں، بچے سب موت کے دھانے پر۔ لیکن غور سے دیکھیے!
تصویر کا منظر اپنے اندر ایک ایسا پیغام لئے بیٹھا ہے جو صرف وہی پڑھ سکتا ہے جس کی نگاہ میں ایمان اور دل میں غیرت زندہ ہو۔
یہاں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں مرد کھڑے ہیں ایک محافظ کی طرح، ایک دیوار کی مانند۔ درمیان میں خواتین اور بچے اور ان کے آگے ایک نوجوان لڑکا، چھوٹا سہی، مگر مردانگی کے اسباق لیے ہوئے۔ یہ کوئی معمولی ترتیب نہیں، یہ فطرت کا وہ نظام ہے جو اللہ تعالیٰ نے خود مقرر فرمایا
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ
(النساء: 34)
"مرد عورتوں پر ذمہ دار اور محافظ ہیں۔"

یہ آیت محض الفاظ نہیں، بلکہ اس تصویر میں مجسم حقیقت ہے۔ یہ تصویر اس بات کا عملی ثبوت ہے مشکل وقت آ جائے تو فطرت خود مرد کو آگے کرتی ہے یہی اس کا مقام ہے، یہی اس کا شرف۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان مرد کو اس عکس جیسی غیرت، شجاعت اور تحفظ کی طاقت دے۔

28/06/2025

سیاحتی سیزن شروع ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر ہونے والے حادثات

1- 3 مئی
لوئر کوہستان میں آلٹو گاڑی میں راولپنڈی کی ایک فیملی کے آٹھ افراد گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔

ممکنہ وجہ: گنجائش سے زیادہ مسافر، پہاڑوں کے سفر سے ناواقفیت

2- 15 مئی سے 16 مئی
گلگت بلتستان میں گجرات کے چار دوست اپنی گاڑی سمیت لاپتہ ہوئے جن کی لاشیں اور گاڑی تقریبا دس دن کی تلاش کے بعد جگلوٹ سکردو روڈ پر ایک گہری کھائی میں دریا کے ساتھ ملیں.

ممکنہ وجہ: تھکاوٹ و نیند اور رات کی پہاڑی لانگ ڈرائیو

3- 28 مئی
مارتونگ وادی (بونیر) میں لاہور کی ایک فیملی ماں جوان بیٹوں سمیت گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق۔

ممکنہ وجہ: پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ سے ناواقفیت

4- 20 جون

لاہور سے ایک فیملی باپ بیٹا اور کزن ناران بٹہ کنڈی سوہنی آبشار کے گلشئیر کے نیچے تصویریں بنانے کی غرض سے کھڑے تھے کہ اچانک گلشئیر گر کے دبنے سے تینوں ہلاک ہو گئیے

5- 21 جون

کالام، اتروڑ شاہی باغ میں کشتی رانی کرتے ہوئے کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ڈوب گئے جن میں پانچ کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ پانچ ( دو خواتین اور تین بچے) زندہ نہ بچ سکے۔

ممکنہ وجہ: کشتی کا انجن فیل ہو گیا۔ لائف جیکٹ کسی نے بھی نہیں پہنی تھی اور کشتی پانی کے تیز بہاؤ کا شکار ہو گئی۔

6- 24 جون
کاغان میں ایک گاڑی دریا کنارے گہری کھائی میں جا گری۔ میاں بیوی جاں بحق، چھوٹا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ممکنہ وجہ: رات کی ڈرائیو، تھکاوٹ و نیند، راستے سے ناواقفیت

7- 27 جون

مینگورہ دریا سوات کے سیلابی ریلے میں 16 افراد بہہ گئيے۔ دس افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تین افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔

ممکنہ وجہ: غیر مقامیوں کا دریا میں آنے والے سیلابی ریلے کا اندازہ نہ کرسکنا اور کسی پیشگی وارننگ سسٹم کا نہ ہونا۔

28/05/2025

ایسے لوگوں سے کنارہ کیجیے جن کا موضوع دوسرے لوگ ہوں کیوں کہ جب آپ وہاں سے اٹھ جائیں گے تو ان کا اگلا موضوع آپ ہوں گے...

02/05/2025

جب تک ہم کسی مشکل یا بڑے خواب کا سامنا نہیں کرتے، وہ ہمیں بہت بڑا اور ناممکن لگتا ہے، لیکن جیسے ہی ہم پہلا قدم بڑھاتے ہیں، وہی مشکل چھوٹی لگنے لگتی ہے۔ اصل رکاوٹ ہمارا خوف ہوتا ہے، نہ کہ راستہ۔💕

Address

Karachi
75620

Telephone

+923002832634

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دل دریا تن صحرا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to دل دریا تن صحرا:

Share